نتائج تلاش

  1. رانا

    لفظ ’’ناامید ‘‘ اور اس قبیل کے دوسرے الفاظ میں اسپیس دینا چاہئے یا نہیں؟

    اردو ٹائپنگ کے حوالے سے یہ سوال ہے کہ لفظ نا امید میں نا اور امید کے درمیان اسپیس دینا چاہئے؟ کیا یہ ایک ہی لفظ تصور ہوتا ہے یا دو الفاظ؟ نیز یہ کہ اردو الفاظ کی ٹائپنگ کے حوالے سے کوئی گائیڈ لائن کہیں موجود ہے کہ اس طرح کے الفاظ جو دیکھنے میں دو یا تین الفاظ کا مرکب محسوس ہوں ان کو کیسے ٹائپ...
  2. رانا

    سائنس اور آئی ٹی سے متعلق مستند ویب سائٹس کے نام درکار ہیں

    دوستوں سے درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں ایسی ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے نام ہوں جو سائنس اور آئی ٹی کے حوالے سے مستند معلومات خبریں اور آرٹیکلز شائع کرتے ہوں تو ان کے نام شئیر کریں۔ جزاکم اللہ
  3. رانا

    چوہدری سر محمد ظفراللہ خان صاحب کا ایک نایاب انٹرویو

    ابھی یوٹیوب پر چوہدری سر ظفراللہ خان صاحب کا ایک انٹرویو نظر سے گزرا جو آج ہی کسی نے اپلوڈ کیا ہے۔ یہ انٹرویو ریڈیو پاکستان کی طرف سے اعجاز حسین بٹالوی صاحب نے لیا تھا۔ قریب ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل ہے ۔ انٹرویو کا لنک
  4. رانا

    ورڈ میں صفحہ کے آخری پیراگراف کی پریشانی

    ورڈ میں اردو متن کی ٹائپنگ کرتے ہوئے اکثر یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ جب صفحہ ختم ہونے کے قریب ہوتا ہے تو اس وقت اینٹر کرکے نیا پیرا گراف لکھنا شروع کیا۔ یہاں تک تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن جب سطر مکمل ہوجاتی ہے تو اصولاً سطر سے زائد الفاظ کو اگلے صفحے کی پہلی سطر میں شفٹ ہوجانا چاہئے تھا لیکن وہ پورا...
  5. رانا

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات (پیروڈی)

    ابن آدم صاحب نے جو یہ اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات کے نام سے لڑی کھولی تو ہمیں بھی اسی سانچے میں کچھ ڈھالنے کا خیال آگیا۔ جاسم محمد مابدولت کو اس فورم کو جوائن کئے کافی عرصہ ہوچکا ہے لیکن آپ کو مستند عرصہ اس لئے نہیں بتا سکتے کہ آپ کنفیوژ ہوجائیں گے۔ سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے۔ آج...
  6. رانا

    ملٹی میڈیا گرافکس وغیرہ کے کورسز کی رہنمائی درکار ہے

    ایک دوست نے اپنے بچے کے لئے رہنمائی مانگی ہے (جو ابھی فرسٹ ائیر میں ہے) کہ اسے گرافکس اور انیمشن وغیرہ کے کورسز کا بہت شوق ہے اور وہ ایرینا ملٹی میڈیا میں داخلہ لینا چاہ رہا ہے۔ یہ کوئی انسٹیوٹ ہے کراچی میں جس میں مایا تھری ڈی اور اس طرز کے کورسز کرائے جاتے ہیں۔ خاکسار کو تو ان چیزوں کی ککھ سمجھ...
  7. رانا

    MSKLC میں ZWNJ کو میپ کروانے میں مدد درکار ہے

    ایک دوست کافی عرصے سے کوئی کیبورڈ استعمال کررہے ہیں جس میں ZWNJ نہیں ہے۔ اب ان کی خواہش پر اسے Ctrl اور minus پر میپ کروانا ہے۔ کافی کوشش کے بعد بھی کامیابی نہیں ہوسکی۔ فائل تو کمپائل ہوجاتی ہے لیکن جب انسٹال کرکے چیک کرتے ہیں تو یہ کیز پریس کرنے سے مطلوبہ نتیجہ نہیں ملتا۔ پھر اسے شفٹ پلس اسپیس...
  8. رانا

