نتائج تلاش

  1. طارق سعید

    ہمارا عشق بھلا لازوال تھوڑی ہے

    ہمارا عشق بھلا لازوال تھوڑی ہے تمہارے پیار کا ملنا، کمال تھوڑی ہے وہ پوچھتا ہے کہ کیوں نہ جدا رہیں اب ہم میں جانتا ہوں اسے، یہ سوال تھوڑی ہے جو وہ بھی رویا تو مجھ کو یقین آنے لگا ہجر کا میں نے ہی پالا وبال تھوڑی ہے یہ تیرےعشق میں ضبط طلب کی منزل ہے یہ مت سمجھ کہ وفا اب کے سال تھوڑی ہے اب...
  2. طارق سعید

    نالئہ شب کی آبرو کیا ہے؟ - غزل

    دل بے کل کو آرزو کیا ہے؟ تو نہیں گر تو روبرو کیا ہے؟ شب ہجراں ذرا بتا تو سہی نالئہ شب کی آبرو کیا ہے؟ تو نہیں گر تو دامن دل کو اب کوئی حاجت رفو کیا ہے؟ میرے گلشن کی خبر لو یارو اک دھواں سا یہ چار سو کیا ہے؟ اپنی آنکھوں میں سجاتے کیوں ہو مجھ میں ایسا بھی خوبرو کیا ہے؟ زرد پتوں کی سرسراہٹ میں...
  3. طارق سعید

    تمہارے چاہنے والے۔۔۔۔ (دو اشعار)

    تمہارے چاہنے والے میری حالت سمجھتے ہیں اگر ہم دل نہیں دیتے تو واللہ جان سے جاتے ذرا سا فرق تھا باقی محبت اور عبادت میں وفا میں اور جو بڑھتے تو پھر ایمان سے جاتے - طارق سعید
  4. طارق سعید

    تعارف "رہ نوردِ شوق کو راہ میں، کیسے کیسے یار مِلے" - میرا تعارف

    بطورآئی ٹی سپیشلسٹ و کمپیوٹر پروگرامر اپنے کیریر کا آغاز کیا، پچھلے سات سال سے ایک چھوٹی سی آئی ٹی کمپنی چلا رہا ہوں۔ کل ملا کر کوئی پندرہ سال ہو گئے کمپیوٹرکی اسیری میں۔ خوش قسمت ہوں کہ شعر و ادب کو کسی نہ کسی حد تک وجہ تسکین ذوق بنائے رکھا۔ ابھی بھی خود کو نووارد و نو آموز ہی...
  5. طارق سعید

    خاکسار کی ایک غزل

    بھلا ہو گوگل کا ۔ اتنے معیاری اور عمدہ فورم سے بے خبر تھا۔ بہت قابل تحسین کاوش ہے۔ ایک غزل مصرعِ طرح پر لکھی تھی۔ ٖغالب سے بصد عقیدت، پیش کرتا ہوں: خواہش وصل میں، 'قطرے سے گہر' ہونے تک اشک پلکوں پہ سجائے ہیں، اثر ہونے تک خاک جیتے ہیں محبت میں تمہاری آخر! جان سے جاتے رہے، جان جگر ہونے...
Top