نتائج تلاش

  1. سید محمد نقوی

    دانشگاہ تہران، میں اردو

    بسم اللہ الرحمن الرحیم دانشگاہ تہران، ایران کی سب سے پہلی یونیورسٹی ہے۔ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس میں اردو کا شعبہ بھی ہے۔ اس وقت اس بارے میں معلوم ہوا، جب اردو محفل میں، یونس عارف صاحب سے آشنائی ہوئی۔ یونس عارف صاحب، ہمدان کے رہنے والے ہیں، اور علامہ اقبال سے متاثر ہو کر، اردو ادب...
  2. سید محمد نقوی

    اوبنٹو صارفین کی مدد درکار ہے۔

    بسم اللہ الرحمن الرحیم میں نے کچھ دنوں پہلے، اوبنٹو انسٹال کی۔ کافی مسائل تو اس کے، محفل کے لینکس کارنر کی مدد سے حل ہوگئے۔ لیکن کچھ مسائل ابھی باقی ہے۔ 1۔بعض صفحات تو، اس طرح ٹھیک نظر آتے ہیں: لیکن بعض دوسرے صفحات میں مشکل یہ ہے: یا مختلف فونٹ مٹا کر اور انسٹال کرکے...
  3. سید محمد نقوی

    نیا سورج نیا جلوہ نئی تنویر لے آو۔ مصدق لاکھانی

    نیا سورج نیا جلوہ نئی تنویر لے آو ہمیشہ خواب لائے ہو کبھی تعبیر لے آو زباں بھی بند کرلیتے مگر اب حکم آیا ہے تصور کے لیے بھی آہنی زنجیر لے آو مرے خوابوں بڑی مشکل سے اس دل کو سلایا ہے کہیں ایسا نہ ہو تم پھر وہی تصویر لے آو سیاست نے مسائل کا یہی اک حل نکالا ہے کسی لفّاظ سے لکھوا کے اک تقریر لے...
  4. سید محمد نقوی

    آئی فون میں اردو کلیدی تختہ

    بسم اللہ الرحمن الرحیم پہلی بات تو یہ بتانا ضروری ہے کہ میں جب بھی موبائل لیتا ہوں، تو میرے لیے اس میں سب سے ضروری چیز، اردو سپورٹ ہوتی ہے۔ دوسری بات یہ کہ مجھے کسی قسم کی سافٹویر، پروگرامنگ، یا اس قسم کے کاموں کا تجربہ نہیں ہے۔ لیکن ہوا یہ کہ مجھے ایک عدد آئی فون 3 جی ملا۔ تعجب مجھے اس بات...
  5. سید محمد نقوی

    عشق نے ہم کو بلایا .....

    بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں معلوم اس تحریر کو پڑھنے والے کس مذہب، مسلک، یا دین کے پابند ہیں۔ لیکن اتنا ضرور ہے سب قارئین کا میری فکر و نظر سے متفق ہونا لازمی نہیں۔ آزادی فکر کا مطلب ہی یہی ہے۔ فبشر عبادی الذین یستمعون القول و یتبعون احسنہ۔ خیر میں اس تحریر میں کوئی ایسی بات نہیں کرنے...
  6. سید محمد نقوی

    تاسف ضرورت دعا ۔۔۔

    بسم اللہ الرحمن الرحیم دعا مومن کا اسلحہ ہے۔ ہمارے ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ یہ کہ، جب ہر جگہ سے نا امید ہو جاتے ہیں۔ تب ہمیں خدا کا بھی خیال آجاتا ہے۔ اور پھر آخر میں بارگاہ الہی میں دعا کرنے کو حاضر ہوجاتے ہیں۔ بڑے مطلب پرست ہیں۔ لیکن پھر بھی خدا کی رحمت دیکھیں کہ ہر دفعہ ہماری دعا قبول...
  7. سید محمد نقوی

