نتائج تلاش

  1. انیس فاروقی

    قافیہ شناسی ۔۔۔

    کیا درج زیل قوافی درست ہیں۔ بدل سنبھل نکل پھسل جل
  2. انیس فاروقی

    چند اشعار برائے اصلاح ۔ اساتذہ توجہ فرمائیں۔

    حمایت علی شاعر کے مصرعہ پر تین اشعار پیش ہیں برائے اصلاح۔ مولا جو مرے حیدرِ کرار نہ ہوتے ہم جامِ شہادت کے طلبگار نہ ہوتے ہوتا جو نہیں ہم کو عطا درسِ حُسینی یوں سینہ سپر آج سرِ دار نہ ہوتے ماتم یوں بپا قوم سرِ عام نہ کرتی ’’دل سے جو ترے غم کے پرستار نہ ہوتے‘‘
  3. انیس فاروقی

    ایک شعر کی اصلاح چاہتا ہوں ۔مری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

    ایک شعر ہے یوں اس کی اصلاح کی درخواست ہے پھر نہ تقدیسِ ادب ہم سے قضا ہو جائے آج یہ قرض بھی صدیوں کا ادا ہو جائے
  4. انیس فاروقی

    ’’نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ‘‘

    شہر میں ایک مشاعرہ ہے مصرعہ طرح حمایت علی شاعر کا ہے ’’نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ‘‘ ہم سے کیوں پہلو بدل جاتے ہیں لوگ چھوڑ کر محفل نکل جاتے ہیں لوگ یاں گِلہ کوئی رقیبوں سے نہیں حلقہء یاراں سے جل جاتے ہیں لوگ ساقیا آؤ کبھی شہرِ سُخن دیکھنا کیسے مچل جاتے ہیں لوگ اُس بُتِ کافر کا جلوہء...
  5. انیس فاروقی

    طرحی نظم برائے اصلاح ’’تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں‘‘

    اسلام و علیکم طویل غیر حاضری کے بعد ایک نظم کی اصلاح کے لئے پیش ہوا ہوں۔ مصرعہ طرح ہے ’’تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں‘‘ ۔۔۔۔۔ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن میسر ہے فقط درسی کتابوں میں فسانوں میں نہیں کرتا بسیرا اب ترا شاہیں چٹانوں میں یہی تقدیس کی ہم نے کتابِ کبریائی...
  6. انیس فاروقی

    عمل پرست سیاستدانوں کا قتل

    انسان مرتے رہتے ہیں زندہ ہیں غم سے ہم ہر آن اُلجھے رہتے ہیں درد و الم سے ہم ہر دم ہمارے ساتھ ستم ہیں لگے ہوئے نوحے ہی لکھتے رہتے ہیں نوکِ قلم سے ہم (انیس فاروقی)
  7. انیس فاروقی

    سیلَ حوادث ۔ ایک قطعہ

    ہفت روزہ جنگ کینیڈا میں شائع ہونے والا انیس فاروقی کا ایک قطعہ سمندروں میں یہ کیسا نیا بھنور آیا ستم میں ڈوبتا سارا نگر نظر آیا پناہ کیلئے احباب جس طرف بھی گئے بلا کا سیلِ حوادِث اُدھر اُدھر آیا (انیس فاروقی) فیس بک پر رائے دینے کے لئے یہاں کلک کریں
  8. انیس فاروقی

    سانحہ سیالکوٹ

    بچھی ہیں شہر کی سڑکوں پہ وحشتیں کیسی دلوں پہ بیت گئی ہیں قیامتیں کیسی ہر ایک شخص مرے جشنِ مرگ میں شامل چلی ہیں ظلم کی اب یہ روایتیں کیسی (انیس فاروقی) فیس بک پر رائے دینے کے لئے یہاں کلک کریں
  9. انیس فاروقی

    ایک قومی المیہ ، ایک قطعہ

    ایک قومی المیہ ، ایک قطعہ ہفت روزہ جنگ کینیڈا میں شائع ہونے والا قطعہ بپھری موجوں میں گم ہوتے سپنوں میں وہ سب کچھ تھا بے بس آنکھیں جس کو ڈھونڈیں لہروں میں وہ سب کچھ تھا دل کے نادیدہ زخموں پر مرہم رکھنا مشکل ہے آنکھیں جس کو دیکھ نہ پائیں آہوں میں وہ سب کچھ تھا انیس فاروقی...
  10. انیس فاروقی

