نتائج تلاش

  1. عثمان غنی آسؔی

    غزل ۔ آسی انصاری منڈیروی

    تجھکو چاہے جو وہ سنور جائے بن ترے زندگی بکھر جائے زندگی پھر گلاب لگتی ہے عشق جب روح میں اتر جائے پائے معراجِ زندگانی وہ پیار میں جو بھی تیرے مر جائے اس کے قدموں میں حسن جنت ہو جوتری راہ سے گزر جائے وہ جو الفت کی اک نظر ڈالے میرے بھی دل کازخم بھر جائے تیرا عاشق ہے جو، زمانے سے غیر ممکن ہے...
  2. عثمان غنی آسؔی

    نعت رسول اکرم ﷺ - کاوشِ فکر - عثمان غنی آسؔی

    ≈نعت رسول اکرم ﷺ≈ جب بھی آنکھوں نے مری گنبدِ خضرا دیکھا نور میں ڈوبا ہوا اپنا سراپا دیکھا معجزہ یہ بھی شہ دیں کا ہے بیشک؛ ورنہ سوکھے تھن سے بھی کبھی دودھ نکلتا دیکھا؟ یہ مدینہ ہے مقام اس کا خدا ہی جانے تاج والوں کو بھی اس خاک پہ جھکتا دیکھا آپ کے حکم پہ انسان کیا کنکریوں کو مشتِ بوجہل میں...
  3. عثمان غنی آسؔی

    نعت رسول اکرم ﷺ - کاوشِ فکر - عثمان غنی آسؔی

    • ﷽ • =مکمّل کلام = حق کا یہ انقلاب مرے مصطفٰی سے ہے رحمت بھرا سحاب مرے مصطفٰی سے ہے اے خاکِ پاک شہرِ مدنیہ جو ہے ترا ہر ذرہ آفتاب مرے مصطفٰی سے ہے پڑھ کر جسے شعور ملا ہم کو زیست کا وہ نور کی کتاب مرے مصطفٰی سے ہے ہم ہیں عذاب قہر الہی کے مستحق ہاں دور ہر عذاب مرے مصطفٰی سے...
  4. عثمان غنی آسؔی

    منقبت

    گناہوں کے بھنور میں ڈوبتا ہوں المدد یا غوث بچا لیجئے اگر چہ میں برا ہوں المد یا غوث زمانے کی میں کب تک جھڑکیاں کھاؤں کہاں جاؤں میں اک مدت سے دردر پھر رہا ہوں المدد یا غوث نکلنے کا نہیں اب راستہ مجھکو نظر آتا عجب تاریکیوں میں گھر گیا ہوں المدد یا غوث بہار آئے مرے امید کے گلشن میں اے آقا...
  5. عثمان غنی آسؔی

    چل مدینے کی نوری فضا دیکھ لے

    نعت رسول اکرمﷺ حسن دھرتی پہ ہی خلد کا دیکھ لے چل مدینے کی نوری فضا دیکھ لے دیکھنا ہے اگر جلوۂ مصطفٰیﷺ کھول کر سورۂ و الضحٰی دیکھ لے دردِ فرقت میں ہے زندگی کا مزہ دردِ فرقت کا لے کے مزہ دیکھ لے اب تڑپنا بھی کیا اے مری چشمِ نم سامنے وہ ہے گنبد ہرا دیکھ لے مشعلِ راہ کی گر ہے حاجت تجھے نقشِ...
  6. عثمان غنی آسؔی

    غزل

    تمہاری دل میں صورت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے ہمیں تم سے محبت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے شب فرقت کا یہ عالم ہے کہ کاٹے نہیں کٹتی عجب کچھ دل کی حالت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے نظر کی وسعتوں میں حسن کے جلوؤں کا یہ عالم جو ہے تیری بدولت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے گلوں کی شوخیاں تیرے لب و رخسار پہ مچلیں...
  7. عثمان غنی آسؔی

