نتائج تلاش

  1. فاخر

    مہر نستعلیق فونٹ کے متعلق

    ہم کئی سالوں سے مہرنستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں ؛ لیکن اس فونٹ میں ایک خرابی مجھے سمجھ میں آتی ہے ۔ علاوہ ازیں اور بھی احباب جو اس فونٹ کا استعمال کر رہے ہیں انہیں بھی یہ کمی محسوس ہوتی ہوگی ۔ جب ہم مہر نہر گھر کہیں نہیں جیسے الفاظ لکھتے ہیں تو ان لکھے ہوئے الفاظ میں (ہ) ہائے ہوز میں ہا کا...
  2. فاخر

    اقصیٰ کے فرزندوں کے نام

    اقصیٰ کے فرزندو کے نام: فاخر اے قدس کے باشندو،اقصیٰ کے جگر پارو! اس جذبہ ٔرندانہ اور شوقِ شہادت پر شاہیں کی سی جرأت پر،اس جذبہ وہمت پر طاغوت کے سب بندے حیران ہیں ششدر ہیں! اقصیٰ کے اے فرزندو! اللہ تمہارا ہے تم احمد ِمرسلؐ کے جاں باز سپاہی ہو موسیٰ ہو زمانے کے، فرعون سے لڑنا ہے ہمت میں شجاعت...
  3. فاخر

    جب صلی علیٰ صل علیٰ میں نے کہا ہے

    نعت سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم اے سید کونین ترا رتبہ جدا ہے تو نور سراپا ہے، تو محبوبِ خدا ہے واللہ مہک اٹھا ہے خوشبو سے سراپا جب صل علیٰ صل علیٰ میں نے کہا ہے اے آمنہ بی بی کےجگر گوشہ ترا نام بیمارئ مومن کے لیے وجہِ شفا ہے یہ دشت و جبل ، ارض و سما، چاند، ستارے دنیا کی ہر اک شے تری مصروف...
  4. فاخر

    ہوتا ہے گماں مجھ کو کہ اُردو ہے کہ تم ہو

    غزل فاخر پھولوں میں یہ مہکی ہوئی خوشبو ہے کہ تم ہو مجھ پر کوئی چھایا ہوا جادُو ہے کہ تم ہو الفاظ ادا ہوں کبھی لب سے جو تمہارے ہوتا ہے گماں مجھ کو کہ اُردو ہے کہ تم ہو اے جانِ غزل میرے تخیل کے اُفق پر روشن سا چمکتا ہوا جگنو ہے کہ تم ہو حافظؔ کی غزل ہو کہ اسد ؔکا ہو بیاں تم بتلاؤ کہ بلبل کی...
  5. فاخر

    حاکم وقت ترے ہاتھ میں ہے میرا لہو!

    نظم فاخر حاکم وقت ترے ہاتھ میں ہے میرا لہو! مرے ہی خو ں سے کیا کرتا ہے ہر روز وضو جانتا ہوں، تجھے خوں پینے کی عادت ہے مگر اپنی فطرت۔ کے تماشے پہ ہی رہتی ہے نظر تو نے لُوٹا ہے سکوں میرے وطن کا ہر بار حاکم ِوقت تری فکر پہ لعنت ہو ہزار تجھ کو اندھوں کی جماعت تو خدا کہتی ہے ترے کردار پہ...
  6. فاخر

    شاہ نیازبریلویؒ کی شاعری میں عرفانِ حق

    شاہ نیازبریلویؒ کی شاعری میں عرفانِ حق اور خودی کی تشخیص احمد فاخر ، نئی دہلی شاہ نیازؔ بریلوی [متوفی 1852] سلسلہ چشتیہ کے صوفی شعرا میں گہرآبدار کی حیثیت رکھتے ہیں،جنہیں مبدأ فیاض نے تصوف و سلوک کے ساتھ ساتھ عرفانِ حق اور خودی کی تشخیص کی بیش بہا دولت سے بھی سرفراز کیا تھا۔ مولانا...
  7. فاخر

