نتائج تلاش

  1. خاورچودھری

    دوہا نگاروں اور دوہے سے متعلق معلومات درکار ہیں

    تمام محفلین کی خدمت میں آداب مجھے فن دوہانگاری سے متعلق کتابوں اور دوہوں کے مجموعوں سے متعلق معلومات درکار ہیں۔ ہندوستان پاکستان میں تازہ دوہانگاروں کی بابت جاننا چاہتا ہوں ۔۔۔۔۔ اس سلسلے میں کوئی معلومات دے سکے تو ممنون رہوں
  2. خاورچودھری

    نوحہ …………از خاورچودھری

    نوحہ ………… خاورچودھری بہاریں سرد رُت کا پیرہن پہنے ہوئے لرزاں گریبانوں میں سائے منھ چھپائے، خوف سے دُبکے کسی بھٹکی ہوئی معصوم چڑیا کی طرح بے کل اِدھر جذبات برفیلے پہاڑوں کی طرح ساکت تمنّا ناچتی تھی، رقص کرتی تھی نے کوئی خواہش بس اک گم نام سا جیون، بس اک بے نام سی ہستی بہ ظاہر خوب صورت، مطمئن یہ...
  3. خاورچودھری

    قائداعظم نے پاکستان میں مذہبی منافرت اورتفرقے کومٹاکرایک قوم بننے کاحکم دیا تھا،پروفیسرڈاکٹرریاض احم

    قائداعظم نے پاکستان میں مذہبی منافرت اورتفرقے کومٹاکرایک قوم بننے کاحکم دیا تھا،پروفیسرڈاکٹرریاض احمد اسلام آباد: مجموعی طور پربیالیس اور قائد اور پاکستان پر پچیس کتابوں کے مصنف،قائداعظم یونی ورسٹی میں قائداعظم چیئرکے سابق چیئرمین اورمطالعہ پاکستان کی نصابی کمیٹی کے چیئرمین،بین الاقوامی سطح پر...
  4. خاورچودھری

    دشت و دریا چھان کے چپ رہ گیا ۔۔۔۔۔ از خاورچودھری

    دشت و دریا چھان کے چپ رہ گیا ریگِ صحرا تان کے چپ رہ گیا تشنگی ایسی غضب کی تھی مگر بات تیری مان کے چپ رہ گیا جیت سکتا تھا مقدر سے تمھیں میں بہت کچھ ٹھان کے چپ رہ گیا زندگی تیری طلب کا نام ہے تم پہ جیون دان کے چپ رہ گیا ورنہ دریا بھی بھسم کر ڈالتا دل کو اپنا جان کے چپ رہ گیا حرف آتا عشق پر...
  5. خاورچودھری

    ڈاکٹرفرمان فتح پوری۔۔۔ ہستی ہماری ،اپنی فناپردلیل ہے۔۔۔۔ از خاور چودھری

    غالب نے کہاتھا: سختی کشانِ عشق کی پوچھے ہے کیاخبر! وہ لوگ رفتہ رفتہ سراپاالم ہوئے آج اپنی حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے۔یوں جیسے محبوب ترین ہستی کھوگئی ہو۔ میں نہیں جانتامیراڈاکٹرفرمان فتح پوری صاحب سے کیاتعلق ہے اوراس میں کتنااستحکام ہے۔ لیکن یہ ضرورجانتا ہوں کہ اُن کی رحلت کی خبرنے میراکلیجہ پکڑ...
  6. خاورچودھری

    دوہا ( خاور چودھری )

    جیون نیا ڈولتی ، کوئے نہ کھیون ہار مایا مایا جاپتے ، پیت ، دھرم ، اوتار
  7. خاورچودھری

    مجھ سے حالات نے چھینا ہے نہ جانے کیا کیا

    ایک تم ہو کہ بدلتے ہو ٹھکانے کیا کیا ایک ہم ہیں کہ سناتے ہیں فسانے کیا کیا تیرے گیسو ، ترے عارض وہ بدن کی خوش بو مجھ سے حالات نے چھینا ہے نہ جانے کیا کیا
  8. خاورچودھری

