نتائج تلاش

  1. فہد بن خالد

    غزل - جسے دار و رسن کا خوف ہو، وہ بندگی کیوں ہو

    غزل جسے دار و رسن کا خوف ہو، وہ بندگی کیوں ہو ذرا سی آزمائش پر، یہ اتنی بے خودی کیوں ہو نہیں ہے قوتِ بازو، مگر حق بات کہتا ہوں مرے حق بات کہنے پر بھی مجھ سے، بے رخی کیوں ہو خلافِ فطرتِ اسلام، کیا تعمیرِ نو ہو گی ترے تاریک چہرے سے، جہاں میں روشنی کیوں ہو مرے خوابوں کی تعبیریں، کبھی تو دیکھ لے...
  2. فہد بن خالد

    غزل - نہ پوچھو حالِ دِل دِل سے، کہ دل سچ سچ بتا دے گا

    نہ پوچھو حالِ دِل دِل سے، کہ دِل سچ سچ بَتا دے گا دکھوں کا ذکر کر کے، آنسوؤں سے مسکرا دے گا نہ تو عالِم، نہ میں عابد، تجھے مجھ پر فضیلت کیوں؟ تجھے منزل گوارا ہے، مجھے رستہ مزا دے گا میں صبح و شام روتا ہوں، نہ سمجھو مجھ کو دیوانہ یہ ٹھنڈی آگ ہے، اک دن لہو میرا بجھا دے گا نہیں کوئی حقیقت، جاہ و...
  3. فہد بن خالد

    تعارف میرا مختصر تعارف

    السلام علیکم! میرا نام فہد بن خالد ہے اور میں شہرِ لاہور کا رہائشی ہوں۔ فی الحال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ایف ایس سی (پری انجنئیرنگ گروپ)، سال دوم کا طالب علم ہوں اور اس انتظار میں ہوں کہ کب اس سے جان چُھٹے اور زندگی شروع ہو۔ لیکن 'اس قسم کے خیالات' کے باوجود میرا شمار الحمد للہ 'لائق طلبہ'...
  4. فہد بن خالد

    غزل - کچھ غم کی نہیں بات، یہ صدمات کا ہونا

    غزل کچھ غم کی نہیں بات، یہ صدمات کا ہونا ہے دن کی پیامی بھی یہی رات کا ہونا دو چار قدم رکھ تو سہی جانبِ منزل اُس ذات کے پھر دیکھ کمالات کا ہونا پھر چشم فلک دیکھ کے حیران ہوئی ہے سر خاک پہ رکھتے ہی کرامات کا ہونا سو بار نظر ڈال تُو ہر ایک عمل پر اک روز یقینی ہے مکافات کا ہونا اس اشک فشانی سے...
Top