نتائج تلاش

  1. س

    کمرے میں کوئی آنکھیں میچے بیٹھا تھا

    کمرے میں کوئی آنکھیں میچے بیٹھا تھا چاند سرہانے کھڑکی کھولے بیٹھا تھا دفتر جاتے وقت بسیں کب ملتی ہیں میں مشکل سے جیسے تیسے بیٹھا تھا بھوک سجی تھی دسترخوان کے بیچ کہیں پانی کا جگ پیاس چھپائے بیٹھا تھا انٹر نیٹ پہ اس سے باتیں ہوتی تھیں یوں جیسے وہ سامنے آکے بیٹھا تھا آوازوں پر کان لگائے...
  2. س

    میرے بک شیلف میں آمد'''سیدانورجاویدہاشمی

    اہل سخن اور دوستوں کے تعاون سے میرے بک شیلف میں گزشتہ ہفتہ ان کتابوں کا اضافہ ہوا ہے: جناب جاوید اختر بھٹی ملتان کے مضامین کا مجموعہ سمت وسیم قیصر کا شعری مجموعہ مٹھی بھر جیون جو لیاقت علی عاصم نے مجھے عطا کیا انہوں نے جرمنی میں مقیم پاکستانی شاعر عاطر عدیم کے دو شعری مجموعے مجھے بے وفا نہ...
  3. س

    غزل کے بعد غزل ہاشمی لکھی تم نے!

    السلام و علیکم آپ لوگوں کے لیے تازہ ترین غزل میں یک جا کرتا ہوں تقسیم آپ کرتے ہیں کہ ریزہ ہوتا ہوں، دو نیم آپ کرتے ہیں مجھے تو شائبہ رہتا ہے خواب کا اس میں حقیقتوں کی جو تفہیم آپ کرتے ہیں فنا کے بعد بقا ہے ، فنا سے قبل بقا ! مگر کہاں اسے تسلیم آپ کرتے ہیں بیان آپ کا...
  4. س

    صریر خامہ ان کا چہچہا

    ''''اہل قلم، کہ صریر خامہ ان کا چہچہا بلبل گلزار بلاغت کا ہے اور زبان کلک مشک بار منقار طوطی فصاحت کی ہے۔۔۔بہر تحریر قلم ہاتھ سے آشنا ہوا اور سطر ہائے مسلسل سے دام عنبر فام صفحہء کاغذ پر کھینچا،بین السطور سے چشمہء آب بقا لہرایا، جب بحر ظلمات مداد میں قلم نے غواصی کی،دریا سے دُرَ نکال کے دکھایا...
  5. س

    نظم ایک چھوٹی سی۔۔۔سیدانورجاوید ہاشمی

    [size="7] ا س ٹ ے چ و۔۔۔۔۔۔۔۔۔بت نما جس طرح شہر کے میوزیم میں کوئی اسٹیچو اپنے ماضی کی روایات کی غمازی کرے میں بھی ہوٹل کی کسی میز پر اک کونے میں اپنے ہونٹوں میں دبائے ہوئے فلٹر سگریٹ جانے کس سوچ میں اسٹیچو بنا بیٹھا ہوں میری آنکھیں جو چکتی تھیں ستاروں کی طرح اب ان آ...
  6. س

    تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو ------------- ایک غزل آپ کی بصارتوں کی نذر

    غزل تم نہیں میں رہو کہ ہاں میں رہو خلوتی ہوکے کیوں گماں میں رہو ہم سے تو اک جہاں نہ دیکھا گیا لوگ کہتے ہیں دوجہاں میں رہو جانے کس نے ہوا سے کہہ ڈالا کشتیاں چھوڑو بادباں میں رہو دور تک رہ گزر ہے بے سایہ دیر تک دھوپ سائباں میں رہو سب مقدر کے کھیل لگتے ہیں رنج جھیلو کہ رائگاں...
  7. س

    ایک مختصر تازہ نظم

    [آپ کی بصارتوں کی نظر ایک نظم رفوگر میں اگر ہوتا رفوکرتا میں پیراہن گلابوں کے (خیالوں میں) جنھیںسفاک ہاتھوں نے اتارا شاخ سے پھر بے لبادہ کردیا اُن کو( کہ خوشبو کھوچکی رنگت اُڑی)/مچھیرا ہوتا تو گہرے سمندر سے سنہرے جال لے کر میں پکڑتا مچھلیاں تنہا یہ کار عشق گو ہوتا نہیں آساں اگر ہوتا میں...
  8. س

    تعارف میرا تعارف بطور شاعر،ادیب، (سید انور جاوید ہاشمی)

    مجھے اس فورم میں شامل ہوکے گوناگوں خوشی محسوس ہورہی ہے۔1969 میں ہمدرد نونہال میں چاندپر پہلا قدم میری پہلی شاعرانہ تخلیق شائع ہوئی : نہیں آثار کچھ بھی زندگی کے زمیں والو یہاں میں ہوں اکیلا سیاہی چارسُو پھیلی ہوئی ہے چنبیلی ہے نہ جوہی ہے نہ بیلا اس کے بعد اعلان،انکشاف،کشش،جنگ ،نشاط نامی...
Top