    '' کاکول پریڈ'' (خاورچودھری)

    غالب نے کہا تھا سو پشت سے ہے پیشۂ آبا سپہ گری کچھ شاعری ذریعہ ٔعزت نہیں مجھے مرحوم نے ٹھیک ہی فرمایا ہوگا' لیکن آج لوگ انھیں اُن کے شاعر ہونے کی وجہ سے ہی یادکرتے ہیں نہ کہ اُن کے آباکی سپہ گری کے باعث۔ مجھ سمیت ہزاروں لوگوں کے دلوں میں غالب کا نقش اُن کے اشعار کی وجہ سے جاگتا ہے۔غالباً...
  9. خاورچودھری

    نعت (خاورچودھری(

    درِ شاہِ دو جہاں پر ، ملے حاضری مجھے بھی کہوں بات اپنے دل کی ، سنے زندگی مجھے بھی ہوئے روز و شب معطر ، رہا دھیان میں مدینہ ترے آستاں پہ آوں ، عطا اک گھڑی مجھے بھی جو ہو دھیان میں مدینہ ، ملے قلب کو قرینہ جھکے سر جھکے یہ سینہ ، ملے بندگی مجھے بھی شہِ عاشقاں سنو تو ! مری عرضِ صبح گاہی...
  10. خاورچودھری

    ایک عہد خامو ش ہو گیا------- ڈاکٹر وزیر آغا گزر گئے

    السلام علیکم ابھی چند منٹ پہلے اردو کے نام ور افسانہ نگار جناب محمد حامد سراج صاحب کا ایس ایم ایس آیا ہے کہ ارود کے ممتاز شاعر،نقاد اور محقق ڈاکٹر وزیر آغا اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کے چلے جانے سے اردو ادب کی موجود فضا یقینا اداس ہے ہی مگر اب ان کا بدل...
  11. خاورچودھری

    گلوبل اُردو فورم کی شاندار خدمات

    اُردو و زبان واَدب کی ترویج واشاعت کے لیے اس کے ابتداسے ہی کئی لوگوں نے جان دار کام کیا جس کے باعث تحریک کی صورت پیداہوئی۔کم وبیش ہردور میں ان تحریکوں نے بھرپورحصہ لیا۔جس کانتیجہ یہ نکلا کہ ایک چھوٹے سے علاقے سے شروع ہونے والی بولی آج بین الاقوامی زبان کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔دُنیاکی آبادی...
  12. خاورچودھری

    میں ہوں وہ خاورِ دردیاب ( غزل۔از خاور چودھری)

    اُلجھے ہوئے سوال و جواب ہیں ساکنانِ دل کا نصاب چھونا تمھیں ہوا گناہ پر دیکھنا ہے کارِ ثواب پانی یقین میں رچ گیا ہے لیکن نصیب اپنا سراب اظہارِ عشق پھر کر دیا تھا سانسوں میں گھل گیا آفتاب کیا معجزہ دکھائے گا حسن اس انتظار میں ہوں جناب سینے کے داغ دھلنے لگے ہیں ممکن ہوا جفا کا...
  13. خاورچودھری

    وہی اک شخص انکاری بہت ہے( غزل از خاور چودھری)

    حسیں مورت مجھے پیاری بہت ہے بدن شعلہ وہی ناری بہت ہے جسے دل کی مرادیں جانتا ہوں وہی اک شخص انکاری بہت ہے تجھے کیا واسطہ عشق و وفا سے تجھے تو رسمِ عیاری بہت ہے مناظر سے تجھے کیا واسطہ ہے تجھے آئینہ زنگاری بہت ہے تجھے کیا واسطہ گردِ سفر سے تجھے تو لمحہِ جاری بہت ہے تجھے کیا...
  14. خاورچودھری