    ایم ایس ورڈ میں کسی حرف کو ZWNJ سے کیسے replace کریں؟

    ایک دوست نے اپنا مسئلہ شئیر کیا کہ انہیں کسی نے کئی سال پہلے ایک فونیٹک کیبورڈ دے کر بتایا تھا کہ کنٹرول مائنس کیز پریس کرنے سے ZWNJ اسپیس ٹائپ ہوتی ہے۔ اب جب وہ اپنا ٹائپ کردہ مواد اپنی سائٹ پر پوسٹ کرنے لگے ہیں تو وہاں ڈسپلے خراب ہورہا ہے۔ میں نے ان سے ان کا کیبورڈ منگوا کر چیک کیا تو پتہ چلا...
  9. رانا

    کیا اپنے مستقبل کے منصوبے راز میں رکھنے چاہئیں؟

    ابھی کچھ دیر پہلے ایک دوست سے اس حوالے سے بات ہورہی تھی۔ ہم نے اپنی رائے کا تو اظہار کیا لیکن خیال آیا کہ محفلیں سے بھی مشورہ کیا جائے کہ آیا ان کی اس معاملے میں کیا رائے ہے۔ کیا اپنے فیوچر پلانز شئیر کرنے چاہئیں یا نہیں؟ اور کس حد تک۔ کس طرح کے پلانز شئیر کرنے چاہئیں اور کس نوعیت کے راز میں...
  10. رانا

    اپنی پڑھی گئی پسندیدہ کہانیوں کے بارے میں بتائیں

    خیال آیا کہ زندگی میں انسان نے مختلف کہانیاں پڑھی ہوتی ہیں چاہے ناول کی صورت ہوں یا ڈائجسٹ کی شکل میں۔ کچھ کہانیاں زیادہ اچھی لگتی ہیں جو کافی عرصہ گزرنے کے بعد بھی دلچسپ ہونے کی بنا پر یاد رہ جاتی ہیں۔ اس لڑی میں محفلین اپنی پڑھی گئی ایسی کہانیوں کے بارے میں بتائیں۔ اگر کہانی کا کوئی لنک مہیا...
  11. رانا

    روزمرہ میں کی جانے والی بے احتیاطیاں

    آج ایک اداریہ پڑھا بڑا اچھا لکھا ہوا تھا جس میں عام زندگی میں کی جانے والی کچھ ایسی بے احتیاطیوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو ہمارے مشاہدے میں اکثر آتی ہیں۔ سوچا کہ یہاں شئیر کی جائیں تاکہ دیگر محفلین بھی اس فہرست میں مزید اضافہ کریں اور اس سے بہت سوں کا بھلا ہو۔ خود مجھے اس ادارئیے میں لکھی گئی...
  12. رانا

    روزمرہ زندگی کی کوئی ایسی بات جو آپ کے لبوں پر مسکراہٹ لے آئی ہو

    جناب یہ تو آپ کو پتہ ہی ہے کہ ایسی لڑیاں ہم اسی وقت کھولتے ہیں جب ہمارے ساتھ کوئی واقعہ پیش آتا ہے جو ہمیں لڑی کھولنے کی ترغیب دے جائے اور اسی طرز کے واقعات محفلین سے سننے کی خواہش جگا جائے۔ تو امید ہے کہ عنوان پڑھتے ہی آپ تازہ واردات جاننے کی خواہش رکھتے ہوں گے۔:sneaky: تو سنیے تازہ واقعہ جو...
  13. رانا

    محفل میں ایک سے زائد محفلین کی مشترکہ تحریروں کا تجربہ کیا جائے

    ابھی زہن میں خیال آیا کہ محفل میں انفرادی تحریریں تو پیش ہوتی ہی ہیں کیوں نہ ایک ایک تجربہ کیا جائے کہ جس میں کوئی بھی تحریر ایک سے زائد محفلین لکھیں۔ اور وہ ان محفلین کے نام کے ساتھ محفل میں شئیر ہو۔ اگر کوئی محفلین اس تجربے میں شریک ہونا چاہیں تو بتادیں تاکہ ہم ان کے ساتھ مکالمے میں ایک ادھوری...
  14. رانا

