نتائج تلاش

  1. سیما کرن

    نیا سال

    بتاؤ کیسے نئے سال کی مناؤں خوشی کہ ہو رہی ہے ہر طرف میری نسل کُشی میرا حسین فلسطین جل رہا ہے وہاں جشن بپا ہے یہاں آتش و بارود کُشی سیما کرن
  2. سیما کرن

    ہائیکو

    ✍: ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان کہتے ہیں نیند عبادت ہے سو سو کر زیست کی کتنی راتیں میں نے یوں گزاری ہیں انکار کیا پھر راتوں نے اور نیند بھی روٹھ گئی کہہ کر کہ اعمال تمہارے بھاری ہیں باتوں کے پٹارے کھول دیئے راتوں کو اٹھ اٹھ کر میں نے دکھلائے زخم جو کاری ہیں میں بولتے بولتے تھک جاؤں...
  3. سیما کرن

    اے میرے فلسطین میرے وطن

    ✍: ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان میں نوحہ سرا ہوں اے میرے وطن کہ تو اور میں ایک جاں دو بدن ہمیں دشمنوں نے کیا تار تار چمن تیرے ویران اور میرا تن مرے تن نے جو انبیاء ہیں جنے ترے تن پہ وہ سب مذاہب بنے براہیم سے موسی عیسی تلک تری خاک کے سب تناور تنے اسی سرزمیں پر نبی سب پلے یہیں سے ابھر کر زمانے...
  4. سیما کرن

    (گیت) اجازت

    دل کا ویران نگر چھوڑ کے جا سکتے ہو تم کسی وقت بھی منہ موڑ کے جا سکتے ہو تھک گئے ہو جو مرا بوجھ اٹھاتے ہوئے تم میرے کندھوں پہ تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو لازمی یہ بھی کہاں ہے کہ سزا تم کو ملے تہمت اپنی مرے سر چھوڑ کے جا سکتے ہو گھونسلے تیرے گرانا مری فطرت میں نہیں تم پرندے ہو شجر چھوڑ کے جا سکتے...
  5. سیما کرن

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست

    تم کو پابند وفا ہم نہیں کرتے اے دوست تم کسی وقت بھی منہ موڑ کے جا سکتے ہو مجھ سے وابستہ تعلق جو کھٹکتا ہو تمہیں تم اسی وقت اسے توڑ کے جا سکتے ہو تھک گئے ہو جو مرا بوجھ اٹھاتے ہوئے تم میرے کندھوں پہ تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو یہ ضروری بھی کہاں ہے کہ محبت روکے میرے پندار کو بھنبھوڑ کے جا سکتے ہو یہ...
  6. سیما کرن

    ادب اطفال

    کہانی نمبر :1 ✍ڈاکٹر سیما شفیع پاکستان تسبیح آنگن میں بیٹھی سب لڑکیوں کا ہنس ہنس کر برا حال تھا! تہنیت بیچاری سب کے درمیان سمٹی سی بیٹھی تھی۔ چہرہ شدت جذبات سے سرخ ہوا جا رہا تھا، اب یہ طے کرنا مشکل تھا کہ وہ کونسی جذباتی کیفیت میں تھی۔ شرم! یا غصہ! امی جی سب بچیوں کو یوں کھلکھلاتے...
  7. سیما کرن

    خساروں بھری تجارت

    خساروں بھری تجارت ہاں دوست میرے میں زندہ ہوں ہاں اپنا محلہ ویسا ہی ہے وہ گھر جو چھوٹے چھوٹے تھے وہ دل جو پہاڑوں جتنے تھے دکان تھی جو اک چھوٹی سی وہ اب بھی ہے موجود مگر وہ بوڑھا چاچا بسکٹ پاپڑ وہ گولی کھٹی میٹھی سی سب پیچھے رہ گئے ماضی میں اور بڑھ گئے ہیں کچھ آگے ہم اس چھوٹے سے کھوکھے پہ اب...
  8. سیما کرن

    اردو محفل ہے نام میرا

    میں جانتا ہوں حقیر جگنو کے مثل ہوں میں نحیف نزار سی کرن اک میرا چمکنا سحر نہیں ہے مگر میں کام اپنا کر رہا ہوں جو رات اپنی سیاہ زلفوں کی تیرگی میں چھپا لے عالم کی ہر ڈگر کو میں اک شہادت ہوں روشنی کی کہ دن بھی ہو گا اور آفتاب اپنے نور سے پھر تمام عالم اُجال دے گا میں جانتا ہوں کہ شعلہ میرا ہے...
  9. سیما کرن

    رباب زیست

    ہمی کو ہیں نظر انداز کرتے گزاری عمر جن پر ناز کرتے رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز ذرا اونچی اگر آواز کرتے مری وحشت میں ہر دم ساتھ تھا وہ مزید اب کیا شریک راز کرتے صراط عشق کے دونوں تھے راہی ہم اپنے دل کو کیوں پھر باز کرتے وہ تھا مجبوریوں کے آگے پسپا بہم تقدیر سے کیا ساز کرتے سیما کرن
  10. سیما کرن

    خساروں بھری تجارت

    ہاں دوست میرے میں زندہ ہوں ہاں اپنا محلہ ویسا ہی ہے وہ گھر جو چھوٹے چھوٹے تھے وہ دل جو پہاڑوں جتنے تھے دکان تھی جو اک چھوٹی سی وہ اب بھی ہے موجود مگر وہ بوڑھا چاچا بسکٹ پاپڑ وہ گولی کھٹی میٹھی سی سب رہ گئے ہیں ماضی میں ہم بڑھ گئے کچھ آگے کو اس چھوٹے سے کھوکھے پہ اب ریچارج دڑادڑ بکتے ہیں وہ گھر...
  11. سیما کرن

    تعارف تعارف

    تعارف میں پیشے کے لحاظ سے سب سے پہلے ایک مدرس ہوں پھر ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔( یہ اور بات کہ زیادہ وقت بطور معالج صرف ہوتا ہے۔)چند ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارے چلاتی ہوں۔ اسی لئے ہر عمر اور تقریبا ہر مزاج کے بچوں سے میرا واسطہ سنہ 1997 سے ہے۔ (جب میں نے پہلا سکول کھولا تھا ) میری والدہ اسلامیہ...
  12. سیما کرن

    سربستہ راز

    رفتہ رفتہ کھل رہے ہیں راز سربستہ سبھی جستجوئے شوق ہمیں لے چل درِ جاناں کبھی ہم بھی اپنے رب سے پوچھیں کیسی تھی وہ مصلحت شخصیت تھی بے وقعت اور ہم تھے سرگرداں کبھی آج اپنے مول ہم خود ہی لگائے بیٹھے ہیں حرف دو انمول ہیں، تھی زیست بے مایہ...
  13. سیما کرن

    رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز

    ہم ہی کو ہیں نظر انداز کرتے گزاری عمر جن پر ناز کرتے رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز ذرا اونچی اگر آواز کرتے مری وحشت میں ہر دم ساتھ تھا وہ مزید اب کیا شریک راز کرتے صراط عشق کے دونوں تھے راہی ہم اپنے دل کو کیوں پھر باز کرتے وہ تھا مجبوریوں کے آگے پسپا بہم تقدیر سے کیا ساز کرتے سیما کرن
Top