نتائج تلاش

  1. وسیم

    جدائی ۔۔۔۔ از ۔۔۔ وسیم ۔۔۔

    لکڑی کے بنے اس بدرنگے بینچ پہ بیٹھے بیٹھے میں نے پہلو بدلا۔ میرے ہاتھ میں تھامے کپ میں موجود چائے بھاپ اڑاتے اڑاتے بہت دیر ہوئے ٹھنڈی ہو چکی تھی۔ میں نے بے چینی سے چاروں سمت کا جائزہ لیا، ماتھے سے اپنے بال ہٹائے، چائے کا کپ بینچ پہ رکھ کر دونوں ہتھیلیوں کو آپس میں ملا کر تیزی سے رگڑا اور پھر ان...
  2. وسیم

    امید

    اگر آپ لاھور آ چکے ہیں یا وہیں رہتے ہیں تو آپ جانتے ہوں گے جہاں کسی زمانے میں کلمہ چوک ہوتا تھا وہاں اب ایک عدد انڈرپاس،ارے صرف انڈر پاس نہیں بلکہ بلند و بالا بلڈنگز کے سامنے اوور ہیڈ برج بھی بن چکا ہے۔ آپ لبرٹی کی طرف سے آئیں توانڈر پاس کو کراس کرتے ہی آپ کے الٹے ہاتھ پہ ٹیلیفون والوں کا دفتر...
  3. وسیم

    بھان متی کا کنبہ - پارٹ تھری - شاعر الموت دیوانہ

    شاعر الموت دیوانے سے بھان متی کا تعلق بہت دیر سے بنا۔ جیسے دو پیار کرنے والے سڑک پہ کسی حادثے میں ملتے ہیں ویسے ہی سڈنی میں بھان متی اور دیوانے کا ملن ہوا۔ تھیلی کا روڑہ جب اپنی اصل فنی و ادبی مادرِ گاہ پہنچا تو کہکشانِ ادب کا وہ نیا ستارہ ظہور پذیر ہوا جس کی روشنی سے قبیلہ بھان متی اردو بے ادبی...
  4. وسیم

    بھان متی سیریز - پارٹ ٹو - پروفیسر افسانچی

    بھان متی کا کنبہ۔ پارٹ ٹو - پروفیسر افسانچی یوں تو بھان متی کے کنبے میں بھانت بھانت کے "نمونچے" موجود ہیں۔ لیکن ہوا کچھ یوں کہ چند سال پہلے پاکستان میں کیمسٹری کے ایک "پروفینچی" سے ہاتھ پاؤں جوڑ کر معافی مانگی گئی اور انہوں نے بھی کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ قبول کر لی۔اور یوں...
  5. وسیم

    بھان متی سیریز - پارٹ ون - بھان متی

    بھان متی کا کنبہ بچپن سے سنتے آئے تھے، کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا، بھان متی نے کنبہ جوڑا۔ پر ہم سے نادانوں کو کیا خبر تھی کہ سڈنی آ کر دیکھنابھی پڑے گا کہ ایک بھان متی نا صرف یہاں موجود ہے بلکہ اس نے سارے سڈنی کی اینٹیں روڑے بھی اکٹھے کر رکھے ہیں۔ بھان متی سڈنی میں کب وارد ہوئی اس کے متعلق...
  6. وسیم

    شہر میں بے ہنری عام ہوئی

    آج کل کے دور میں کسی بھی معاشرے کا ایک نمائندہ پہلو میڈیا اور اس سے منسلک مختلف میڈیم جیسے کے ریڈیو، ٹیلیویژن، فلم،اخبارات و جرائد اور رسائل بھی ہیں۔ ان میڈیم کے توسط سے ایک عام شہری بھی معاشرے کے مختلف پہلوؤں سے باخبر رہنےکے ساتھ ساتھ اس کی سمت کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ لکھاری کی ناچیز رائے میں...
  7. وسیم

    تعارف محفل سے گزر تو تھا آج شمولیت اختیار کر لی

    السلام علیکم!!! خاکسار کو وسیم کہتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تعلق ہے اور سکونت لاھور میں ہے۔ محفل کے گلی کوچوں میں گزر تو عرصہ دراز سے تھا، حاضرین محفل کی دھواں دار اور لطیف گفتگو کے متاثرین میں بھی شامل ہوں۔ آج، یہاں ایک سال پورا ہونے پہ شروع کی گئی ایک لڑی نظر سے گزری تو...
Top