نتائج تلاش

  1. وسیم خان

    فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے ایکسٹنشن

    فیس بک، ٹویٹر ، اردو ویب، وغیرہ پر اردو تحریروں کو خوبصورت نستعلیق فونٹ میں پڑھنے کے لیے گوگل کروم ایکسٹنشن انسٹال کیجیے۔ خاص طور پر فیس بک پر اردو تحریر پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔ اگر آپ گوگل کروم برائوسر استعمال کرتے ہیں تو ذیل میں دیے گیے لنک پر کلک کیجیے، ایکسٹنسن انسٹال کیجیے اور دلفریب...
  2. وسیم خان

    انگریزی سے اردو لغت، گوگل انڈرائیڈ ایپ

    گوگل پلے سٹور میں انگریزی سے اردو لغت کی بے شمار ایپ موجود ہیں۔ تاہم ایک کمی جو سب میں یکساں موجود ہے وہ الفاظ و محاورات کا ذخیرہ کم ہونا ہے۔ مثال کے طور پر انگریزی زبان کا ایک لفظ ہے mores ، جس کا معنی ہے رسوم و رواج وغیرہ۔ یہ لفظ وہاں موجود کسی ایک بھی ڈکشنری میں موجود نہیں، ایسے ہی دیگر الفاظ...
  3. وسیم خان

    کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا

    اصلاح مطلوب ہے۔ شکریہ کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا جلوہِ گیسوئے صنم ہوتا سایہِ سنبلِ ارم ہوتا پیتے مے اور دیکھتے اس کو کاسہ اپنا جو جامِ جم ہوتا کیوں الجھتا میں راہِ الفت میں واقفِ گیسووں کے خم ہوتا
  4. وسیم خان

    پھر کوئی آسرا نہ ہو جائے دل جگر سے جدا نہ ہو جائے

    اساتذہ سے اصلاح اور تنقید مطلوب ہے۔ پھر کوئی آسرا نہ ہو جائے دل جگر سے جدا نہ ہو جائے طالبِ حور میں نہیں ان سے واں کہیں سامنا نہ ہو جائے کیف ہے تیری بے نیازی میں تجھ کو پاسِ وفا نہ ہو جائے وصل کی آرزو اٹھی ہے اب دید پہ اکتفا نہ ہو جائے رخ نہ پھیرو صدا سے تم میری سازِ دل ہم نوا نہ ہو جائے
  5. وسیم خان

    ایک نامکمل غزل - تقظیع کی مشق جاری ہے

    ایک نامکمل غزل۔ امید ہے گر موزوں نہیں تو موزوں کے قریب ضرور ہے۔ مہر و الفت کی ہو کیوں امید ان سے جن میں مہر و وفا کی خو ہی نہیں چین کچھ پاتا ہوں وعظ و منبر سے بھی چارءِ غمِ دل یہ سبو ہی نہیں لپٹے رگِ جاں پہ زلفِ شکن در شکن پیکِ مرگ تری تیغِ ابرو ہی نہیں
  6. وسیم خان

    سامانِ وارِ قتل ہے ہر سو بکھرا ہوا

    ایک قطع عرض ہے۔ سامانِ وارِ قتل ہے ہر سو بکھرا ہوا تیری تیغِ ابرو سے دشنہِ مژگاں تک سامانِ زدِ گردن اس سے ہو کیا بہتر لے چلو خمِ کمندِ گیسوئے جاناں تک
  7. وسیم خان

    کسی بھی فورم پر میری پہلی غزل

    السلام علیکم۔ میں نے آج اس فورم کی رکنیت حاصل کی۔ نہیں معلوم کہاں سے ہوتا ہوا اس بزمِ سخن آپہنچا۔ سوچا کہ اپنا ادنی کلام آپ کی نظر کروں۔ امید ہے کہ میری اس غزل کی اصلاح کرکے شکریہ کا موقع دیں گے۔ عرض کیا ہے نہیں راہِ فرار تو اسی پہ اکتفا کیجیے قفس کو گلستان کہیے ذکرِ صبا کیجیے کہاں ڈھونڈوں...
Top