نتائج تلاش

  1. چھوٹاغالبؔ

    اردو محفل، محفلین اور میں

    کچھ جملے اتنے اچھوتے اور برجستہ ہوتے ہیں ، کہ اپنے تخلیق کار کی پہچان بن جاتے ہیں ۔ میں تو ایسے جملوں کو الہامی جملے کہتا ہوں ، جنہیں پڑھ کر محسوس ہو کہ یہ گھڑے نہیں گئے بلکہ یہ اترے ہیں ۔ مولانا الطاف حسین حالی نے غالبؔ کو "حیوانِ ظریف" کہہ کر آنے والے سب زمانوں کے قتیلانِ غالبؔ کو سر دھننے پر...
  2. چھوٹاغالبؔ

    ہوئے مر کے ہم جو رسوا

    ہر کوئی جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے ستر ماؤں کے مجموعی پیار سے بھی زیادہ اپنی مخلوق سے پیار کرتا ہے ۔ لیکن کوئی یہ نہیں جانتا کہ ایک ماں اپنی اولاد سے کتنا پیار کرتی ہے ۔ جب کوئی ایک ماں کے پیار کا اندازہ نہیں کر سکتا تو کوئی کیسے حساب لگائے گا کہ ستر ماؤں کے مجموعی پیار سے بھی زیادہ...
  3. چھوٹاغالبؔ

    الف ۔ نون

    آنگلو بانگلو، ہیکل اینڈ جیکل ، چلوسک ملوسک کے کارناموں سے سجی کہانیاں آپ میں سے اکثر نے پڑھ یا سن رکھی ہونگی ، اب ان دادی جی کے زمانے والی کہانیوں سے باہر آ جائیے ، کیونکہ میں لایا ہوں آپ کیلئے الف اور نون کے کرتوت نما کارنامے۔ مثل مشہور ہے "اللہ ملائی جوڑی ، اک انھا تے اک کوڑھی" لیکن خبردار...
  4. چھوٹاغالبؔ

    ہرشخص تیرا نام لے، ہر شخص دیوانہ ترا

    ہمارے آباو اجدا د میں نہ تو کوئی شاعر گزرا ہے نہ ہی کوئی ادیب ۔ اردو محفل پر آنے سے پہلے کبھی کسی کا خاکہ بھی نہیں لکھا تھا ۔ بھلا ہوبہن المقدس کا جس کا خاکہ پڑھ کے مجھے بھی شوق ہوا کہ میں بھی لکھ ڈالوں ۔ نگاہ انتخاب جناب الف چاچو پر پڑی ۔ اصل میں ارادہ تھا کہ ہر محفلین پر ایک عدد خاکہ لکھتا...
  5. چھوٹاغالبؔ

    آمد نامہ (دوسری اور آخری قسط)

    گزشتہ سے پیوستہ میں تعارف کے زمرے میں جا پہنچا۔ تفصیلات جاننے کیلئے دیکھئے دھاگہ" ہوگا کوئی ایسا بھی جو غالبؔ کو نہ جانے" خلاف توقع بہت اچھا ردعمل دیکھنے میں آیا، میرا نہیں خیال تھا کہ کہیں میری بھی اتنی پذیرائی ہو سکتی ہے ، جناب الف عین ، وارث مرزا ، شمشاد، فرخ منظور ،وغیرہم نے بنفس نفیس...
  6. چھوٹاغالبؔ

    میرے کملی والے ﷺ کی شان ہی نرالی ہے

    ﷽ اگر آپ اسے کوئی دینی یا مذہبی تحریر سمجھ کر پڑھنے بیٹھے ہیں ، تو میں آپ کی غلط فہمی پہلے ہی دور کر دوں یہ کوئی مذہبی قسم کی تحریر نہیں ۔ میں اپنے پسندیدہ لوگوں کا تذکرہ اپنے الفاظ میں کرتا رہتا ہوں ، یہ تو آپ سب کو معلوم ہی ہے ، پس میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس ہستی پر کچھ لکھوں جو اس...
  7. چھوٹاغالبؔ

    ذکراس پری وش کا......

