نتائج تلاش

  1. محمد عبدالرؤوف

    اسرائیل کی بربریت اور اہلِ غزہ کی جرأت پر خالد قدومی کا تبصرہ

    خالد قدومی (جو کہ مغربی ایشیاء میں حماس کے مسؤول اور ترجمان ہیں) کی روزنامہ امت سے اسرائیل کی بربریت اور اہلِ غزہ کی جرأت پر ایک تفصیلی گفتگو کا خلاصہ۔ ہنگری میں فی کلو آٹے کی قیمت 0.55 ڈالر مصر میں 0.71 ڈالر، ترکیا میں 1.05 ڈالر ،سعودیہ میں 2.92 ڈالر اور امریکا میں 3.62 ڈالر ہے۔جبکہ غزہ میں...
  2. محمد عبدالرؤوف

    جاں سنبھلتی نظر نہیں آتی ۔ برائے اصلاح

    محترمی الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ فکر ٹلتی نظر نہیں آتی جاں سنبھلتی نظر نہیں آتی آج بھی تجھ کو میرے وعدہ شکن رات ڈھلتی نظر نہیں آتی شاخِ امید فصلِ گل میں بھی اب کے پھلتی نظر نہیں آتی ذکر تیرا نہ ہو تو محفل میں شمع جلتی نظر نہیں آتی تو نہ آئے تو یہ طبیعت بھی کچھ بہلتی نظر نہیں آتی...
  3. محمد عبدالرؤوف

    نہیں ہے دید بجز اہلِ گلستاں کے لیے ۔ برائے اصلاح

    الف عین ، یاسر شاہ ، ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد احسن سمیع راحلؔ علامہ کی غزل کی پیروڈی کہنے کا ارادہ تھا لیکن آہستہ آہستہ سنجیدہ شعر ہوتے گئے۔ نہیں ہے دید بجز اہلِ گلستاں کے لیے ہر ایک چیز چمن کی ہے باغباں کے لیے امیرِ شہر سمجھتا ہے عقل و دل کو فساد کہ جیسے آگ ہوں یہ ایک نیستاں کے...
  4. محمد عبدالرؤوف

    قطعہ ۔ برائے اصلاح

    الف عین ، یاسر شاہ میں دیکھ چکا آتشِ نمرود کو یا رب اب آگ کو گلزار بھی ہوتا ہوا دیکھوں جس درد سے دوچار کیا مجھ کو عدو نے اُس کو بھی اسی درد میں روتا ہوا دیکھوں
  5. محمد عبدالرؤوف

    ماچس والی لڑکی از ہینس کرسچین اینڈرسن

    ربط ڈینش ادیب ہینس کرسچین اینڈرسن کی شاہکار کہانی ماچس والی لڑکی The Little Match Girl کا اُردو ترجمہ بلا کی سردی تھی۔ شام اندھیرے میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی تھی، اور بالآخر رات آ گئی۔ یہ سال کی آخری رات تھی۔ ایک چھوٹی سی غریب بچی، ننگے سر، ننگے پاؤں گلیوں میں پھر رہی تھی۔ جب وہ گھر سے...
  6. محمد عبدالرؤوف

    مظفر وارثی ہم کیوں یہ کہیں کوئی ہمارا نہیں ہوتا

    ہم کیوں یہ کہیں کوئی ہمارا نہیں ہوتا موجوں کے لئے کوئی کنارا نہیں ہوتا دل ٹوٹ بھی جائے تو محبت نہیں مٹتی اس راہ میں لٹ کر بھی خسارا نہیں ہوتا سرمایۂ شب ہوتے ہیں یوں تو سبھی تارے ہر تارہ مگر صبح کا تارا نہیں ہوتا اشکوں سے کہیں مٹتی ہیں بے تابیاں دل کی پانی میں جو گھل جائے وہ پارا نہیں...
  7. محمد عبدالرؤوف

    ایسے رخصت ہوا تو محفل سے (وارث بھائی کے نام)

