نتائج تلاش

  1. ابن سعید

    چودہویں سالگرہ محفل کے چودہ مبارک سالوں کی مبارکباد

    اول اول تو محفل کی چودہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ چودہ برس کم نہیں ہوتے، اتنی مدت میں کیا کچھ نہیں بدل جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کسی پلیٹ فارم کا چند برسوں سے زیادہ عرصہ تک قائم رہنا اس کی اہمیت کی غماز تو ہے ہی ساتھ ہی ان تمام لوگوں کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت بھی جو اس تمام عرصہ میں کسی نہ...
  2. ابن سعید

    تعاون برائے اخراجات اردو ویب سال چہاردہم

    دوستو! اردو ویب کی ایک اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد قبول فرمائیں۔ اب سے چند گھنٹے بعد اردو ویب کے قیام کو پورے چودہ برس ہو چکے ہوں گے! سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان اردو...
  3. ابن سعید

    اردو محفل کے دو ملین پیغامات کے استقبالیہ اعلان کی تکنیکی تفصیلات

    امیدہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اردو محفل کا بیس لاکھواں عمومی پیغام ارسال کیا جا چکا ہو گا۔ اس موقع پر اس سنگ میل کے حوالے سے ایک اعلان شامل کیا گیا ہے جس میں محفل کے عمومی مراسلوں کی موجودہ تعداد کو نمایاں کیا گیا ہے۔ البتہ اس اعلان میں مراسلوں کی تعداد فقط سر ورق اور فورم کی مرکزی فہرست کے...
  4. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ ڈاکیا ڈاک لایا

    گوشہ پس پردہ سے سالگرہ کے سازشی گروہ کی جانب سے محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد! :) :) :)
  5. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ دربار عام: اراکین عملہ کٹہرے میں

    سب سے پہلے تو اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ محفل سے جڑے تمام احباب کے لیے یہ تیرہ برس فقط گزرتے ماہ و سال نہیں، بلکہ انٹرنیٹ پر اردو کے انمٹ نقوش ثبت کرتے سفر کی داستان ہے۔ یہ پڑاؤ رک کر سستانے کے لیے نہیں، بلکہ اب تک کی مسافت کے تلخ و شیریں واقعات کا جائزہ لینے اور چشمہ...
  6. ابن سعید

    تعاون برائے اخراجات اردو ویب سال سیزدہم

    دوستو! اردو ویب کی ایک اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد قبول فرمائیں۔ آج سے ٹھیک دو ہفتے بعد اردو ویب کے قیام کو پورے تیرہ برس ہو چکے ہوں گے! سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان...
  7. ابن سعید

    اردو ویب سرور اپگریڈ اور ڈاؤن ٹائم

    آج اردو ویب کے سرور کے وسائل میں کچھ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ساتھ ہی محفل میں مستعمل سافٹوئیر کو بھی اپگریڈ کیا گیا ہے۔ حفظ ما تقدم کے طور پر متعلقہ سرور اور آف سائٹ مشینوں پر ضروری بیک اپ لیے گئے۔ ان تبدیلیوں کے چلتے اردو ویب کا سرور کئی دفعہ ڈاؤن کیا گیا۔ یہاں تک تو سب کچھ ٹھیک تھا اور اس...
  8. ابن سعید

    تیرہویں سالگرہ سلسلہ قدر مشترک در محفلین بالفرق

    ایک سال میں جتنے ہفتے ہوتے ہیں اتنے دن قبل تیرہویں سالگرہ کی لڑیوں کا آغاز کر کے محفلین نے جو دھما چوکڑی مچائی ہے اس کے چلتے صرف تین دنوں میں تیرہ نئی لڑیاں وجود میں آ گئی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لڑیاں محفلین کے ارد گرد گھومتی نظر آ رہی ہیں۔ ایسے میں تیرہ تاریخ کو یہ ثابت ہو گیا ہے کہ محفلین تین...
  9. ابن سعید

    محفل کے نئے مدیران اعلیٰ: فرقان احمد و محمد تابش صدیقی

    ایک طویل مدت سے محفل کے اراکین عملہ کی توسیع کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے۔ اسی کی ذیل میں آج برادرم فرقان احمد اور برادرم محمد تابش صدیقی کو محفل کے تمام زمروں کی ادارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان ذمہ داریوں کا بار قبول کرنے پر انتظامیہ دونوں صاحبان کی ممنون ہے۔ مدیران اعلیٰ کی فہرست میں اس...
  10. ابن سعید

    اردو ویب پر ایس ایس ایل/ٹی ایل ایس کی تنصیب: محفل میں ایچ ٹی ٹی پی ایس کا استعمال

    انٹرنیٹ پر کلائنٹ (مثلاً ویب براؤزر) اور ویب سرور کے مابین پیغام رسانی کے لیے عموماً ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول (ایچ ٹی ٹی پی) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کوئی صفحہ ڈاؤن لوڈ کرنا، کسی ویب سائٹ میں کوئی پیغام ارسال کرنا، فائلیں اور دیگر ملٹی میڈیا مواد اپلوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنا، ایچ ٹی ٹی...
  11. ابن سعید

