نتائج تلاش

  1. عبدالصمدچیمہ

    لا پِلا ساقی، شرابِ ارغوانی پھر کہاں

    لا پِلا ساقی، شرابِ ارغوانی پھر کہاں زندگانی پھر کہاں، ناداں جوانی پھر کہاں؟ دو گھڑی مل بیٹھنے کو بھی غنیمت جانیے عُمر فانی ہی سہی، یہ عُمرِ فانی پھر کہاں؟ آ کہ ہم بھی اِک ترانہ جُھوم کر گاتے چلیں اِس چمن کے طائروں کی ہم زبانی پھر کہاں؟ ہے زمانہ، عشقِ سلمیٰ میں گنوا دے زندگی! یہ زمانہ پھر...
  2. عبدالصمدچیمہ

    دسمبر

    ہمارے حال پر رویا دسمبر وہ دیکھو ٹوٹ کر برسا دسمبر گزر جاتا ہے سارا سال یوں تو نہیں کٹتا مگر تنہا دسمبر بھلا بارش سے کیا سیراب ہوگا تمھارے وصل کا پیاسا دسمبر وہ کب بچھڑا، نہیں اب یاد لیکن بس اتنا علم ہے کہ تھا دسمبر یوں پلکیں بھیگتی رہتی ہیں جیسے میری آنکھوں میں آ ٹھہرا دسمبر جمع پونجی یہی...
  3. عبدالصمدچیمہ

    جگر مُراد آبادی

    یادش بخیر! جب وہ تصور میں آگیا شعر و شباب و حُسن کا دریا بہا گیا جب عشق اپنے مرکزِ اصلی پہ آگیا خود بن گیا حسی، دو عالم پہ چھاگیا جو دل کا راز تھا اُسے کچھ دل ہی پاگیا وہ کرسکے بیاں، نہ ہمیں سے کہا گیا ناصح فسانہ اپنا ہنسی میں اُڑا گیا خوش فکر تھا کہ صاف یہ پہلو بچاگیا اپنا زمانہ آپ بناتے...
  4. عبدالصمدچیمہ

    تعارف تعارف

    السلامُ علیکم عبدالصمد چیمہ سمبڑیال (سیالکوٹ)۔ تعلیم بی کام۔ طالبِ علم (ایم فارسی و فلسفہ)۔ ماشاءاللہ اُردو کے حوالہ سے بہت اچھا فورم ہے۔ علاوہ ازیں لائبریری دیکھ کر دِلی خوشی ہوئی۔ اللہ رب العزت سب کو خوش رکھے اور فورم کے منتظمین کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ (آمین)۔
Top