نتائج تلاش

  1. محمود احمد غزنوی

    وجود میں انسان کی محوریت (Centrality )

    وجود میں انسان کی محوریت (Centrality ) ::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: حضرتِ انسان کو وجود میں ایک خاص قدر و منزلت حاصل ہے اور یہ بھی امرِ واقع ہے کہ وہ وجود میں ظہور کے اعتبار سے اجناس میں سے آخری جنس(Category) ہے۔ اور اس کا سببب اس کے سوا کچھ نہیں کہ انسان کی ذات میں...
  2. محمود احمد غزنوی

    اسماء اور مُسمّیٰ

    اسماء اور مُسمّیٰ :::::::::::::::::::: اسم "اللہ" ذات کا اسم ہے اور مرتبہءِ الوھیت کا نام ہے۔ اور ذات کے علم میں ( جوکہ قرآن کا علم ہے) اسم اللہ کے سواء اور کسی طرح سے داخل نہیں ہوا جاسکتا۔ مطلب یہ کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ بندوں کا اپنے رب کے ساتھ معاملہ گویا ذات کے ساتھ معاملہ ہو، نہیں ایسا...
  3. محمود احمد غزنوی

    تفسیرِ وجود

    تفسیرِ وجود :::::::::::::: بے شک ہر انسان اپنے اپنے طور پر وجود کی کوئی نہ کوئی تفسیر اختیار کرتا ہے، جو اس انسان کے مقام اور ذہنی سطح کے مطابق ہوتی ہے۔ وجود کا ایک مفہوم تو وہ ہے جو عوام الناس میں عام طور پر پایا جاتا ہے اور جوایک جگہ پر آکر رک سا گیا ہے جمود کا شکار ہوگیا ہے ۔ جبکہ اس کے برعکس...
  4. محمود احمد غزنوی

    مسئلہءِ وجود

    مسئلہِ وجود :::::::::::::: ہم اکثر یہ سوال سنتے ہیں کہ " کیا اللہ موجود ہے؟ " لیکن کوئی شخص اپنے آپ سے یہ نہیں پوچھتا کہ کیا یہ سوال درست بھی ہے یا نہیں؟ گویا یہ طے کرلیا گیا ہے کہ ہر طرح کا سوال پوچھنا درست ہوتا ہے۔۔۔۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جس طرح جوابات کا معاملہ ہے کہ اکثر جوابات غلط ہوتے...
  5. محمود احمد غزنوی

    بادل، ریت، ہوا اور میں

    بادل، ریت، ہوا اور میں :::::::::::::::::::::::::: بہت دور پار کے سنگلاخ پہاڑوں سے نکلی ہوئی ایک پُرشور ندی، اپنی راہ میں آنے والی ہر قسم کی رکاوٹیں عبور کرتی، چٹانوں کے درمیان سے اپنا رستہ بناتی، راہ میں قدم بوسی کے لئے حاضر ہونے والے چشموں، جھرنوں، آبشاروں کو اپنے اندر سموتی، کھیتوں کھلیانوں کو...
  6. محمود احمد غزنوی

    کراچی کے مسائل

    ایک عمدہ اور چشم کشا تجزیہ
  7. محمود احمد غزنوی

    فعل کی دو نسبتیں اور ان کا حکم

    فعل کی دو نسبتیں اور ان کا حکم ::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: فعل سے ہماری مراد ہر وہ عمل ہے جو انسان سے صادر ہوتا ہے، اور دو نسبتوں سے ہماری مراد الٰہی نسبت اور عبدی نسبت ہے۔ ہم نے سوچا کہ اس پر بات کی جائے کیونکہ اس مسئلے کےحوالے سے عام طور پر اہلِ دین میں خاصا ابہام پایا جاتا ہے،...
  8. محمود احمد غزنوی

    شیخ کی پہچان

    شیخ کو کیسے پہچانا جائے کچھ لوگ شیخ کے صدقِ دعویٰ کو جاننے کے لئے اپنی دانست میں ایک مخصوص طریقہ اختیار کر تے ہیں، جو اکثر اوقات اس طریقے سے مختلف نہیں ہوتا جس طریقے سے وہ سبزی فروش کی دکان سے اپنے لئے سبزی یا کریانے کی دوکان سے کوئی چیز منتخب کرتے ہیں۔ اور یہ بات ان لوگوں کے لئے کسی نہ کسی...
  9. محمود احمد غزنوی

    فرید الدّین عطّار نیشاپوری

    فرید الدّین عطّار نیشاپوری :::::::::::::::::::::::::::::::: فرید الدین عطّار کے نام سے ایک صوفی بزرگ گذرے ہیں جنکی کتاب منطق الطیر اور تذکرۃ اولیاء کافی مشہور ہے۔ انکا تعلق نیشاپور (وسط ایشیا)سے تھا۔ حکایت ہے کہ جب منگولوں نے عالمٰ اسلام پر یلغار کی اور بخارا و سمرقند کو تہہ تیغ کرتے ہوئے باقی...
  10. محمود احمد غزنوی

    سیاسی گدھے

    سیاسی گدھے :::::::::::::::::::: اینٹوں کے بھٹے سے نکلتے ہوئے ایک گدھے نے دوسرے سے پوچھا یار وہ NA-122 کا کیا بنا؟ کون جیت رہا ہے؟ ۔۔۔۔لگتا ہے ایاز صادق جیت جائے گا، تین چار ہزار ووٹوں کا فرق آرہا ہے دونوں پارٹیوں کا۔ نون لیگ نے سر دھڑکی بازی لگادی ہے جیتنے کے لئے۔ ایاز صادق آوے ای آوے۔۔۔۔۔ یار...
  11. محمود احمد غزنوی