    گوگل خدمات میں اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ کی سہولت

    آج گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے 30 اضافی زبانوں میں بول کر لکھنے (ڈکٹیشن یا ٹیکسٹ ٹو اسپیچ) کی سہولت فراہم کرا دی ہے جن میں اردو کے پاکستانی و ہندوستانی لہجے بھی شامل ہیں۔ یہ سہولت کئی زبانوں میں پہلے سے ہی دستیاب تھی، البتہ ان 30 نئی زبانوں کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد 119 ہو گئی...
  12. ابن سعید

    غلام علی راز کی باتیں لکھیں اور خط کھلا رہنے دیا

    راز کی باتیں لکھیں اور خط کھلا رہنے دیا جانے کیوں رسوائیوں کا سلسلہ رہنے دیا عمر بھر مرے ساتھ رہ کر وہ نہ سمجھا دل کی بات دو دلوں کے درمیاں اک فاصلہ رہنے دیا اپنی فطرت وہ بدل پایا نہ اس کے با وجود ختم کی رنجش مگر پھر بھی گلہ رہنے دیا میں سمجھتا تھا خوشی دے گی مجھے صابر فریب اس لیے میں نے غموں...
  13. ابن سعید

    پروگرامنگ ڈاکر - سافٹوئیر کنٹینر پلیٹفارم

    ڈاکر (Docker) ایک سافٹوئیر کنٹینرائزیشن پلیٹفارم ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی سافٹوئیر کو اس کی تمام ضروریات، انحصارات، و ترتیبات سمیت ڈبہ بند کر کے ہر جگہ اس کی یکساں کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گو کہ اس مقصد کے لیے ورچؤل مشین کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن ورچؤل مشین کے بر عکس...
  14. ابن سعید

    تعاون برائے اخراجات اردو ویب سال دواز دہم

    دوستو! اردو ویب کی ایک اور سالگرہ کی مبارکباد قبول فرمائیں۔ آج اردو ویب کے قیام کو پورے بارہ برس ہو چکے ہیں! سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان اردو اور بالخصوص محفلین کو...
  15. ابن سعید

    اردو ٹیک کے عروج و زوال اور اردو بلاگستان میں اس کے کردار کی کہانی ویب آرکائیو کے جھروکے سے

    26 اکتوبر، 2016 کو انٹرنیٹ آرکائیو کے قیام کو پورے 20 برس مکمل ہو گئے۔ یہ ادارہ پچھلے بیس برسوں سے مستقل بنیادوں پر بے شمار ویب سائٹوں کو وقتاً فوقتا محفوظ کرتا رہتا ہے اور یہ سہولت فراہم کراتا ہے کہ کسی ویب سائٹ کو ماضی کے کسی مخصوص وقت والی شکل میں دیکھا جا سکے۔ انٹرنیٹ آرکائیو وہی خدمت ہے جس...
  16. ابن سعید

    محفل میں اراکین کی ذاتی حفاظت و راز داری کے حقوق، آلات، وسائل، و اختیارات

    کئی دفعہ محفلین کی جانب سے شکایات موصول ہوتی ہیں کہ انھیں گاہے گاہے بعض اراکین کی جانب سے ناگوار یا ناشائستہ رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کچھ کو یہ شکایت رہتی ہے کہ وہ محفل میں بعض اراکین یا بعض نوعیت کے مراسلوں سے کنارہ کشی چاہتے ہیں۔ چونکہ محفل بے شمار لوگوں کے اظہار خیال اور روابط کا ایک...
  17. ابن سعید

    درد سر اور صندل

    ایک مشہور زمانہ شعر جو کہ ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے، لیکن انٹرنیٹ پر اس کی مختلف شکلیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ایسے میں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ اصلی شعر کیا ہے اور اس کے خالق کون ہیں؟ ہم نے اب تک اس کی جو شکلیں دیکھی ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔ درد سر کے واسطے صندل بتاتے ہیں حکیم اس...
  18. ابن سعید

    گیارہویں سالگرہ تجاویز برائے جشن سالگرہ یاز دہم

    آج اردو ویب کے قیام کو گیارہ برس مکمل ہوئے۔ سابقہ دستور کے مطابق کل بتاریخ یکم جولائی کو محفل کی گیارہویں سالگرہ کے جشن کا آغاز ہوگا اور پورے ماہ جاری رہے گا۔ محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ گیارہویں سالگرہ کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور تجاویز سے نوازیں تاکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے اور مختلف ٹیمیں...
  19. ابن سعید

    تعاون برائے اخراجات اردو ویب سال یاز دہم

    دوستو! اردو ویب کے قیام کو پورے گیارہ برس ہونے والے ہیں! اردو ویب کی گیارہویں سالگرہ فقط چند روز کے فاصلے پر ہے۔ سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان اردو اور بالخصوص محفلین کو...
  20. ابن سعید

    اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

    ایک برس سے زائد عرصہ گزر گیا، اس دوران سوائے چھوٹی موٹی تبدیلیوں کے محفل کے سافٹوئیر میں کوئی قابل ذکر تبدیلی نہیں کی گئی۔ خوف تھا کہ کسی بڑی تبدیلی کے بعد بعض خصوصیات سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے یا کچھ چیزیں غیر متوقع طور پر کام کرنا ترک کر سکتی ہیں اور ان کو برتنے کے لیے درکار وقت کا بحران تھا۔...
Top