    استادِ محترم کے اشعارناواقف لوگوں کیلئے بے شک صرف اشعار ہوتے ہیں ، مگر محمد وارث مرزا جیسے جی داروں کیلئے دیوانِ غالبؔ کا ہر شعر ایک حیرت کدہ ہے ۔ سمجھ تو خیر میری بھی پوری سوری ہے مگر جو تھوڑی بہت آتی ہے وہ مجھے حال سے بے حال کرنے کو کافی ہوتی ہے ۔ پھر جو غالبؔ کے شعر میں ڈبکیاں لگانا شروع کرتا...
  8. چھوٹاغالبؔ

    مغل سے مغزل تک

    شیخ سعدی ؒ گلستان سعدی میں فرماتے ہیں کہ "میں نے سنا کہ ہندوستان میں سومناتھ شہر میں ایک بت ہے ، جو حرکت کرتا ہے اور اپنے پجاریوں کے سامنے دعا کیلئے ہاتھ اٹھاتا ہے۔" سعدیؒ جیسی طبیعت اور مزاج رکھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں کہ اس بات سے مہم جوئی اور سیاحت کی حس کیسے جاگ اٹھتی ہے اور پھر سلیپنگ پلز...
  9. چھوٹاغالبؔ

    ڈیرہ غازی خان

    :AOA: غالبؔ ایکسپریس میں ایک بار پھر خوش آمدید آج کا ہمارا سفر پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان ، فورٹ منرو ، سخی سرور کی سیر کیلئے ہے اس سفر کے دوران میرا موبائل اپنے ساتھ بہت ساری خوبصورت تصاویر لیکر دریائے سندھ میں ڈوب گیا تھا جتنی تصاویر دوسرے کارڈ میں رہ گئی تھیں وہ حاضر خدمت...
  10. چھوٹاغالبؔ

    بغداد کا مے خانہ

    السلام علیکم سیدہ شگفتہ شگفتہ آپی کی صحت یابی کی خوشی میں اور شکرانے کے طور پر فاتحہ خوانی کیلئے آج ہم سرزمین عراق پر قدیم ترین شہربغداد میں واقع محبوب سبحانی ، قطب ربانی، پیرانِ پیر ، غوث الاعظم دستگیر ، الشیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دیں گے۔ صلائے عام ہے...
  11. چھوٹاغالبؔ

    کلامَ حضرت شاہ حسینٌ (ترجمہ اور تشریح)

    گھم وے چرخےیا گھم گُھم وے چرخےیا گُھم تیری کَتن والی جیوے نلیاں وٹن والی جیوے گھوم اے چرخے گھوم تجھے کاتنے والی (ہستی) کی خیر ہو نلیاں (دھاگے کا گولا) بٹنے والی (ہستی) کی خیر ہو یہ زمین بھی گول ہے ، چاند ، سورج بھی گول ہیں ، اس کے علاوہ تمام سیارے، ستارے بھی گول ہیں، کہکشائیں بھی...
  12. چھوٹاغالبؔ

    مبارکباد نیرنگ خیال کو سالگرہ مبارک

    پیارے دوست نیرنگ خیال کو ان کی سالگرہ مبارک ہو نیرنگ کے نام:۔ تم سلامت رہو ہزار برس ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
  13. چھوٹاغالبؔ

    اے ماؤ ، بہنو ، بیٹیو!!!

    اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوقات میں انسان کے سر پر اشرف المخلوقات کا تاج رکھا ، اور انسانوں میں مردوں کو "الرجال قوٰمون علی النساء" کا سرٹیفیکٹ دیا ، تو وہیں اپنی امین عورت کو کہہ کر اپنی سب سے پیاری نعمت جنت اس کے قدموں کے نیچے رکھ کے ٹریژر ہنٹ کا اعلان کر دیا۔ جنت موجود ہے ، جس میں ہے عقل وہ ڈھونڈ...
  14. چھوٹاغالبؔ

