نتائج تلاش

  1. سید ذیشان حیدر

    برائے اصلاح

    سر الف عین اور دیگر احباب کی نظر برائے اصلاح و تنقید نگاہ میں بسا ہوا اگر درِ رسولؐ ہو جہانِ دلفریب کیا کہ رہگزر کی دھول ہو مدام دِل میں جاگزیں محبتِ رسولؐ ہو اگر نہ ہو تو روزہ و نماز سب فضول ہو بصد خلوص ہدیۂ نیاز جو قبول ہو مرے نصیبِ شوق پر کمال کا نزول ہو کچھ اور تو سکت نہیں، تہی ہے دامنِ...
  2. سید ذیشان حیدر

    برائے اصلاح

    سر الف عین اور دیگر احباب کی نظر برائے اصلاح کیا دلیری دِکھائی جا رہی ہے یادِ ماضی بُھلائی جا رہی ہے دُھول دِل سے ہٹائی جا رہی ہے پھر سے بستی بسائی جا رہی ہے تا سماعت دُہائی جا رہی ہے بے نیازی دِکھائی جا رہی ہے کھلبلی سی مچائی جا رہی ہے کیسے شہرت کمائی جا رہی ہے پڑھی ہوئی کتاب ہیں کیا ہم...
  3. سید ذیشان حیدر

    غزل برائے اصلاح

    السلام و علیکم! ایک غزل برائے اصلاح پیشِ خدمت ہے سر الف عین پہنچے جو قفس سے ہو کے آزاد وطن میں کچھ دام سے اچھے تو نہیں حال چمن میں شعلہ سا دبا رکھا ہے کیا اپنے دہن میں دہکے ہوئے الفاظ نکلتے ہیں سخن میں اُلجھے ہوئے مِلتے ہیں یہاں خار بدن میں لپٹے ہوئے دیکھے ہیں کئی پھول کفن میں اک آن بھی...
  4. سید ذیشان حیدر

    ڈوبے ہوئے سورج کا سفر دیکھ رہا ہوں ۔ برائے اصلاح

    السلام و علیکم۔ ایک غزل اصلاح کیلئے پیشِ خدمت ہے۔ سر الف عین ڈوبے ہوئے سورج کا سفر دیکھ رہا ہوں وحشت میں شبِ غم کا اثر دیکھ رہا ہوں اُمید لگائے میں جدھر دیکھ رہا ہوں اندوہ و مصیبت کا بھنور دیکھ رہا ہوں میں ہوں کہ نئی راہِ سفر دیکھ رہا ہوں دل ہے کہ ترے زیرِ اثر دیکھ رہا ہوں اظہارِ ضرورت کہ...
  5. سید ذیشان حیدر

    برائے اصلاح

    السلام و علیکم! ایک غزل برائے اصلاح پیش ہے۔ ان اشعار کے بعد خیال آیا کہ قافیے میں "ی" گرا کر غلطی کر دی۔ اس لئے پھر یہیں رک گیا۔ الف عین اب ایسی کسی سے بھی شناسائی نہیں ہے جز میرے کوئی میرا تماشائی نہیں ہے جا تو بھی زمانے سے ہنر جھوٹ کا سیکھ آ اس دور میں سچ کی تو پذیرائی نہیں ہے کیا...
  6. سید ذیشان حیدر

    15-غزل برائے اصلاح

    ایک نئی غزل اصلاح کےلئے پیشِ خدمت ہے۔ اصلاح اور آراء سے نوازیئے! مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن ہمت بھی کہاں ہے کہ سہیں اور جفا اب ہم نے تو بہت دیکھا اُسے دیکھا خدا اب جس نے مجھے ہر دورِ مصیبت میں سنبھالا وہ عُنصرِ یکجائی ہوا مجھ سے جدا اب قصے جو ملیں گے تو کتابوں میں ملیں گے بس نام ہی کی رہ...
  7. سید ذیشان حیدر

