نتائج تلاش

  1. عرفان سرور

    عید کے موضوع پر اشعار

    اسلام و علیکم۔۔۔! اس کے آبروئے خمیدہ کی طرح تیکھا تھا اپنی آنکھوں میں بڑی دیر چبھا عید کا چاند۔۔۔!
  2. عرفان سرور

    دردِ دل میں کمی نہ ہو جائے - بیخود دہلوی

    دردِ دل میں کمی نہ ہو جائے دوستی دشمنی نہ ہو جائے تُم میری دوستی کا دم نہ بھرو آسماں مدعی نہ ہو جائے بیٹھا ہوں ہمیشہ رندوں میں کہیں زاہد ولی نہ ہو جائے اپنی خوئے وفا سے ڈراتا ہوں عاشقی ، بندگی نہ ہو جائے بیخود دہلوی اصل نام , سیّد وحیدالدین احمد
  3. عرفان سرور

    مٹ گیا جب مٹنے والا ، پھر سلام آیا تو کیا - دل شاہجہانپوری

    مٹ گیا جب مٹنے والا ، پھر سلام آیا تو کیا دِل کی بربادی کے بعد اُن کا پیام آیا تو کیا چھوٹ گئیں نبضیں ، اُمیدیں دینے والی ہیں جواب اب اُدھر سے نامہ بر لے کے پیام آیا تو کیا آج ہی مٹنا تھا اے دِل ! حسرتِ دیدار میں تُو میری ناکامیوں کے بعد کام آیا تو کیا کاش اپنی زندگی میں ہم یہ منظر دیکھتے...
  4. عرفان سرور

    جون ایلیا کلام جون ایلیا

    نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم خموشی سے ادا ہو رسمِ دوری کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم وفا، اخلاص، قربانی،مرو ّت اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم سنا دیں عصمتِ مریم کا قصّہ؟ پر اب اس باب کو وا کیوں...
  5. عرفان سرور

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    اسلام و علیکم۔۔۔! میں یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں
  6. عرفان سرور

    منیر نیازی منیر نیازی

    اسلام و علیکم میں یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کرنا چاہتا ہوں۔۔ بازگشت ٭ یہ صدا یہ صدائے بازگشت بیکراں وسعت کی آوارہ پری سُست رو جھیلوں کے پار نم زدہ پیڑوں کے پھیلے بازوؤں کے آس پاس ایک غم دیدہ پرند گیت گاتا ہے میری ویران شاموں کے لیے
  7. عرفان سرور

    تعارف میرا نام عرفان سرور ہے

    میرا نام عرفان سرور ہے اور میں سٹوڈنٹ ہوں اور زندہ دلان لاہور سے ہوں
Top