    ایسے رخصت ہوا تو محفل سے آہ بے ساختہ اٹھی دل سے ہم سے آئیں گے اور بھی لیکن بزم سجتی ہے جانِ محفل سے تیرے اٹھتے ہی ہم ہوئے محروم ایک خوش ذوق، ایک خوش دل سے تو سمندر کی طرح گہرا تھا ہم نے دیکھا تھا صرف ساحل سے پھر تری چپ سے انجمن ہے اُداس اب نکالے گا کون مشکل سے تیرے وارث ہوں مصطفیٰ ﷺ، وارث...
  8. محمد عبدالرؤوف

    مسلمانانِ الجزائر (فلسطین) - محمود سرحدی

    محمود سرحدی کا تعلق پشاور سے تھا۔ انہوں نے "مسلمانانِ الجزائر" نامی نظم فرانسیسیوں کے الجزائر پر توڑنے جانے والے مظالم اور مسلمانوں کی مجموعی بے حسی پر کہی تھی۔ اور آج وہی نظم فلسطینیوں پر کیے جانے مظالم پر حرف بحرف صادق آتی ہے۔ تاریخ کا صفحہ جہاں جہاں سے پلٹیے مسلمانوں پر بے پناہ ظلم دکھائی...
  9. محمد عبدالرؤوف

    یہ طرم خان کون تھا؟ از سجاد اظہر

    آپ نے اکثر سنا ہوگا: ’فلاں بڑا طرم خان بنا پھرتا ہے،‘ لیکن کیا کبھی سوچا کہ یہ طرم خان کون تھا اور اس کی وجۂ شہرت کیا ہے؟ ایک محاورہ زبان زد عام ہے کہ ’بڑے طرم خان بنے پھرتے ہو یا پھر تم کون سے طرم خان ہو۔‘ ہم میں سے اکثر نے اردو کا یہ مشہور محاورہ سن رکھا ہے مگر شاید ہم یہ نہیں جانتے کہ طرم...
  10. محمد عبدالرؤوف

    ہر ہانکنے والے کے حوالے ہوئے ہم لوگ ۔ برائے اصلاح

    الف عین ، یاسر شاہ تسلیم کے سانچوں میں ہیں ڈھالے ہوئے ہم لوگ ہر ہانکنے والے کے حوالے ہوئے ہم لوگ افسوس کہ کس خاک پہ کر بیٹھے قناعت یا رب تری جنت سے نکالے ہوئے ہم لوگ احوالِ زمانہ سے تغافل جہاں برتا تاریخ کے کتبوں کے حوالے ہوئے ہم لوگ دم بھر کی بھی راحت کو سمجھتے ہیں غنیمت درد و غم و اندوہ...
  11. محمد عبدالرؤوف

    برائے اصلاح- ہیں سبھی مجھ سے خفا اب مرے غم خوار سمیت

    الف عین ، یاسر شاہ ہیں سبھی مجھ سے خفا اب مرے غم خوار سمیت اب کے مشکل ہے سلامت رہوں دستار سمیت اک تو پہلے بھی رہِ زیست نہ آساں تھی مجھے اُس پہ چلنا بھی پڑا ہے دلِ بیمار سمیت باغباں خوش کہ تھما شورِ فغاں آخر تو بلبلیں راکھ ہوئیں اپنے چمن زار سمیت دل مرا ایسا بجھا تیرے تغافل کے سبب یا یوں...
  12. محمد عبدالرؤوف

    پیروی دَیر کی اور لب پہ مدینے والے ۔ برائے اصلاح

    الف عین ، یاسر شاہ ، محمد احسن سمیع راحلؔ پیروی دَیر کی اور لب پہ مدینے والے کیا یہی طور ہیں الفت کے قرینے والے صبر کے گھونٹ جو پیتے ہیں بہ عذرِ تقدیر صبر کے گھونٹ نہیں، زہر ہیں پینے والے پھول کھل سکتے ہیں صحراؤں میں اب بھی لیکن آہ وہ لوگ رہے اب نہ قرینے والے بے خبر حال سے ماضی سے گریزاں...
  13. محمد عبدالرؤوف