    نعت رسول اکرم ﷺ از قلم۔آسیؔ منڈیروی

    اے شہا آپکی ہر ادا معجزہ ابتدا معجزہ انتہا معجزہ حسن پہ جس کے قرباں بہار ارم اس پیمبر کی ہر ہر ادا معجزہ دور و نزدیک کے لوگ یکساں سنیں میرے سرکار کا بولنا معجزہ عائشہ کو ملی سُوئی کھوئی ہوئی مسکرانا بھی ہے آپ کا معجزہ دہر کے سارے سیخوں کو کہنا پڑا مصطفی کی ہے جود و سخا...
  8. عثمان غنی آسؔی

    غزل ۔ از آسی انصاری

    کل نہیں سنبھلتا تھا جن سے ایک پیمانہ آج ان کے ہاتھوں میں ہے نظامِ میخانہ تھا جو کل تلک میرا اب ہوا وہ بیگانہ لٹ گئی مری دنیا بن گیا میں افسانہ وقت کی بہاروں میں کھو کے اس قدر بھولے جب خزاں کا دور آیا تب انھوں نے پہچانا رہ پہ عشق کی چل کر ہم کہاں پہ آپہنچے نہ ہے یاں کوئی اپنا نہ ہی کوئی...
  9. عثمان غنی آسؔی

    غزل ۔ از آسی انصاری

    دل کی دنیا کو تار تار نہ کر وار نظروں کے بار بار نہ کر آہی جا آشیانہء دل میں یوں مجھے اب تو بے قرار نہ کر ختم ہو جائے گی شبِ فرقت اپنی آنکھوں کو اشکبار نہ کر بے وفا اس جہان فانی پہ یار میرے تو اعتبار نہ کر گر گیا جو نگاہ میں اپنی اس کے اٹھنے کا انتظار نہ کر وہ کسی اور کا ہے...
  10. عثمان غنی آسؔی

    غزل ۔ از آسی انصاری

    جب درد کے ماروں کو دنیا یہ ستاتی ہے ی پھر قوم نہیں کوئی کیوں شور مچاتی ہے صیاد قفس لے کر جاتا ہے وہاں فوراً آواز پرندوں کی جب شاخ سے آتی ہے محسوس ہوا ہم کو جب چوٹ لگی دل پر مطلب کے لئے دنیا بس دل کو لگاتی ہے اٹھتا ہے دھواں فوراً کیوں دل کے نشیمن سے جب تیری نظر میری نظروں میں سماتی ہے...
  11. عثمان غنی آسؔی

    تعارف السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے میں عثمان غنی آسی یوپی انڈیا سے مجھے نعتیہ شاعری سے دلی لگاؤ ہے
  12. عثمان غنی آسؔی

    منقبت درشان اہلبیت

    بزم حسان میں کہا گیا مکمّل کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاک رب نے کر دیا ہے خاندان اہلبیت *آیت تطہیر سے ظاہر ہے شان اہلبیت* ظلم کی آندھی میں بھی جھلسا نہ جھلسے گا کبھی حشر تک مہکے گا یوں ہی گلستان اہلبیت مل گئی خلد بریں کی بالیقیں ان کو سند ہو گئے جو صدق دل سے...
  13. عثمان غنی آسؔی

    نعت رسول اکرم ﷺ

    نعت مصطفٰی ﷺ مکّے میں آج آمدِ خیرالانام ہے ہر چارسو صدائے درود و سلام ہے اے ذائرین شہر مدینہ سنو سنو چلنا سنبھل کے یاں یہ ادب کا مقام ہے میں تو مکینِ گنبدِ خضرا کا مست ہوں میرے لبوں پہ مدحتِ سرور کاجام ہے لِلہ دستگیری مری کیجئے حضور مشکل میں یارسول تمھارا غلام ہے...
  14. عثمان غنی آسؔی

    نعت رسول اکرم

    بزم سادات میں کہا گیا کلام ✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨ نعت رسول ﷺ لحد میں اپنی بہشتی بہار لے کے چلے کفن میں ان کی گلی کا غبار لے کے چلے در رسول پہ بخشش کی آرزو لے کر ہم اپنی آنکھوں میں اک آبشار لے کے چلے کبھی اے کاش کہ قدموں میں شاہ بطحا کے مجھے بھی رحمت پروردگار لے کے چلے چلے ہیں جب بھی شہا آپ کے یہ...
Top