    ایچ ای سی سے ڈگری وغیرہ کی تصدیق کے بارے میں معلومات درکار ہیں

    خاکسار کی کزن نے بیرون ملک اسکالرشپ کے لئے اپلائی کرنا ہے تو اس کے لئے ٹرانسکرپٹ کی ایچ ای سی سے تصدیق کرانی ہے۔ اس بارے میں اگر کسی کو اس کا طریقہ کار علم ہے تو بتادیں۔ - یہ بھی بتادیں کہ جس کی ٹرانسکرپٹ یا ڈگری ہے اسی کو آنا پڑتا ہے یا کوئی دوسرا بھی جمع کراسکتا ہے؟ - ایچ ای سی کی اس کام کی...
  15. رانا

    اپنا گوگل سرچ انجن بنائیں (چودہویں سالگرہ)

    گوگل پر سرچ تو سبھی نے کی ہوگی۔ بلکہ کہہ سکتے ہیں کہ جس نے کبھی گوگل سرچ نہیں کی او جمیا ای نئیں۔ اس اصول کے مطابق ہمارے اکثر پرانے بوڑھے ابھی تک پیدا ہی نہیں ہوئے۔ لیکن اس وقت ہم اس سائنس فکشن خیال پر بات کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں کہ اگر وہ پیدا ہی نہیں ہوئے تو پھر اس دنیا میں نظر کیسے آرہے ہیں۔...
  16. رانا

    چودہویں سالگرہ درجہ بندیوں کے حوالے سے تجاویز دیں

    اس سالگرہ پر کیوں نہ درجہ بندیوں پر نظر ثانی کرنے کی کوشش کی جائے۔ ایسی کوئی ناگزیر ضرورت تو نہیں لیکن سالگرہ پر دھاگے کم کھل رہے ہیں اس لئے دھاگوں میں اضافہ ہی سہی۔ لیکن اس بہانے نظر ثانی بھی ہوجائے گی۔ اگر اس طرح کا کوئی دھاگہ پہلے موجود ہے تو پیشگی معذرت۔ یہاں محفلین یہ بتائیں کہ کونسی درجہ...
  17. رانا

    اٹیکیٹس (آداب یا رکھ رکھاؤ) کا معیار کا ہے؟

    ہوٹلوں یا پبلک مقامات پر کھانے وغیرہ کا اتفاق اکثر لوگوں کی طرح ہمیں بھی ہوتا رہتا ہے۔ ناشتہ کرتے ہوئے ہمیں تو عادت ہے پراٹھا چائے میں ڈبو کر کھانے کی کہ اگر آملیٹ اپنی قلت مقدار کی وجہ سے پراٹھوں سے ہار مان جائے یا پراٹھے صرف چائے کے ساتھ ہوں تو چائے میں ڈبو کر کھانے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔ بلکہ...
  18. رانا

    آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے محفلین یہاں آئیں

    السلام علیکم محفل پر جتنے بھی آئی ٹی کے کسی بھی شعبے سے متعلق احباب ہیں ان سے ہلکی پھلکی گفتگو کی خاطر یہ دھاگا کھولا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ایک دوسرے سے گپ شپ کے دوران ایک دوسرے کے تجربات سے کئی نئی چیزیں پتہ لگتی ہیں۔ یہاں بالکل ہلکی پھلکی گپ شپ ہوگی۔ اس کا خیال اسطرح آیا کہ ابھی تین دن پہلے...
  19. رانا

    اپنے ہومیو پیتھی تجربات شئیر کریں!

    ہومیو پیتھی ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس پر مختلف طبقوں کی طرف سے کافی تنقید کی جاتی ہے، جن میں ایلوپیتھک ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ہومیوپیتھی کے بانی اور پھر ان کے کام کو آگے بڑھانے والوں میں نامی گرامی ایلوپیتھک معالجین شامل تھے۔ ایک اور دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ہومیوپیتھی پر اعتراضات...
  20. رانا

    آپ کا مطالعے کا شوق کیسے پروان چڑھا؟

    اکثر محفلین کو مطالعے کا کچھ نہ کچھ شغف یا شوق ضرور ہے۔ کسی کو یہ ورثہ میں ملتا ہے تو کسی کو ویسے ہی خدا نے یہ شوق ودیعت کیا ہوتا ہے۔ بعض کی زندگی میں کچھ اور وجوہات ہوتی ہیں مطالعہ کتب کی طرف رجحان پیدا ہونے کی۔ ہر کسی کا مزاج آگے پھر اس شوق کو مختلف راستے دکھاتا ہے۔ کسی کی دلچسپی ہمہ گیر...
Top