    سیلاب ، بھوک، پیاس

    ہفت روزہ جنگ کینیڈا میں شائع ہونے والا قطعہ لہر در لہر یہ کیسا ہے اثر پانی میں ہو گئے غرق مرے لعل و گہر پانی میں چار سُو ایک سمندر ہے مگر لب تشنہ " بوند پانی کی نہیں آتی نظر پانی میں" (میرتقی میر کی زمین میں) انیس فاروقی فیس بک پر رائے دینے کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں
  11. انیس فاروقی

    زرداری کے دورے

    آفتیں ہی آفتیں ہیں مُلکِ پاکستان میں مضطرب ہے ہر نفس اس قہر کے طوفان میں صاحبِ زردار یوں مصروف ہیں بحران میں صبح دم ہیں فرانس میں اور شام انگلستان میں
  12. انیس فاروقی

    کراچی ۔ ٹارگٹ کلنگ پر ایک قطعہ

    شہر کا ہر شخص لڑنے کو کمر اب کَس رہا ہے اک یہی احساس میری روح میں اب بَس رہا ہے خونِ انساں بہہ رہا ہے روز میری بستیوں میں صورتِ آدم یہ کوئی ناگ مجھ کو ڈس رہا ہے
  13. انیس فاروقی

    یہ اپوزیشن مری یہ حکمراں

    شور و غُل ہے اسقدر کے اَلاماں یہ اپوزیشن مری یہ حُکمراں مُستند یہ سب کے سب ہیں ناتواں اُس پہ گھائل کر گئیں یہ ڈگریاں
  14. انیس فاروقی

    اردو جملہ مدد درکار ہے

    مجھے قوی امید ہے کہ میرے سوال کا جواب فورم میں کہیں نہ کہیں موجود ہوگا، لیکن معلومات کے اس ذخیرے میں اس وقت تلاش کرنے کے لئے وقت نہیں ہے، سوال: جملہ انسٹال کر لیا ہے ، باسم اردو لینگویج بھی کر لیا ہے، لیکن جب آرٹیکل پوسٹ کرتا ہوں تو ؟؟؟؟؟؟؟؟ سوالیہ نشان آ رہے ہیں کوئی سادھارن سا طریقہ...
  15. انیس فاروقی

    پردیس میں بسنے والے والدین کا المیہ

    ہجرتوں کے ہر سفر نے حشر یوں برپا کئے قربتوں میں فاصلے در فاصلے پیدا کئے ہرقدم پر اس جہاں میں جِن کی خاطر دکھ سہے اُڑ گئے پنچھی وہی سب بِن کوئی پروا کئے کب پرندے لوٹ آئیں پھر نشیمن کی طرف ہم اکیلے رات بھر بیٹھے رہے در وا کئے جب ستارے جھلملا کر چاند تنہا کر گئے ہم نے بھی گلزار اپنے...
  16. انیس فاروقی

    23 مارچ یوم قراردادِ پاکستان کی تقریب کینیڈا میں

    کینیڈا میں ٹورانٹو کے نواحی شہر مارکھم میں 23 مارچ کی تقریب منعقد کی گئی، احباب کے لئے یہاں پیش کر رہا ہوں۔
  17. انیس فاروقی

    ایپل سسٹم پر اردو فانٹس اور کلیدی تختہ کیسے انسٹال کیا جائے

    مجھے ایپل پر اردو سپورٹ کے لئے مدد درکار ہے، جس میں دائیں سے بائیں، کلیدی تختہ اور فانٹس کی تنصیب شامل ہے، اس سلسلے میں اگر محفل پر کوئی دھاگہ ہو تو رہنمائی فرمایئے یا دیگر کوئی ربط ہو تو ضرورآگاہ کیجئے۔ شکریہ
  18. انیس فاروقی

    تصویر کے دو رخ، سیاست یا منافقت، یا کرپشن

    درج ذیل دونوں خبریں جنگ پاکستان کی ہیں ، ان کے ہاتھوں میں جس ملک کی باگ ڈور ہوگی وہ کیسے ترقی کرے گا۔ براہ مہربانی اسے سیاسی حمایت یا مخالفت کا اکھاڑہ نہ بنایئے گا، سنجیدگی سے سوچیے ملک کن لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔ پہلی خبر: اہور…مسلم لیگ ن کے قائداورسابق وزیراعظم...
  19. انیس فاروقی

    کینیدااولمپک ائس ہاکی چیمپئن بن گیا، امریکہ ہار گیا

    کینیڈا نے امریکہ کو اولمپک آئس ہاکی فائنل میں ہرا کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے، نئی تاریخ رقم کرکے چودہ سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں۔
Top