    14-سلام (بحضورِ حسین عالی مقام ) برائے اصلاح

    سلام بحضور حسین عالی مقام برائے اصلاح پیشِ خدمت ہے: گلا درِ نماز جو کٹا دیا حسینؓ نے (جھکا کے سر نماز میں کٹا دیا حسین نے) ضمانتِ بقائے دیں بنا دیا حسین نے زمین و خلد کے تمام فاصلے سمٹ گئے جو دشت کو بہشت سے ملا دیا حسین نے* جہاں میں تیرگی تمام سُو جو پھیلنے لگی لہو سے پھر چراغِ دیں جلا دیا...
  8. سید ذیشان حیدر

    13- غزل برائے اصلاح

    نئی غزل پیشِ خدمت ہے۔ اصلاح کی درخواست ہے۔ ابھی زیرِ گرداب آئے ہوئے ہیں کہ طوفانوں نے سر اُٹھائے ہوئے ہیں یہ اُمید، یہ چارہ جوئی، یہ قسمت میاں میرے کس کام آئے ہوئے ہیں علاجِ غمِ جان و دل ہم سے مت پوچھ اِسی غم کے ہم بھی ستائے ہوئے ہیں مرے زخم کی دوستوں کو خبر ہے؟ قبا میں نمکداں چھپائے ہوئے...
  9. سید ذیشان حیدر

    12-غزل برائے اصلاح

    ایک نئی غزل برائے اصلاح پیشِ خدمت ہے۔ تمام اساتذہ کرام اور احباب سے تنقید و تبصرے کی درخواست ہے۔ ہواؤں کے انداز بدلے ہوئے ہیں خدا ہی بچائے مرے آشیاں کو کٹے ہوئے پیڑوں نے یہ بددُعا دی ترستے رہو اب میاں سائباں کو تو کیا شہر سارے کو ہے جان کا خوف پڑے ہوئے ہیں قفل سچ کی زباں کو سراغ ایسے بھی مل...
  10. سید ذیشان حیدر

    حمد برائے اصلاح

    حمد برائے اصلاح پیشِ خدمت ہے۔ تمام اساتذہ کرام اور احباب سے تنقید و تبصرے کی درخواست ہے۔ نہ سب سے نہاں ہے نہ سب پر عِیاں ہے تری جستجو میں سبھی ہیں، کہاں ہے خیال و نظر تیرا ادراک کر لیں یہ جرات خیال و نظر میں کہاں ہے ذرا اک نظر وہ سرِ طور ڈالے تجھے دیکھنے کا جسے بھی گماں ہے کہاں قید تجھ پر...
  11. سید ذیشان حیدر

    10- غزل برائے اصلاح

    ایک نئی غزل برائے اصلاح پیشِ خدمت ہے۔ تمام اساتذہ کرام اور احباب سے بے لاگ تنقید و تبصرے کی درخواست ہے۔ مفاعلن مفاعلن مفاعلن مفاعلن ذرا ہمیں بھی دیکھ کر بتا نصابِ عشق میں ہمارا بھی کہیں پہ ذکر ہے کتابِ عشق میں مجھے ڈرائے ہے کوئی مرے شبابِ عشق میں یہ کون ہے کہاں سے آ گیا ہے خوابِ...
  12. سید ذیشان حیدر

    کیا یہ شعر درست ہے؟

    کیا یہ شعر درست ہے اور کسی بحر میں آتا ہے؟ کعبہ بنوا رہے ہو، رہنے کے واسطے کیا؟ صاحبِ لامکاں، کب سے مکیں ہونے لگے سر الف عین
  13. سید ذیشان حیدر

    غزل برائے اصلاح

    اس غزل کی بحر شاید غیر مانوس ہو، چونکہ یہ غزل کچھ عرصہ قبل کہی تھی اس لئے پیش کر دی۔ تمام اساتذہ کرام اور احباب سے بے لاگ تنقید و تبصرے کی درخواست ہے۔ فاعلن مفاعلن فاعلن مفاعلن حسنِ زندگی بتا وہ جمال کیا ہوا اک ذرا سی دیر میں تیرا حال کیا ہوا وقت ہی بھلا گیا ذہن سے نقوش سب یہ بتا کہ اس میں...
  14. سید ذیشان حیدر

