"مسجد اقصی کے نام "
مسجد اقصی تری حرمت کے ہم وارث نہیں
ہم تو بس آنسو بہانا جانتے ہیں مرگ پر
ہم ہیں متروک زماں، ہم دربدر ، ہم بے اثر
تارک قراں , زمیں کا بوجھ ہیں ہم بے بصر
تیری حرمت کے امیں عمر ( رض ) و صلاح الدین تھے
جن کی نظروں سے پگھلتے تھے بتان آزری
جن کے ہاتھوں میں دئیے تھے عرش نے...