نتائج تلاش

  1. علی فاروقی

    تعارف تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔۔۔

    محفلین السلام علیکم، اس خاکسار کو علی فاروقی کہتے ہیں، اردو محفل کا یہ گرفتار کوئی ایک سال سے زیادہ مدت تک فرار رہنے کے بعد آج پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔اور ہاں سب کو عید مبارک قبول ہو۔
  2. علی فاروقی

    تاسف خالہ زاد بھا ئی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست

    میرے خالہ زاد بھائی فہیم خان کا انتقال ہوگیا ہے، تمام دوست احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ مرحوم ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔ اور کسی حد تک میڈیکل اسٹاف کی غفلت بھی وجہ مرگ بنی۔ تفصیل اس ربط میں دیکھیں۔ http://www.jang-group.com/jang/sep2010-daily/24-09-2010/karachi.htm
  3. علی فاروقی

    ابن انشا اک ذرا چاند تک،،،ابن انشا

    یہ امریکہ والے چاند پر کیا پہنچے ،ان کا دماغ ہی آسمان پر پہنچ گیا ہے،کوئ پوچھے کہ بھئ یہ کون سا کمال کیا تم نے جو اتنا اترا رہے ہو۔اتنے دور کی کوڑی لا رہے ہو۔یہ راکٹ اور قمری گاڑی کاکیا کھڑاگ ہے۔ان میں بیٹھ کر تو کوئ بھی چاند پر پہنچ سکتا ہے۔بات تب تھی کہ پیدل پاوں جاتے، پیدل نہ سہی،بیل گاڑی ،...
  4. علی فاروقی

    افتخار عارف بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی مرا ہے ۔ افتخار عارف

    بستی بھی سمندر بھی بیاباں بھی میرا ہے آنکھیں بھی میری خوابِ پریشاں بھی میرا ہے جو ڈوبتی جاتی ہے وہ کشتی بھی ہے میری جو ٹوٹتا جاتا ہے وہ پیماں بھی میرا ہے جو ہاتھ اُٹھے تھے وہ سبھی ہاتھ تھے میرے جو چاک ہو اہے وہ گریباں بھی میرا ہے جس کی کوئی آواز نہ پہچان نہ منزل وہ قافلہِ بے سر...
  5. علی فاروقی

    احمد ندیم قاسمی نظم- فن براے فن

    ابھی ڈوب رہی ہے لہو میں راہِ حیات ابھی حکایتِ عشق و جمال کون سنے عظیم ادب کے ادیبو بڑے ادب کے مریضو مجھے بھی یاد ہیں وہ خواب ناک افسانے جو اس جہاں سے بہت دور ، اک جزیرے پر پنپ رہے ہیں گھنی چھتریوں کے سائے میں مگر یہ ٹھوکریں کھاتا ہوا غریب انساں تہی شکم ہے تہی دست ہے تہی دل ہے بڑے ادب...
  6. علی فاروقی

    افتخار عارف حجرہ جاں میں باغ کی جانب ایک نیا در باز کیا ،،،،افتخار عارف

    حجرہ جاں میں باغ کی جانب ایک نیا در باز کیا ہم نے میر سے رو تابی کی بدعت کا آغاز کیا خوابوں کی پسپائ کے چرچے گلی گلی تھے جب ہم نے دل کے ہاتھ پہ بیعت کر لی دنیا کو ناراض کیا جانے وہ کیسا موسم تھا جس نے بھری بہار کے بعد اُ س گُل کو شادابی بخشی ہم کو دست دراز کیا زندہ لفظ کے مدّ مقابل...
  7. علی فاروقی

    نظم-دریا-سجادظہیر

    آو میرے پاس آو نزدیک یہاں سے دیکھیں اس کھڑ کی سے باہر نیچے اک دریا بہتا ہے دُھندلی دُھندلی ہلتی تصویروں کا خاموشی سے بوجھل زخمی سایوں مِیں تیر چھپائے تھر تھراتے، جلتے کناروں کے پہلو میں بے کَل ، دُکھی اُسے بھی نیند نہیں آتی
  8. علی فاروقی