    غزل برائے اصلاح

    ایک نئی غزل تمام اساتذہ کرام اور احباب کی خدمت میں پیش ہے، تمام احباب سے بے لاگ تنقید و تبصرے کی درخواست ہے۔ قیامت نئی پھر اُٹھا دیجئے ہمیں اِک تماشا بنا دیجئے اُسے بھولنا قدرے آسان تھا یہی بات دل کو بتا دیجئے ہو جب حشر کا وعدہ تو ایسے میں کہیں بھی تو کیونکر، نبھا دیجئے کوئی نامہ بر بھیجئے...
  15. سید ذیشان حیدر

    غزل برائے اصلاح

    محترم اساتدہ کرم اور تمام احبابِ انجمن! السلام و علیکم! اُمید ہے سب خیر و عافیت سے ہوں گے۔ ایک نئی غزل لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور آپ کی قیمتی رائے کا متمنی ہوں۔ محترم سر الف عین ، محترم راحیل فاروق ، محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی ، @ محمد ریحان قریشی، محمد وارث پھر کسی نے ہمیں...
  16. سید ذیشان حیدر

    غزل برائے اصلاح

    السلام و علیکم! بہت عرصے کے بعدایک غزل اصلاح کے پیشِ نظر اساتذہ کی خدمت میں حاضر ہے: برائے مہربانی اپنی قیمتی آرا ٴ سے نوازیں۔ محترم سر الف عین ، راحیل فاروق سید عاطف علی فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن کیا کہ حرفِ دُعا بھی نہیں جانتے لب ترے اِلتجا بھی نہیں جانتے اک نظر ہو عنایت کی صاحب ذرا...
  17. سید ذیشان حیدر

    برائے اصلاح

    محترم جناب الف عین محترم جناب راحیل فاروق اور دیگر اساتذہ کرام اُجڑے چہرے نکھار دیں گے کیا بگڑی شامیں سنوار دیں گے کیا بوجھ سر سے اُتار دیں گے کیا زندگی یوں گزار دیں گے کیا ہم کو شکوہ ہے بے وفائی کا یہ گلہ بھی اُتار دیں گے کیا عہد اِک اور کرتے جاتے ہیں رنج یہ بار بار دیں گے کیا یہ وفا کی...
  18. سید ذیشان حیدر

    سلام برائے اصلاح

    محترم سر الف عین ، دیگر اساتذۂ کرام اور احباب کی نظر بغرضِ اصلاح ‎فاعلاتن مفاعلن فعلن ‎حق سے بھی ہم قدم نہیں ہوتے ‎سب یہاں اہلِ غم نہیں ہوتے ‎دل کبھی جن کے نم نہیں ہوتے ‎اور ہوتے ہیں وہ ہم نہیں ہوتے ‎ہاتھوں میں بزدلوں کے ہوں تو کیا! ‎ایسی تیغوں میں دم نہیں ہوتے ‎آج بھی ہیں یزید کے حامی...
  19. سید ذیشان حیدر

    غزل برائے اصلاح

    محترم سر الف عین ، محترم سر راحیل فاروق اور دیگر اساتذہء کرام ‎فعولن فعولن فعولن فعل ‎وفاؤں کے بدلے وفا کیجئے ‎یہی رسمِ دنیا ہے، کیا کیجئے ‎لہو یہ ہماری وفاؤں کا ہے ‎اِسے آپ رنگِ حنا کیجئے ‎ہمارا تو دل بھی ہمارا نہیں ‎کسی کا گلہ آپ کیا کیجئے ‎مجھے دیکھ کر چارہ گر کہتے ہیں ‎اُسی در پہ...
  20. سید ذیشان حیدر

    ایک نئی کاوش برائے اصلاح

    محترم سر الف عین راحیل فاروق سید عاطف علی اور دیگر اساتذہٴ کرام! فعولن فعولن فعولن فعو کوئی زخم اپنا دِکھایا نہیں غمِ دل کسی کو سنایا نہیں گھڑی کو بھی پردہ اُٹھایا نہیں ہمیں جام اک بھی پلایا نہیں نہیں تیری یادوں پہ کچھ اختیار بھلا کر بھی تجھ کو بھلایا نہیں بہت رنج ہم نے اُٹھائے مگر کبھی...
Top