    فارسی شاعری پیمانہ بدہ کہ خمار استم - زیب و ہانیہ، ترجمے کے ساتھ

    سلام علیکم چند دن پہلے، محفل پر اس گانے کے بول اور ترجمے کی درخواست ہوئی، اس کا ایک ترجمہ محترم جناب ابن ضیاء صاحب کے بلاگ پر موجود ہے جو ظاہرا خود انہوں نے کیا ہے۔ بہت اچھا ترجمہ ہے، لیکن اس میں بعض جگہوں پر چند ایک غلطیاں ہیں، جن کی اصلاح ضروری سمجھتا ہوں۔ لہذا یہاں اشعار ترجمے کے ساتھ لکھ...
  8. سید محمد نقوی

    پروین شاکر مر بھی جاوں تو کہاں لوگ بھلا ہی دیں گے ۔ پروین شاکر

    مر بھی جاوں تو کہاں لوگ بھلا ہی دیں گے لفظ میرے، مرے ہونے کی گواہی دیں گے لوگ تھرّا گئے جس وقت منادی آئی آج پیغام نیا ظلّ الہی دیں گے جھونکے کچھ ایسے تھپکتے ہیں گلوں کے رخسار جیسے اس بار تو پت جھڑ سے بچا ہی دیں گے ۔۔۔۔۔ ق ۔۔۔۔۔ ہم وہ شب زاد کہ سورج کی عنایات میں بھی اپنے بچوں کو...
  9. سید محمد نقوی

    پروین شاکر موجہء گل کو ہم آواز نہیں کرسکتے۔ پروین شاکر

    موجہء گل کو ہم آواز نہیں کرسکتے دن ترے نام سے آغاز نہیں کرسکتے اس چمن زار میں ہم سبزہء بیگانہ سہی آپ ہم کو نظر انداز نہیں کرسکتے عشق کرنا ہے تو پھر سارا اثاثہ لائیں اس میں تو کچھ بھی پس انداز نہیں کرسکتے دکھ پہنچتا ہے بہت دل کو رویّے سے ترے اور مداوا ترے الفاظ نہیں کرسکتے عشق میں...
  10. سید محمد نقوی

    پروین شاکر تقیہ ۔ پروین شاکر

    تقیّہ سو اب یہ شرط حیات ٹہری کہ شہر کے سب نجیب افراد اپنے اپنےلہو کی حرمت سے منحرف ہوکے جینا سیکھیں، وہ سب عقیدے کہ ان گھرانوں میں ان کی آنکھوں کی رنگتوں کی طرح تسلسل سے چل رہے تھے سنا ہے باطل قرار پائے، وہ سب وفاداریاں کہ جن پہ لہو کے وعدے حلف ہوئے تھے وہ آج سے مصلحت کی گھڑیاں شمار...
  11. سید محمد نقوی

    محفل پر مراسلہ بھیجنے میں مشکل۔۔۔

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سلام علیکم معزز منتظمین محفل گذشتہ 4 یا 5 مہینوں سے محفل پر ایک مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب کچھ لکھ کر 'جواب ارسال کریں' کا بٹن دباتا ہوں، تو صفحہ پر کوئی تبدیلی نہیں آتی اور مراسلہ، ارسال نہیں ہوتا۔ بٹن دبانا بالکل بے اثر ہوتا ہے۔ ایک دفعہ اینٹی...
  12. سید محمد نقوی

    موت کی آغوش میں جب تھک کے سوجاتی ہے ماں - رضا سرسوی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں معلوم، ہو سکتا ہے کہ یہ نظم پہلے محفل پر پوسٹ ہو چکی ہو۔ میں آج اسے یہاں اس لیے پوسٹ کررہا ہوں کہ پرسوں میرے ایک بہت عزیز دوست اور بھائی کی والدہ ہمیں داغ مفارقت دے گئیں، اس لیے سرچ کر کے یہ نظم نکالی سوچا کہ یہاں پیش کردوں، ہر ماں کی یاد میں۔ اگر تکرار ہے تو معافی...
  13. سید محمد نقوی

    آئی فون میں اردو

    بسم اللہ الرحمن الرحیم سلام علیکم امریکا سے ایک عزیز نے مجھے ایک آئی فون تھری جی بھیجا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا آئی فون میں اردو لکھنے کا کوئی طریقہ ہے یا نہیں۔ اگر اس سلسلے میں کوئی معلومات فراہم کرسکے تو میں مشکور ہوں گا۔ شکریہ
  14. سید محمد نقوی

    ورڈ پریس.پی کے نہیں کھل رہی ....