    نظم-محبت کی موت-سجاد ظہیر

    تم نے کبھی محبت کو مرتے دیکھا ہے؟ چمکتی ہنستی آکھیں پتھرا جاتی ہیں دل کے دالانوں میں پریشاں گرم لُو ،کے جھکڑ چلتے ہیں گلابی احساس کے بہتے سوتے خشک اور لگتا ہےجیسے کسی ہری بھری کھیتی پر پالا پڑ جائے لیکن یارب آرزو کے ان مرجھائے ہوئے سوکھے پھولوں ان گمشدہ جنتوں سے کیسی صندلی دل آویز...
  9. علی فاروقی

    غزل--تجھے کیا بتائیں ہمدم اسے پوچھ مت دوبارہ--سجاد ظہیر

    تجھے کیا بتائیں ہمدم اسے پوچھ مت دوبارہ کسی اور کا نہیں تھا وہ قصور تھا ہمارا وہ قتیلِ رقص و رم تھی، وہ شہیدِ زیرو بم تھی مری موجِ مضطرب کو نہ ملا مگر کنارا ہے ہزار بار بہتر ترے زُہدِ بے نمک سے وہ گناہِ روح پرور بنے دل کا جو سہارا جنہیں زندگی سے نفرت، جنہیں حسن سے عداوت وہ خزاں میں...
  10. علی فاروقی

    منو بھائی نظم--نیندر گولی--مُنو بھائ

    سوچے اَج سمجھاویں مینوں اپنی گلیں لاویں مینوں رنگ برنگے کپڑے پاکے بھیتاں وانگ چھپاویں مینوں اک سو اسی موتاں کولوں چیکاں مار ڈراویں مینوں کنیاں سچیاں گلاں کر کے کنے جھوٹ جھکاویں مینوں اُس ویلے تو کیوں نئ بولی جس ویلے میں جوگی بنیا کَن پڑواکے مندراں پائیاں جس ویلے سمجھاون آئیاں...
  11. علی فاروقی

    منو بھائی نظم--چل ٹُر چل گھر میرے--مُنو بھائ

    اَج تک میرے گھر وِچ چانن اِک وی جھات نہ ماری آن رکی نئیں اِک پل اُوتھے سورج دی اسواری ڈوریاں کندھاں گونگے بوہے چپ راہواں، بند باری جوکاں بن کے خون نچوڑن بے رونق دُکھ میرے اِک میں سو انجانے دُکھ اِک دیوا تیل نہ کھٹیا اک میرا دل ریجھاں بھریا بے قدری دا کھٹیا اپنے گھر وِچ رونق بھر لاں...
  12. علی فاروقی

    ابن انشا نظم-فردا

    ہاری ہوئی روحوں میں اِک وہم سا ہوتاہے تم خود ہی بتادو نا سجدوں میں دھرا کیا ہے امروز حقیقت ہے فردا کی خدا جانے کوثر کی نہ رہ دیکھو ترساو نہ پیمانے داغوں سے نہ رونق دو چاندی سی جبینوں کو اُٹھنے کا نہیں پردا ہے بھی کہ نہیں فردا
  13. علی فاروقی

    ابن انشا سو سو تہمت ہم پہ تراشی کوچہ گرد رقیبوں نے

    سو سو تہمت ہم پہ تراشی کوچہ گرد رقیبوں نے خطبے میں لیکن نام ہمیں لوگوں کاپڑھا خطیبوں نے شب کی بساطِ ناز لپیٹو، شمع کے سرد آنسو پونچھو نقارے پہ چوٹ لگادی صبح کے نئے نقیبوں نے کس کو خبر ہے رات کے تارے کب نکلے کب ڈوب گئے شام و سحر کا پیچھا چھوڑا آپ کے درد نصیبوں نے امن کی مالا جپنے والے...
  14. علی فاروقی

    افتخار عارف غزل-غیروں سے دادِ جور و جفا لی گئ تو کیا-افتخار عارف

    غیروں سے دادِ جور و جفا لی گئ تو کیا گھر کو جلا کے خا ک اُڑا دی گئ تو کیا غارتِ گریِ شہر میں شامل ہے کون کون یہ بات اہلِ شہر پر کھل بھی گئ تو کیا اِک خواب ہی تو تھا جو فراموش ہو گیا اِک یاد ہی تو تھی جو بھلا دی گئ تو کیا میثاقِ اعتبارمیں تھی اِک وفا کی شرط اِک شرط ہی تو تھی جو اُٹھا دی گئ تو...
  15. علی فاروقی