    زندگی خاک نشینی پہ ہے نازاں فاخرؔ

    غزل فاخر التجا ہے يه مری ، دَہر کے صیّادوں سے کوئی ناوَک، نہ چلا بیٹھے کمیں گاہوں سے ہم نہ موسیٰ ہیں کوئی، اور نہ شبیر مگر جنگ کرنی ہے ہمیں وقت کے فرعونوں سے اپنے حق کے لیے بیدار تو رہنا ہوگا خیر کی آس نہیں، کفر کے ایوانوں سے چند سکوں کے عوض بیچ جو دیں اپنا وطن حفظ لازم ہے وطن کا، انہیں...
  8. فاخر

    اٹھارہویں سالگرہ جگتیں لگانے کا عالمی مسابقہ

    تمام محفلین کے لیے باعث فخر لمحہ ہے کہ ہماری یہ محفل اپنی عمر عزیز کی اٹھارہویں بہار دیکھ رہی ہے۔اس اٹھارہ برس میں ان تمام معاونین، بانیین، اراکین،عہدیداران اور متحرک احباب کی خدمت میں بطور خاص ہدیہئ تبریک پیش کرتے ہیں،جن کی سعیِ پیہم،خصوصی توجہ، اردو نوازی اوردلی محبت کے باعث ہم یہاں تک پہنچے...
  9. فاخر

    ہائے وہ شمع علم و اَدب بجھ گئی!

    نوٹ: گزشتہ 16 جون 2023 کو طویل علالت کے بعد ہمارے استاد مکرم ادیب شہیر محدث و مفسر استاد الاساتذہ حضرت مولانا محمد اسلام صاحب قاسمی علیہ الرحمہ استاد حدیث و ادب عربی دارالعلوم وقف، دیوبند وفات پا گئے تھے، انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ ان کی وفات حسرت آیات پر لکھا گیا مرثیہ احباب کی خدمت میں پیش...
  10. فاخر

    ٹكنيكل تعاون كى اپيل:

    میرا موبائل آج سے تقریباً 7 دن قبل حضرت نظام الدين اولياء كى بستى سے واپسى كے دوران بس ميں اُچكے لے اڑے ، جس کی وجہ سے میرا موبائل بند ہے، اسی موبائل پر میرا جی میل اکاؤنٹ بھی اوپن تھا، چور نے میرے موبائل کے ساتھ زور آزمائی کی ہوگی ، جس کی وجہ سے میرا جی میل اکاؤنٹ بند ہوگیا، اُس جی میل اکاؤنٹ...
  11. فاخر

    15 ويں شب ميں دعا كي گذارش:

    آج کی شب ’شبِ برات ‘ ہے ، اس کی بڑی فضلتیں آئی ہیں۔ عمومی طور پر ہندو پاک میں مسلمان شب برات میں دعا و استغفار، تلاوت قرآن پاك اور نوافل کا اہتمام کرتے ہیں۔ اپنے لیے، اپنے مرحومین کیلئے اور اپنے عزیز و اقارب نیز دوست احباب کے حق میں دعائیں کرتے ہیں۔ أم المؤمنين حضرت عائشہ رضى اللہ عنہا كى روايت...
  12. فاخر

    ايك انڈہ بيس روپے كا؟

    پاکستان میں فی عدد انڈا 20روپے میں مل رہا ہے، یہ سرکاری نرخ ہے۔ اس کے علاوہ گلی محلے کی دوکانوں میں انڈے کی قیمت 25روپے بھی ہوسکتی ہےجس كا كوئى يقين نہيں ہے ۔ جب کہ ہندوستان میں ایک انڈے کی قیمت 5روپے ہے، زیادہ سے زیادہ قیمت 7روپے ہوسکتی ہے، البتہ دہلی میں 5روپے فی انڈا دستیاب ہے۔ جب ميں نے...
  13. فاخر

    كوئی غزل تو سناؤ، بہت اداس ہوں آج

    غزل فاخر مرے قریب تو آؤ، بہت اداس ہوں آج کبھی یوں دُور نہ جاؤ، بہت اداس ہوں آج کبھی تو میر کی لے میں اے خوش نوا مطرب کوئی غزل تو سناؤ، بہت اُداس ہوں آج سیاہ رات سے ہونے لگی مجھے وحشت کوئی چراغ جلاؤ، بہت اداس ہو ں آج اے ہجر کے سیہ لمحو، خدا کے واسطے تم کبھی بھی یاد نہ آؤ، بہت اداس ہوں آج...
  14. فاخر