    بُھلیا !! کی جانڑاں میں کون

    میں نے آج جناب غالبؔ کی غزل بدقسمتی سے اس وقت پڑھ لی جب میں اپنے آپ میں نہیں ہوتا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اب بقول غالبؔ "ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی٭٭ کچھ ہماری خبر نہیں آتی"۔ آپ سب کو ایک زحمت دیتا ہوں بقول غالبؔ :۔ اے ساکنانِ کوچہ دلدار دیکھنا٭٭ جو تم کو کہیں غالبؔ آشفتہ سر ملے مجھے ذہانت کا...
  15. چھوٹاغالبؔ

    مرشد دا دیدار ہے باہوؔؒ لکھ کروڑاں حجاں ہو

    السلام علیکم غالبؔ ایکسپریس میں ایک بار پھر خوش آمدید آج کے ہمارے اس سفر کی منزل مقصود پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں واقع سلطان العارفین حضرت سلطان باہورحمتہ اللہ علیہ کا مزار ہے سفر کا کرایہ حسبِ سابق دعاؤں کی صورت وصول کیا جائے گا دوران سفر سواری اپنے سامان کی حفاظت خود کرے اے تن...
  16. چھوٹاغالبؔ

    سو رہو موت کے پہلو میں فرازؔ

    آپ مجھے پڑھ رہے ہیں ، بہت نوازش ۔ میں آپ کی ہمت کی داددیتا ہوں اور احسان مند بھی ہوں شاید آپ بھی ان چند گنے چنے مخلصانِ عزیز میں سے ایک ہیں جو فدوی کو خاکہ نگار سمجھتے ہیں ، مگر میں آپ کو یہ راز کی بات پہلے ہی بتا دوں ، کہ مجھے خود بھی اس بات پر یقین نہیں ۔ آج کل تو ماشاءاللہ ٹیکنالوجی عروج...
  17. چھوٹاغالبؔ

    ایک کرایہ دار کا اپنا گھر

    السلام علیکم !!! سیاحانِ محترم غالب ایکسپریس اس بار بھارت کے دارالحکومت دہلی کی جانب عازم سفر ہے جہاں آج ہم اردو کی شان اور آدھا مسلمان (بقول انہی کے) نجم الدولہ ، دبیر الملک، نظام جنگ، مرزا نوشہ اسد اللہ خان بیگ غالبؔ کے مزار پر فاتحہ خوانی کریں گے مرزا غالبؔ کا مزار دہلی میں خاندانِ لوہارو...
  18. چھوٹاغالبؔ

    سرائیکی وسیب کے مقبول کھیل

    صدیوں سے آباد سرائیکی خطہ اپنے اندر زندگی کے سبھی رنگ سموئے ہوئے ہے ۔ مسلسل حملہ آوری کے باوجود بھی اس خطے کے لوگوں نے اپنی زبان و ثقافت کو سینے سے لگائے رکھا۔ شاعری کا میدان ہو یا کھیلوں کا میدان اس خطے نے اپنی ہمسایہ اقوام کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ انہیں اپنی طرف متوجہ بھی کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج...
  19. چھوٹاغالبؔ

    میری حقیقی عید

    سمجھ نہیں آ رہی کہ کہاں سے لکھوں اور کیا لکھوں آج میری ساری لفاظی اور صلاحیت کومے میں پڑی ہے، میری زبان گنگ ہے، دل سکتے میں ہے سب سے پہلے تو یہ بتا دوں کہ اس تحریر اور میری اس خوشی کا سارا کریڈٹ مہ جبین آپی کو جاتا ہے۔ اور میں اپنی یہ تحریر اپنی پیاری آپی مہ جبین جی کے نام کرتا ہوں اللہ...
  20. چھوٹاغالبؔ

    عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسول ۔ بیدم شاہ وارثی

    عدم سے لائی ہے ہستی میں آرزوئے رسولﷺ کہاں کہاں لیے پھرتی ہے جستجوئے رسولﷺ خو شا وہ دل کہ ہوجس دل میں ٓا رزو ئے رسول ﷺ خو شاوہ ٓا نکھ جو ہو محو حسنِ روئے رسولﷺ تلاش نقشِ کفِ پائے مصطفٰےﷺ کی قسم چنے ہیں آنکھوں سے ذراتِ خاک کوئے رسولﷺ پھر ان کے نشۂ عرفاں کا پوچھنا کیا ہے جو پی چکے ہیں ازل میں...
Top