    پاکستان کے قومی ترانے کی بحر، ہیئت اور زبان

    پاکستان کے قومی ترانے کی بحر، ہیئت اور زبان راحیلؔ فاروق 7 نومبر 2019ء پاک سرزمین شاد باد كشورِ حسين شاد باد تو نشانِ عزمِ عالی شان ارضِ پاکستان مرکزِ یقین شاد باد پاک سرزمین کا نظام قوتِ اخوتِ عوام قوم ملک سلطنت پائندہ تابندہ باد شاد باد منزلِ مراد پرچمِ ستارہ و ہلال رہبرِ ترقى و کمال...
  14. محمد عبدالرؤوف

    دعا گل یاسمین بہن کی صحت یابی کے لیے۔

    کچھ دنوں سے گُلِ یاسمیں محفل سے غائب ہیں۔ کل صبح اس کے واٹس ایپ پر اسٹیٹس پر بتایا گیا تھا کہ وہ ہسپتال میں ہیں۔ پھر کل رات کو دیر سے ایک اور اسٹیٹس دیکھا دعا ہے کہ اللّٰه پاک جلد از جلد گل بہن کو صحتیابی عطاء فرمائے۔ آمین
  15. محمد عبدالرؤوف

    فراز درد کی راہیں نہیں آساں ذرا آہستہ چل

    درد کی راہیں نہیں آساں، ذرا آہستہ چل اے سبک رو، اے حریف جاں! ذرا آہستہ چل منزلوں پر قُرب کا نشہ ہَوا ہو جائے گا ہمسفر وہ ہے تو اے ناداں! ذرا آہستہ چل نامرادی کی تھکن سے جسم پتھر ہو گیا اب سکت کیسی دلِ ویراں! ذرا آہستہ چل جام سے لب تک ہزاروں لغزشیں ہیں خوش نہ ہو اب بھی محرومی کا ہے امکاں، ذرا...
  16. محمد عبدالرؤوف

    یا رب کوئی دن یوں بھی مدینے میں بسر ہو۔ برائے اصلاح

    الف عین ، یاسر شاہ یا رب یوں کوئی روز مدینے میں بسر ہو میں ہوں، مری آہیں ہوں، مری دیدۂ تر ہو نغمہ ہو مرے لب پہ فقط صلِ علیٰ کا ہر دم ترے محبوب کے روضے پہ نظر ہو انفاسِ نبی ﷺ سے جو معطر ہوئیں گلیاں کچھ دن ہی سہی اُن میں کبھی میرا بھی گھر ہو سانسوں میں یوں بھر لوں میں مدینے کی ہوائیں تا عمر...
  17. محمد عبدالرؤوف

    حسین رضی اللہ عنہ

    حسین رضی اللہ عنہ آئے ہیں دن حسین کی فتحِ عظیم کے جس دن ہوئے تھے پیش وہ ربِّ کریم کے اِس رنگ سے گئے کہ تھے وہ خوں سے تر بہ تر اپنی ہتھیلیوں پہ سجا کر وہ اپنا سر ہے سرگزشتِ کربلا عزم و یقین کی ایسے دیوں سے دنیا ہی روشن ہے دین کی سب خانوادے پر تھی قضا گرچہ آ چکی کوئی بَلا حسین کو کب لڑکھڑا...
  18. محمد عبدالرؤوف

    جگر نظم "یاد"

    آئی جب اُن کی یاد تو آتی چلی گئی ہر نقشِ ما سوا کو مٹاتی چلی گئی ہر منظرِ جمال دکھاتی چلی گئی جیسے اُنہیں کو سامنے لاتی چلی گئی ہر واقعہ قریب تر آتا چلا گیا ہر شے حسین تر نظر آتی چلی گئی ویرانۂ حیات کے ایک ایک گوشہ میں جوگن کوئی ستار بجاتی چلی گئی دل پھنک رہا تھا آتشِ ضبطِ فراق سے...
  19. محمد عبدالرؤوف

    نیگلیریا ، پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض۔

    نیگلیریا ، پاکتسان میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ہے۔ یہ انسان کے دماغ کو تیزی سے کھا جاتا ہے۔ نیچے دی گئی ویڈیو کو غور سے دیکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ نوٹ: ویڈیو میں بتائی گئی وضو سے متعلق احتیاط کے بارے میں علماء سے مشور کیجیے۔
Top