    جدا ہے تیرا بانکپن ، نرالی سب سے شان ہے

    غزل فاخر اے ساقی و نگار من، مرا تو میزبان ہے بفضل ایزدی مرے لیے تو ارمغان ہے اے میکدہ کے میزباں ! اے دلربا و دل نشیں جدا ہے تیرا بانکپن ، نرالی سب سے شان ہے مجھے تری شہنشہی کا کیوں نہ ہو گا اعتراف کہ بالیقین ساقیا تو میرا حکمران ہے یہ لب ترے ہیں میکدہ تو جام ہے بھرا ہوا تو مستی و شباب کا...
  15. فاخر

    اسد كى هے غزل کوئی تو میر کی زبان ہے

    ---
  16. فاخر

    اُس کے آنے کی کوئی لے کے خبر آیا ہے

    غزل بغرض اصلاح فاخر مصرعہ طرح : پھر وہی جلوۂ جانانہ نظر آیا ہے صاحب طرح حضرت مولانا عامر عثمانی مدیر ماہنامہ تجلی، دیوبند پھر وہی جلوۂ جانانہ نظر آیا ہے یعنی وہ دلبر و تمثالِ شرر آیا ہے بارہا دل پہ ہوا کرتی ہے میرے دستک اُس کے آنے کی کوئی لے کے خبر آیا ہے قتل ہونے کو میں تیار ہوں اب تو...
  17. فاخر

    راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں

    غزل فاخر آتشِ ہجراں لگائے بیٹھے ہیں اس میں خود کو ہم جلائے بیٹھے ہیں اب تو آجاؤ کہیں سے دل نشیں راہ میں پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں اک تمہارے عشق میں اے جانِ من اپنا سب کچھ ہم لٹائے بیٹھے ہیں ہم تمہاری یاد میں اے سنگ دل خون کے آنسو بہائے بیٹھے ہیں ایستادہ بت جو تھے نا، کِبر کے وہ سبھی بت ہم...
  18. فاخر

    تم دِل نشیں دلبر ہو، دِلدار ہو ساجن ہو

    غزل (ایک نئی غزل ’ہندی‘ کے قافیے کے ساتھ) فاخر تم سب سے اَنوکھے ہو، ہر شخص سے احسن ہو سچ بولوں تو دلبر تم، میرے لئے دَرپن ہو وابستہ ہے تم سے ہی جیون کا ہر اک اک پل سچ یہ ہے کہ میری جاں، تم سانس ہو دَھڑکن ہو میں تم سے کہوں کیسے، تم میرے لئے کیا ہو تم دِل نشیں دلبر ہو، دِلدار ہو ساجن ہو...
  19. فاخر

    مُڑ مُڑ کے مجھے دیکھا، سمجھا، تو بہت رُویا

    غزل فاخر ناگاہ وہ رستے سے بھٹکا، تو بہت رویا مُڑ مڑُ کے مجھے دیکھا، سمجھا، تو بہت رُویا وہ طنطنے میں مجھ سے ہر رشتہ بھلا بیٹھا جب پاس مرے اک دن آیا، تو بہت رویا منظور نہ تھا اُس کو ہجرت کا زمانہ، پر ناچار خزاں رُت میں بچھڑا، تو بہت رویا اُلفت میں شکست و غم، لازم ہے یقیناً، وہ جب کربِ...
  20. فاخر

    ہندوستان کے نامور شاعر ابرار کرتپوری کا 83 کی عمر میں انتقال

    ممتاز شاعر ابرار کرتپوری کا 83 سال کی عمر میں انتقال، شعراء او ادباء کا اظہارِ تعزیت ابرار کرتپوری کے تقریباً تین درجن مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں پانچ حمدیہ شاعری پر مشتمل ہیں۔ وہ کافی عرصے سے صاحب فراش تھے، کئی بیماریوں نے انھیں گھیر رکھا تھا۔ ابرار ابرار کرتپوری نئی دہلی منفرد لب و...
Top