    سلام علیکم کل سے ایک مسئلہ پیش آیا ہے. بلاگ کا ایڈرس لکھ کر انٹر دبایا، تو یہ پیغام آیا: Bandwidth Limit Exceeded The server is temporarily unable to service your request due to the site owner reaching his/her bandwidth limit. Please try again later. پھر ورڈ پریس پی کے کی ویبسائٹ پر گیا...
  15. سید محمد نقوی

    شکر باری-علامہ فاضل لکھنوی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم دادا مرحوم کا سفرنامہ دیکھ رہا تھا، ان کی ایک نظم پر نظر پڑی جو حج کے موقع پر انہوں نے لکھی تھی، تو سوچا یہاں بھی بھیج دوں. شکر باری ہر قدم پر حمد خلاق جہاں کرتا ہوا رحمت خالق سے منزل کی طرف بڑھتا رہا بحر و بر کو دیکھتا، دشت و جبل ہوتا ہوا حسن نیت کے کرشمے...
  16. سید محمد نقوی

    نیازمند اصلاح

    بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک غزل کھنے کی کوشش کی ہے۔ ذرا اصلاح فرما دیجیے۔ شکریہ مرے دل کی تجھے کوئی خبر کیا؟ میں خود بتلاوں تو اس کا اثر کیا؟ نہیں ہے اپنی جاں کی فکر مجھ کو تو پھر ہو حسرت دینار و زر کیا؟ کیا ہے وعدہ رب سے بندگی کا نبھائے گر نہیں تو ہے بشر کیا؟ نہیں ہے تجھ کو فکرِ ارتقا گر...
  17. سید محمد نقوی

    محسن نقوی کف دست ہنر ہے اور پتھر - محسن نقوی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم کف دست ہنر ہے اور پتھر دکان شیشہ گر ہے اور پتھر غم ختم سفر ہے اور پتھر پلٹ جانے کا ڈر ہے اور پتھر مرا گھر اور میں کب تک نبھائیں کہ بوسیدہ کھنڈر ہے اور پتھر بڑی مشکل سے سرکائے اندھیرے دہان غار پر ہے اور پتھر!! غرور عمر کا حاصل نہ پوچھو خموشی کا نگر ہے...
  18. سید محمد نقوی

    مری پہلی غزل - مجھے کچھ اے مرے ساقی پلاؤ

    بسم اللہ الرحمن الرحیم میری پہلی غزل پیش خدمت ہے۔ امید ہے کے اپنی آراء سے نوازیں گے۔ مجھے کچھ اے مرے ساقی پلاؤ ذرا اک ساغر عالی پلاؤ مری تشنہ دہانی کہہ رہی ہے مجھے کچھ بہر سیرابی پلاؤ مرا رونے کو دل کرتا ہے ساقی مجھے کچھ بہر دلداری پلاؤ مرا ساغر بہت چھوٹا ہے ساقی مجھے اب جام...
  19. سید محمد نقوی

    محسن نقوی چاہیے دنیا سے ہٹ کر سوچنا - محسن نقوی

    بسم اللہ الرحمن الرحیم چاہیے دنیا سے ہٹ کر سوچنا دیکھنا صحرا، سمندر سوچنا مار ڈالے گا ہمیں اس شہر میں گھر کی تنہائی پہ اکثر سوچنا دشمنی کرناہے اپنے آپ سے آئینہ خانے میں پتھر سوچنا چاندنی، میں، تو، کنار آب جو بند آنکھوں سے یہ منظر سوچنا چند تشبیہین سجانے کے لیے مدتوں اس کے بدن...
  20. سید محمد نقوی

    تاسف التماس سورہ فاتحہ

    سلام علیکم چند دن قبل میرے والد محترم کے چچا اور محسن جناب سید ابوالحسن رضوی صاحب کا انتقال ہوا ہے۔ تمام اہالی محفل سے ان کے لیے سورہ فاتحہ اور دعائے مغفرت کی درخاست ہے۔ اللہ ان کو اعلی درجات میں جگہ عنایت فرماے۔ شکریہ دعاؤں کا طالب سید محمد نقوی
Top