نتائج تلاش

  1. زھرا علوی

    جون ایلیا طفلان کوچہ گرد کے پتھر بھی کچھ نہیں

    طفلان کوچہ گرد کے پتھر بھی کچھ نہیں سودا بھی ایک وہم ہے اور سر بھی کچھ نہیں بس اک غباروہم ہے اک کوچہ گرد کا دیوار بود کچھ نہیں اور در بھی کچھ نہیں مقدور اپنا کچھ بھی نہیں اس دیار میں شاید وہ جبر ہے کہ مقدر بھی کچھ نہیں بس اک غبار طور گماں کا ہے تہہ بہ تہہ یعنی نظر بھی کچھ نہیں منظر بھی کچھ...
  2. زھرا علوی

    Nihilism

    اے مری خواہش فراموشی! اے فراموش آرزوئے حیات! آج پھیلا کے دامن ہستی یہ تو کس در پہ آ کے بیٹھ گئ؟ وہ جو موجود تھے بروئے گماں وہ جن کی خاک تھی ہوا کا خمیر وہ جو بے بال و پر پھرے، تنہا در بدر، ہشت نگر، راہ بقا وہ جو ہونے کا بار سہ نہ سکے وہ جو پل بھر رکے پہ رہ نہ سکے وہ تو کب کے چلے گئے یاں سے اے...
  3. زھرا علوی

    بکھرے ہیں اس طرح سے سمیٹے نہ جائیں گے ۔۔ زھراء علوی

    بکھرے ہیں اس طرح کہ سمیٹے نہ جائیں گے لگتا ہے اب خدا کی قسم مر ہی جائیں گے دست طلب میں ایک ہی رکھا ہے اب سوال دیکھیں گے اور پھر انہیں دیکھے ہی جائیں گے راہ یقیں میں اب کے جو چھوڑیں گے اپنا ہاتھ ڈھونڈیں گے پھر ہمیں تو کہیں بھی نہ پائیں گے زھراء علوی
  4. زھرا علوی

    یادوں کی وادیوں میں نہ اتنا بھی رم کرو ۔۔ خالد علیم

    یادوں کی وادیوں میں نہ اتنا بھی رم کرو خالد حسابِ دیدہ و دل کچھ تو کم کرو ہر چند آبدیدہ سہی دل کا آئینہ یہ تو نہیں ضروری کہ آنکھیں بھی نم کرو یہ بھی نہیں ضروری کہ اب اپنی جان پر جو کچھ گزر چکاہے، سپردِ قلم کرو اب یہ بھی کیا ضروری ہے اے رہروانِ عشق منزل پہ لے بھی جائیں، جنھیں ہمقدم...
  5. زھرا علوی

    ایک شعر ۔۔

    وہ ایک لفظ ! سماعت پہ بار تھا کتنا !!! وہ ایک لفظ ! جو اُس نے کہا مگر نہ کہا زھراء علوی
  6. زھرا علوی

    بڑی گہری اداسی ہے ۔۔ زھراء علوی

    یہ بے سمتی ! یہ تنہائی !! بہ فیضِ خود شناسی ہے بہت چپ ہے یہ ڈھلتی شام بڑی گہری اداسی ہے ۔۔ !!
  7. زھرا علوی

    کاسنی رنگ مجھ پہ ٹھہرا ہے ۔۔ زھراء علوی

    سرکش و مست اور گہرا ہے کاسنی رنگ مجھ پہ ٹھہرا ہے ۔۔ تو بھلا کیسے مجھ کو دیکھے گا تری آنکھوں پہ شب کا پہرا ہے۔۔
  8. زھرا علوی

    ڈرا رہا ہے مسلسل یہی سوال مجھے ۔۔۔۔ عرفان ستار

    ڈرا رہا ہے مسلسل یہی سوال مجھے گزار دیں گے یونہی کیا یہ ماہ و سال مجھے بچھڑتے وقت اضافہ نہ اپنے رنج میں کر یہی سمجھ کہ ہُوا ہے بہت ملال مجھے وہ شہر ِ ہجر عجب شہر ِ پُر تحیّر تھا بہت دنوں میں تو آیا ترا خیال مجھے تُو میرے خواب کو عجلت میں رائگاں نہ سمجھ ابھی سخن گہ ِ امکاں سے مت نکال...
  9. زھرا علوی

    کوئی ملا، تو کسی اور کی کمی ہوئی ہے ۔۔ عرفان ستار

    کوئی ملا، تو کسی اور کی کمی ہوئی ہے سو دل نے بے طلبی اختیار کی ہوئی ہے جہاں سے دل کی طرف زندگی اُترتی تھی نگاہ اب بھی اُسی بام پر جمی ہوئی ہے ہے انتظار اِسے بھی تمہاری خوشبو کا؟ ہوا گلی میں بہت دیر سے رُکی ہوئی ہے تم آگئے ہو، تو اب آئینہ بھی دیکھیں گے ابھی ابھی تو نگاہوں میں روشنی...
  10. زھرا علوی