    مستان بابا

    مستان بابا ::::::::::: عجیب سا شخص تھا ۔ چلتا پھرتا ہڈیوں کا ڈھانچہ، جس پر کالی چمڑی سی منڈھ دی گئی ہو۔ پرانی میلی سی لُنگی، ، اور ایک بوسیدہ سا کٹا پھٹا کرتا ہی شائد اس کی کُل کائنات تھی۔ پاؤں جوتوں سے بے نیاز، دھول مٹی سے اٹے پڑے تھے۔ ڈھاکہ کے تیج گاؤں کے اس چھوٹے سے بازار میں سارا دن ایک سرے...
  12. محمود احمد غزنوی

    احساسِ زیاں رکھنے والے کے نام

    شائد تمہیں تعجب ہو اگر میں تم سے کہوں کہ " میں تمہارا احترام کرتا ہوں"۔ !!! ہاں، تمہارے اندر کے خالی پن کے باوجود، اور تمہارے قطب نما کے کھوجانے ، بے سمت ہوجانے اور تمہارے خود کو بے قیمت سمجھنے کے باوجود۔۔۔میں تمہارا احترام کرتا ہوں۔ کیوں؟ کیونکہ تم ابھی زندہ ہو، عادات کے ہاتھوں ابھی قتل...
  13. محمود احمد غزنوی

    ملّا دو پیازہ اور انکا شاگرد

    ملّا دو پیازہ کے شاگردوں میں سے ایک طالب علم بہت شوخ اور شرارتی تھا۔ چنانچہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ اس نے ملّا صاحب سے کہا کہ آپ کوئی مصرعہِ طرح تجویز کیجئے تاکہ میں اس پر غزل لکھوں۔ انہوں نے کہا کہ اس مصرع پر غزل لکھو: شاہاں چہ عجب گر بنوازند گدارا اگلے دن شاگرد یہ غزل لکھ کر لایا اور استاد کی...
  14. محمود احمد غزنوی

    دین-6 ( کفر اور ایمان )

    عارف ِ ربّانی شیخ عبدالغنی العمری القاسمی الادریسی الحسنی کے چھٹے لیکچر کا ترجمہ: http://playit.pk/watch?v=EZa3_No6S_g بسم اللہ الرحمٰن ارحیم والحمد للہ ربّ العالمین و صلّ اللہ و سلّم علیٰ سیّدنا محمّد خاتم النبیّین واشرف المرسلین و علیٰ آلہ وصحبہ والتابعین۔ امّا بعد: اب جبکہ ہم دین کے بارے...
  15. محمود احمد غزنوی

    کوانگ زو کا خواب

    کوانگ زو کا خواب ========== کوانگ زو اپنے گھر کے صحن میں کسی گہری سوچ میں مگن تھا۔ اس کے دوست نے گلا کھنکار کر اسے اپنی جانب متوجہ کیا اور پوچھا : میں بڑی دیر سے تمہیں دیکھ رہا ہوں آخر کیا سوچ رہے ہو؟ کوانگ زو نے دوست کی جانب خالی خالی نظروں سے دیکھا اور کہا: میں کل سہ پہر کو زندگی کی حقیقت پر...
  16. محمود احمد غزنوی

    ناطقہ سر بگریباں ہے

    ناطقہ سر بگریباں ہے ============= وکیل صاحب کا نیا شاگرد بہت ہونہار تھا۔ اس نے آتے ہی وکیل صاحب کی نظر میں پسندیدگی حاصل کرلی تھی جب اپنی تربیت کے پہلے ہی دن اس نے ایک عجیب و غریب شرط سامنے رکھی۔ " آپ ملک کے قابل ترین وکیل ہیں اور میں آپ کی شاگردی میں وکالت سیکھنا چاہتا ہوں۔ فیس آپ کی منہ مانگی...
  17. محمود احمد غزنوی

    دین-5 (وحدتِ دین)

    سیّد عبدالغنی العمری القاسمی الادریسی الحسنی کے پانچویں لیکچر کا ترجمہ پیشِ خدمت ہے : http://playit.pk/watch?v=kRD6LJ7oyU0 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم والحمدللہ ربّ العالمین والصلٰوۃ والسلام علیٰ سیّدنا محمّدخاتم النبّیّین و اشرف المرسلین و علیٰ صحبہ والتابعین۔ امّا بعد: قبل اس کے کہ ہم اس پانچویں...
  18. محمود احمد غزنوی

    دین-9 (امّت کی فرقہ بندی اور اسکی حقیقت)

    عارفِ ربانی شیخ عبدالغنی العمری الحسنی کے نویں لیکچر کے ابتدائی نصف حصے کا ترجمہ کیا ہے جو پیشِ خدمت ہے۔۔۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم والحمد للہ ربّ العالمین والصلٰوۃ والسلام علیٰ خاتم النبیّین و اشرف المرسلین سیّدنا محمّد وعلیٰ آلہ واصحابہ والتّابعین۔ امّا بعد: آج ہم اس فرقہ بندی پر گفتگو کریں...
  19. محمود احمد غزنوی

    دین-4 ( شہادہ-2،حقیقتِ محمّدیہ کے بیان میں)

    عارف باللہ شیخ عبدالغنی العمری الحسنی کے چوتھے لیکچر کے ابتدائی نصف حصے کا ترجمہ پیشِ خدمت ہے بسم الله الرحمٰن الرحيم۔ والحمد لله رب العٰلمين۔والصلٰوة والسلام علي سيدنا محمد خاتم النبيّين واشرف المرسلين و علي آله واصحابه اجمعين والتابعين۔ امّا بعد: ہم نے پچھلے لیکچر کےآخر میں کلمہ شہادت کے...
Top