    گیت ( خواب کہاں رکھوں ) از خاور چودھری

    خواب کہاں رکھوں ؟ خواب کہاں رکھوں ؟ منوا پیت کا خواب اُگا تھا خونِ جگر سے اُس کو سینچا اور اشکوں سے سیراب کیا لیکن دھوپ جلوں خواب کہاں رکھوں ؟ شام سویرے ساتھ ترا ہو ہاتھ میں تیرے ہاتھ مرا ہو ان انکھیوں کو بے آب کیا تیری پیاس مروں خواب کہاں رکھوں ؟ یاد کی گٹھڑی بار ہوئی ہے...
  15. خاورچودھری

    نعت رسول مکرم ( از خاور چودھری)

    مری حیات کبھی با ثمر نہیں ہوتی مرے حبیب تری یاد گر نہیں ہوتی شعورِ ہست تری ذات کے تصدق ہے وگرنہ ذات کوئی معتبر نہیں ہوتی چراغِ عقل تری خاکِ پا سے روشن ہو جبینِ صبح کبھی بے ہنر نہیں ہوتی مرے لبوں پہ ترا نام جب چمکتا ہے ہزار شکر زباں بے اثر نہیں ہوتی ترے ظہور کی شاہد نسیمِ صبح ازل...
  16. خاورچودھری

    وصیت ( از سید نصرت بخاری)

    وصیت گھر سے نکلو شوق سے لیکن پہلے ایک وصیت لکھ کر جانے شہر کے کس کوچے میں کوئی موت کا ساماں رکھ دے پپو ، چندا ، تارا لکھ دو جس کا جو ہے سارا لکھ دو ہر اک بات ضروری لکھ دو تفصیلات ضروری لکھ دو آخر میں یہ بات بھی لکھ دو گھر سے نکلو شوق سے لیکن پہلے ایک وصیت لکھ کر ××××
  17. خاورچودھری

    نعتیہ دوہے ( از خاور چودھری)

    من موہن دل دار وہ ، مورے سر کا تاج کالی کملی شاہ کی ، جس کا ہر سو راج پورب پچھم رحمتیں ، یگ یگ چمکے نام اے مدنی*سرکار جی ، تم پر لاکھ سلام توری بانی شہد ہے ، توری ورتا بھور رِمتا آوے باٹ پر ، پاوے سب جگ ٹھور دھوپ کڑی تھی آد سے ، جلتا تھا سنسار توری میٹھی چھاوں سے چار دشا اُپکار...
  18. خاورچودھری

    برکھا رت آئی ( گیت از خاور چودھری)

    گیت از خاورچودھری برکھا رُت آئی برکھا رُت آئی پیت کی ڈالی پے بولے کویلیا جیسے چھنکے روز مری پایلیا بادل راجا کے شور میں دب جائے ہربات سنائی برکھا رُت آئی موہے چھیڑیں سکھیاں دیکھ تو بالم ساون چھوٹ رہا ہے ' آجا ظالم جلمی بارش جوت بجھانے آئے میں ہوئی سودائی برکھا رُت آئی...
  19. خاورچودھری

    مراجعت ( افسانہ از خاورچودھری)

    مراجعت (افسانہ) از:خاورچودھری آج اُسے مس رچنا بے طرح یادآرہی تھی۔مس رچنا کی سفیدپنڈلیوں پرجب پہلی باراُس کی نظر پڑی تھی توپھروہیں ٹھہر گئی تھی اور اُسے یاد ہی نہیں رہا تھا کہ پنڈلیوں سے اُوپر بھی جسم بلکہ مکمل جسم موجود ہے۔پھریہ معمول بن گیا'مس رچنا جب اپنے دفترکی سیڑھیاں چڑھ رہی ہوتی یہ...
  20. خاورچودھری

    یقین کا شاعر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹرارشدمحمودناشاد

    اُردوغزل کی ایک قدیم روایت ہے' اس کی جنوں خیزیوں اورخوش بیانیوں کابھی ایک زمانہ معترف ہے۔ولی دکنی اوران کے ہم عصروںکے زمانے سے شروع ہونے والا سفر آج بھی جاری ہے اوراُردوغزل گوئی کی روایت کومضبوط ترکررہا ہے۔پاک وہند میںجس قدرتواترسے غزل کہی جارہی ہے' کسی اورصنف سخن کویہ اعزازحاصل نہیں ہوسکا'بلکہ...
Top