    تیری نسبت سے زمانے پہ عیاں تھے ہم بھی۔۔ عرفان ستار

    تیری نسبت سے زمانے پہ عیاں تھے ہم بھی تُو جو موجود نہ ہوتا، تو کہاں تھے ہم بھی حرمت ِ حرف نہیں ہے سو یہ ارزانی ہے ورنہ وہ دن بھی تھے جب خواب ِ گراں تھے ہم بھی ہم بھی حیراں ہیں بہت خود سے بچھڑ جانے پر مستقل اپنی ہی جانب نگراں تھے ہم بھی اب کہیں کیا، کہ وہ سب قصہءِ پارینہ ہُوا...
  11. زھرا علوی

    چند اشعار ۔۔ زھراء علوی

    جو ساعت ہو گئی رخصت، قضا تھی جو لمحہ آج ٹہرا ہے ، امر ہے ۔۔ یہ فیضِ عشق ہی تو ہے کہ میں ہوں میرے دل میں سویرا ہے، سحر ہے ۔۔ جو میری روح میں شامل ہے، تُو ہے بظاہر تو نہیں دکھتا !!!!!!! مگر ہے ۔۔ وہی مرکوز ہے نقطے میں صاحب جبھی ہر لفظِ معجز معتبر ہے !!! اداسی ہی اداسی چار سو ہے یہ میرا دل ہے...
  12. زھرا علوی

    وحشت زدہ جہاں ہے مرا، اے مرے کریم۔۔۔

    وحشت زدہ جہاں ہے مرا، اے مرے کریم دے روشنی کا کوئی سرا، اے مرے کریم ہے محوِ رقص آتش و بارود کا جنوں سہما سا ہے شعور مرا، اے مرے کریم دھرتی ہے زخم زخم مری، لٹ گیا سکوں تصویرِ غم ہے خلق خدا، اے مرے کریم قاتل بھی اور مقتول بھی دونوں ہیں کلمہ گو برپا ہے پھر سے کرب و بلا، اے مرے کریم...
  13. زھرا علوی

    مبارکباد میں پاس ہو گئی۔۔۔

    :):) ڈئیر ممبران محفل۔۔۔ میرے اللہ اور اس کے پیاروں کے کرم سے میں سی ایس ایس کے امتحان میں پاس ہو گئی ہوں۔۔۔:):) ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جنیوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔۔۔۔۔۔:) خصوصی طور پر سعود بھیا کی مشفق دعاؤں اور راینمائی کا۔۔۔۔جنیوں نے ہمیشہ بے پناہ پیار اور دعائیں دیں۔۔۔۔ آپ...
  14. زھرا علوی

    کہانی سانس لیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

    کہانی سانس لیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کہانی قطرہ قطرہ زندگی سے آس لیتی ہے۔۔۔ کبھی لمحوں کی چٹیا میں ستارے ٹانک جاتی ہے۔۔ کبھی پل بھر میں صدیوں کی مسافت پھانک جاتی ہے۔۔ کسی کو ساتھ لیتی ہے۔۔ کسی کو چھوڑ جاتی ہے۔۔ کبھی انگلی پکڑتی ہے۔۔ کبھی بانہوں میں بھرتی ہے۔ کبھی ایڑھی کے بل پر بس اچانک گھوم جاتی ہے۔۔۔۔۔...
  15. زھرا علوی

    امید جو پھر سے مدھم ہے۔۔۔۔۔

    آج سے دس سال پہلے کی بات ہے جب میٹرک پاس کیا اور والد صاحب سے کالج میں داخلہ لینے کی اجازت طلب کی تو ان کی جانب سے حکم صادر ہوا کہ اب گھر بیٹھیےاور گھر داری سیکھیے ۔ یہ الفاظ گو بر خلاف توقع نہیں تھے مگر پھر بھی میرے اوسان خطا کرنے کے لیے کافی تھے۔ تمام دنیا لمحہ بھر کو تو تاریک ہوتی ہوئی محسوس...
  16. زھرا علوی

    i surrender.......Celine Dion

    YouTube - Celine Dion - I Surrender There's so much life I've left to live And this fire is burning still When I watch you look at me I think I could find the will To stand for every dream And forsake this solid ground And give up this fear within Of what would happen if they ever...
  17. زھرا علوی

    ہیرے نی بوا ہن کھول نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔طاہر رضوی

    http://www.youtube.com/watch?v=mPy6OSRZdPQ
  18. زھرا علوی

    دکھ کی لہر نے چھیڑا ہو گا۔۔۔۔۔

    http://www.youtube.com/watch?v=8Os3fjUfG3I دکھ کی لہر نے چھیڑا ہو گا یاد نے کنکر پھینکا ہو گا میرے چومے ہوئے ہاتھوں سے اوروں کو خط لکھتا ہو گا یادوں کی جلتی شبنم سے پھول سا مکھڑا دھویا ہو گا موتی جیسی شکل بنا کر آئینے کو تکتا ہو گا میں تو آج بہت رویا ہوں تو بھی شاید رویا...
Top