نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    مبارکباد رمضان المبارک سال 1445 ھجری ۔ بمطابق 2024 مارچ

    آج دس مارچ 2024 کو یہاں سعودی عرب میں رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔ تمام محفلین اور زائرین کو بہت بہت مبارک ہو ، اللہ تعالی ہمیں رمضان کے مہینے کی قدر کرنے کی توفیق دے اور تمام دوستوں کی مساعی قبول فرمائے ۔
  2. سید عاطف علی

    دعا خالد محمود چوہدری صاحب کے لیے دعائے صحت

    خالد محمود چوہدری بھائی کی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے ۔ اور زیر علاج ہیں ۔ دل کے والو وغیرہ کا مسئلہ ہے اور شاید انجیو پلاسٹی بھی ہوئی ہے ۔ تمام محفلین دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لیے دعا کریں ۔ اللہ تعالی جلدشفا بخشے اور سلامتی عطا کرے۔
  3. سید عاطف علی

    دنیائے کرکٹ کا عالمی اعزاز ۔ ورلڈ کپ 2023 (مردانہ)

    دو ہزار انیس کے بعد رواں سال پانچ اکتوبر کو ( اگر جدید زبان میں کہا جائے تو جو کہ آج کل ضروری ہوتا جارہا ہے :) ) مردانہ کرکٹ کا ورلڈ کپ شروع ہونے جارہا ہے ۔یہ ورلڈ کپ بیس نومبر کے فائنل میچ تک جاری رہے گا۔ ایک کروڑ ڈالر کی کل مختص رقم میں سے فائنل جیتنے والی ٹیم چالیس لاکھ ڈالر کمائے گی...
  4. سید عاطف علی

    عربی شاعری ۔ابو العتاھیة ۔ ترجمہ۔نظم۔الشباب۔

    عباسی عہد کے معروف ترین بادشاہ ہارون الرشید کے دربار کے شاعر -۔أبو العتاھية۔ (إسماعيل بن القاسم بن سويد العنزي- ) کے کئی اشعار عربی ادب میں ضرب المثل ہیں ۔ کچھ منتخب اشعار کا منظوم ترجمہ پیش ہے۔ آخری شعر ضرب المثل کی طرح ہے۔ بَكيتُ عَلى الشَبابِ بِدَمعِ عَيني فَلَم يُغنِ البُكاءُ وَلا...
  5. سید عاطف علی

    مبارکباد رمضان مبارک 1444 ہجری بمطابق بائیس مارچ 2023

    مبارکباد رمضان مبارک 1444 ہجری بمطابق بائیس مارچ 2023 آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو چوالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔ کل سے یہاں اس رمضان کا پہلا روزہ ہو گا ۔ ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک...
  6. سید عاطف علی

    ایک غزل ۔ بیادِ خواجہ میر درد ۔ کوئی بتلائے کیا یہ غم کم ہے

    ایک غزل پیش ہے غزل ۔۔۔ کوئی بتلائے کیا یہ غم کم ہے وہ بھی کہتے ہیں تجھ کو کیا غم ہے مجھ کو ہر شے سے وہ مقدّم ہے آرزو دل میں جو مجسّم ہے دل کا آئینہ ہو اگر صیقل ہاتھ میں تیرے ساغر جم ہے کچھ منازل ہیں زیست کی جن میں نہ کوئی بدرقہ نہ ہمدم ہے عہد طفلی گیا، شباب گیا زندگی ہے کہ اب بھی...
  7. سید عاطف علی

    ایک تازہ غزل ۔۔۔پڑ گیا کس سے واسطہ میرا

    ۔۔۔غزل۔۔۔ سن کے بولے وہ مدعا میرا پڑ گیا کس سے واسطہ میرا جس نے دیکھا اسی نے منہ پھیرا تم ہی سن لیتے ماجرا میرا اب تو اٹھتے ہیں عادتاََ پاؤں کھو چکا کب کا راستہ میرا کیا لکھا ؟ لکھ کے پھاڑ بھی ڈالا ! پوچھتا ہے یہ آئینہ میرا فکر دنیا تھما کے ہاتھوں میں لے گیا وقت جھنجھنا میرا اک وہی بات...
  8. سید عاطف علی

    عربی شاعری ۔ترجمہ : قصیدہ علی بن ابی طالب رض ۔

    جناب علی بن ابی طالب ،اسداللہ، شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ کے کچھ ابیات نظر سے گزرے سو ترجمہ کرنے کا خیال آیا ۔ پیش خدمت ہیں ۔تلاش کرنے پر اکثر جگہ دو ہی اشعار ملے ۔ ترجمہ اس دہر پر آشوب میں دیکھا یہ کیے ہم دائم کوئی فرحت ہے نہ باقی ہے کوئی غم طاری ہے ہر اک شخص پر اک نشہء غفلت پنجے میں...
  9. سید عاطف علی

    پاکستان میں وکی پیڈیا بلاک

    کئی جگہ سے پاکستان میں پی ٹی اے کی طرف سے وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کی خبریں مل رہی ہیں ۔ اس کے کیا اسباب اور کیا مضمرات ہو سکتے ہیں ؟ اور آیا یہ ہوا بھی ہے یا نہیں ؟
  10. سید عاطف علی

    غزل ۔ جاگے گی ایک دن مری تقدیر دیکھنا

    کچھ اشعار پیش ہیں چند ایک روز سے زیر غور تھے ۔ غزل جاگے گی ایک دن مری تقدیر دیکھنا کام آئے گی تمہاری نہ تدبیر دیکھنا پہلے تم اس کے دام کی تزویر دیکھنا پھر کس سے کون ہوتا ہے تسخیر دیکھنا اک دن مقابلے پہ صف آرا ملوں گا میں ٹوٹے گی میرے پاؤں کی زنجیر دیکھنا میرا حریف بن کے مرے سامنے ہے وہ اب...
  11. سید عاطف علی