    افتخار عارف غزل- بکھر جائیں گے کیا ہم جب تماشا ختم ہوگا-افتخار عارف

    بکھر جائیں گے کیا ہم جب تماشا ختم ہو گا میرے معبود آخر کب تماشا ختم ہو گا چراغِ حجرہ درویش کی بجھتی ہوئی لو ہو ا سے کہہ گئی ہے اب تماشا ختم ہو گا کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیں نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہو گا کہانی آپ اُلجھی ہے کہ اُلجھائی گئی ہے یہ عقدہ تب کُھلے گا جب تماشا ختم ہو...
  16. علی فاروقی

    اڑتا گنبد

    یار ابھی میرے موبائل پر میسج آیا کہ یو ٹیوب پر جا کر یہ ویڈیو دیکھو۔اس ویڈیو کے بارے میں دعوی یہ کیا جا رہا ہے کہ گنبد خود بخود اُڑ کر اپنی جگہ پر جا بیٹھا۔ بات ہضم نہیں ہو رہی۔اگر کوئی بھای تحقیق کر کے کچھ بتا سکیں تو مہربانی ہوگیwww.youtube.com/watch?v=QHBlr6T2CXQ&NR=1
  17. علی فاروقی

    سیلاب 1973 از انور مسعود

    یہ نظم جناب انور مسعود کے مجموعہ کلام"اک دریچہ اک چراغ" سے لی گئ ہے۔ پاکستان آج کل سیلاب کی جس تباہی کا سامناکر رہاہے۔ایسی ہی ایک آفت سے ہمیں پہلے بھی پالا پڑا تھا۔ کیا بیت گئی دیس پہ سیلاب کے ہاتھوں کیسے کوئی اس کرب کو الفاظ میں ڈھالے انسان بھی فصلیں بھی مویشی بھی مکاں بھی ہر چیز ہے بپھرے ہوے...
  18. علی فاروقی

    ڈاون لوڈنگ ؟

    السلام علیکم، کیا کوی ایسا طریقہ ہے کہ میں اپنے کمپیوٹر پر انٹرنٹ سے ڈاونلوڈنگ کو کنٹرول کر سکوں، اصل میں میرا کمپیوٹر بہت سے لوگ استعمال کرتے ہیں، لاکھ منع کرنے کے باوجود وہ کچھ ایسی فایئلیں ڈاونلوڈ کر لیتے ہیں جو میرے سسٹم کو نقصان پہنچاتی ہیں۔اکثر کو تو پتہ بھی نہیں چلتا کہ وہ کیا کر رہے...
  19. علی فاروقی

    ایم ایس ورڈ اور ایکسل؟

    السلام و علیکم، میں یہ پوچھنا جاہتاہوں کو اگر ہم ورڈ ڈاکومنٹ میں کوئ ڈیٹا شیٹ ایم ایس ایکسل سے امپورٹ کرنا چاپیں ، تو کیا کر سکتے ہیں؟ اگر کسی بھائ کو اس کا طریقہ معلام ہو تو ضرور بتائیں۔ یاد رہے کہ صرف ڈیٹا امپورٹ نہیں کرنا، بلکہ پوری شیٹ لانی ہے۔ یا اگر ان دونوں کے درمیان کوئ ربط بن سکتاہو تو...
  20. علی فاروقی

    مصطفیٰ زیدی قطعہ،،،،مصطفی زیدی

    یوں ہر گلی کنارہ کش و چشم پوش ہے جیسے ہمارا گھر سے نکلنا گناہ ہو منبر میں ایسا لحن ہے ایسا سرّوش ہے جیسے ہمارا نامہءِ رندی سیاہ ہو ہوں دن گزر رہے ہیں کہ نہ فردا نہ دوش ہے اے اعتبارِ وقت معّین نگاہ ہو اب تک قتیلِ ناوکِ یاراں میں ہوش ہے اے دوستوں کی مجلسِ شوری صلح ہو "میری سنو جو...
Top