    ایک تازہ غزل ۔ڈبو کے چھوڑے گا تم کو یہ زعم یکتائی

    کچھ دنوں سے ایک دو مصرعے ذہن میں گردش کر رہے تھے۔ انہیں ایک غزل کی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔ جو ہم نہ ہوں تو ہے کس کام کی یہ رعنائی ڈبو کے چھوڑے گا تم کو یہ زعم یکتائی اگر چہ کہہ تو دیا تم نے جو میں چاہتا تھا وہ زیر و بم نہ تھے لیکن شریک گویائی چراغ ڈستے رہے میری تیرہ راتوں کو سحر نہ بن سکی...
  12. سید عاطف علی

    نظم ۔ زندگی ۔ زندگی جینے نہیں دیتی مجھے

    ایک نظم پیش خدمت ہے ۔ زندگی زندگی جینے نہیں دیتی مجھے صبر کرنے تو کہیں دیتی مجھے ! پونچھنے دیتی نہیں یہ اشک بھی بات بھی کہنے نہیں دیتی مجھے مجھ کو دکھلاتی ہے جام ارغواں اور پینے بھی نہیں دیتی مجھے جانے اب ناراض ہے کس بات پر اور معافی بھی نہیں دیتی مجھے دم بخود رہتا ہوں، رہنے دو مجھے آگہی...
  13. سید عاطف علی

    دنیا کے متفرق سالنامے

    تمام اقوام عالم میں مختلف ادوار میں متعدد کیلنڈر کے نظام رائج رہے ہیں جن میں مشرقی اور مغربی ،سبھی قسم کے ماہ و سال کے نام پائے جاتے ہیں ۔ کیلنڈر اور سال نامے ہر قوم اور دور کے مذہبی اور ثقافتی رسوم و رواج کے ساتھ ساتھ وابستہ رہتے ہیں ۔ چنانچہ خیال آیا کہ اس دھاگے میں مختلف کیلنڈر اور ماہ و سال...
  14. سید عاطف علی

    تاسف گلوکارہ نیرہ نور صاحبہ کا انتقال

    إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ عظیم گلوکارہ نیرہ نور خالق حقیقی سے جا ملیں۔
  15. سید عاطف علی

    مبارکباد گل یاسمین بٹیا کا شناختی کارڈ

    اللہ کے بابرکت نام سے ۔ اپنی محفل کی معروف اور ہر دلعزیز رکن گُلِ یاسمیں بٹیا اس ہفتہ اٹھارہ ہزار مراسلات کا اہم سنگ میں پورا کر میں کامیاب ہوئی ہیں سو انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو جلد ہی طباعت کے مرحلے کے بعد پیش کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پرنٹنگ...
  16. سید عاطف علی

    سترھویں سالگرہ محفل کی سترھویں سال گرہ

    اردو محفل کی سترھویں سال گرہ کی منصوبہ بندی جیسا کہ رواں فعال دھاگوں کے خال خال مندرجات کے ذریعے محفلین کومحفل کی عنقریب آئندہ سالگرہ کا اندازہ ہو گیا ہو گا کہ محفل کو اللہ تعالی کے فضل سے سترہ سال پورے ہونے جارہے ہیں سو یہ لڑی اس لیے شروع کی جارہی ہے کہ سترھویں سال گرہ کا جشن منانے کے لیے...
  17. سید عاطف علی

    عید-1443ھ- کے دن میری ایک غزل۔ عشق نے پوچھا امتحان میں کیا!

    گزشتہ روز چاند رات کو برادرم عرفان علوی صاحب کی پر لطف غزل پڑھی بہت پسند آئی ۔ سو عید کے دن کچھ تحریک ملی اور کچھ فرصت بھی سو ایک غزل ہماری جانب سے بھی اسی زمین میں ۔ لیکن اسے در جواب آں غزل کی جرات نہ سمجھا جائے ۔ آن میں کیا ہے اور آن میں کیا اس نے میرے کہا یہ کان میں کیا سسکیوں کی صدا...
  18. سید عاطف علی

    مبارکباد رمضان 2022- بمطابق 1443/8/29

    آج یہاں سعودیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے اور کل سے رمضان 2022 کے روزے شروع ہو ں گے ۔ سب کو مبارک ہو۔ محفل میں سب کو اور تمام دنیا میں اہل اسلام و ایمان کو رمضان مہینہ کی مبارک ساعتوں کا آغاز خصوصا ََمبارک ۔
  19. سید عاطف علی

    نادرا کا بایو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا، ایف آئی اے کا انکشاف

    نادرا کا بایو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا، ایف آئی اے کا انکشاف نادرا کا بایو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا، ایف آئی اے کا انکشاف ارشاد انصاری جمعرات 25 نومبر 2021 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں ڈیٹا ہیک ہونے سے مسائل بڑھ گئے، ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں، پکڑنے جائیں تو بوڑھا شخص یا خاتون...
  20. سید عاطف علی

    کھیلوں کے قوانین سے متعلق دلچسپ معلومات ۔

    کئی سال قبل کی بات ہے ، پاکستان میں میری چھٹیوں کے دوران گھر میں کرکٹ سے متعلق عام گفتگو ہوئی۔ اس میں ہمارے براد ربزرگ نے ایک بات یہ بتائی کہ کسی میچ میں مین آف دی میچ کے لیے جو نقد انعام انتظامیہ کی طرف سے منتخب کھلاڑی کے نام سے دی جاتی ہے وہ تمام کھلاڑیوں میں یکساں تقسیم کی جاتی ہے ۔ مجھے...
Top