نتائج تلاش

  1. وقار..

    جو استعاروں کو موت آئے تو میں بھی - معنی کا رنگ دیکھوں!

    جو استعاروں کو موت آئے تو میں بھی معنی کا رنگ دیکھوں! اَلم کشائی میں دل کی حالت کا عکس دیکھوں تو آئینے کی فضیلتوں کے کرم نہ بھگتوں میں ڈوبنے پر محیط پانی کا ذکر چھیڑوں کٹے کناروں، جلے درختوں، بھنور کے سارے ناگفتہ انداز قاتلوں کے ہنر نہ جانوں، کھلے بدن سے اکہرے مطلب کی چال چل کر بہت سی آسودہ...
  2. وقار..

    اک سوال

    کوئی بتا سکتا ہے یہ کس کی لکھائی ہے حشر ہو گا تو ______ خداؤں کو چبا ڈالیں گے تن کی قبروں میں اذّیت سے سلائے ہوئے لوگ.
  3. وقار..

    میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو

    میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو کیا اداسی کے خد و خال بنا پاؤ گے؟؟ تم پرندوں کے درختوں کے مصور ہو میاں کس طرح سبزۂ پامال بنا پاؤ گے۔ ۔ ۔ ؟؟ سر کی دلدل میں دھنسی آنکھ بنا سکتے ہو آنکھ میں پھیلتے پاتال بنا پاؤ گے؟؟؟ جو مقدر نے مری سمت اچھالا تھا کبھی میرے ماتھے پہ وہی جال بنا پاؤ گے؟؟ مل گئی...
  4. وقار..

    ایک نظم کہیں سے بھی اُلجھ سکتی ہے !!!

    ایک نظم کہیں سے بھی اُلجھ سکتی ہے !!! لاکھ احتیاط کے باوجود کسی تعلق کے اچانک ٹُوٹ جانے پر طے شُدہ ملاقات کے منسوخ ہو جانے پر ناراضی کے دِنوں میں روابط کی مختلف ایپس پر مسلسل آنلائن رہتے ہوئے دونوں کی غرور بھری خاموشی پر خواب میں اپنے پسندیدہ ہونٹوں کا پہلا بوسہ لیتے ہوئے عین اُسی لمحے صبح کا...
  5. وقار..

    حسین شام تھی جب تیری کال آئی تھی

    خزاں کی رت میں بھی پل بھر کو مسکرائی تھی حسین شام تھی جب تیری کال آئی تھی گزشتہ سال بھی یہ دن اداس گزرے تھے ہمارے بیچ کسی بات پر لڑائی تھی! بہانہ ڈھونڈ رہا تھا کوئی بچھڑنے کا سو کہہ رہا تھا ''اسی میں تری بھلائی تھی '' یہی نہیں کہ فقط دل پہ تُو نے دستک دی مرے تو خواب میں بھی بس تری رسائی...
  6. وقار..

    اک دن لغت سکوت کی، پوری بناؤں گا

    اک دن لغت سکوت کی، پوری بناؤں گا میں گفتگو کو غیر ضروری بناؤں گا تصویر میں بناؤں گا دونوں کے ہاتھ اور دونوں میں ایک ہاتھ کی دوری بناؤں گا مدت سمیت جملہ ضوابط ہوں طے شدہ یعنی تعلقات عبوری بناؤں گا تجھ کو خبر نہ ہو گی کہ میں آس پاس ہوں اس بار حاضری کو حضوری بناؤں گا رنگوں پہ اختیار اگر مل سکا...
  7. وقار..

    اے چشمِ درد آشنا

    اے چشمِ درد آشنا اک بوند برس ۔۔۔ اک اشک چھلک !! خاموش نظر ! کوئی بات تو کر! اک لفظِ محبت بول ذرا ۔۔۔۔۔۔۔۔! میں سارے لفظ تجھے دے دوں !! دل درد سراب کو آب سے بھر ! تو میرے خواب پہ آنکھ تو دھر ! میں تیری آنکھ میں خواب بھروں ! خاموش محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔! بات تو کر؟؟ خاموش محبت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔! بات تو کر .
  8. وقار..

    پہلی نظم کہوں گا

    مَیں نے اسکی خاطر کافی نظمیں لکھی ھیں لیکن ساری نظمیں ایسے وقت میں لکھیں جب وُہ اپنے ماحول میں خوش خوش پھرتی تھی اکیس روز سے اُس نے رنج کی چادر اوڑھی ھے تب سے اب تک اُس کی خاطر نظم تو کیا کوئی ٹوٹا پھوٹا شعر بھی کہنا مشکل ھوتا جاتا ھے آج مجھے معلوم ھوا ھے دُکھ کا محور سات سمندر پار سے آگے جا...
  9. وقار..

    بچھڑنے کی سہولت مِل نہ جائے

    بچھڑنے کی سہولت مِل نہ جائے مکیں کو اذنِ ہجرت مِل نہ جائے میں کانپ اُٹھتی ہوں اتنا سوچ کر ہی کہ تُو حسبِ ضرورت مِل نہ جائے ہتھیلی سے نہ مَس ہو جائے ناول فسانے سے حقیقت مِل نہ جائے بیابانوں سے جو گھبرا کے لوٹے انھیں بستی میں وحشت مِل نہ جائے میں وردِ سورۂ رحمن رکھوں ؟ مجھے جب تک ہدایت مِل...
  10. وقار..

    اگر بزم ِ انساں میں عورت نہ ہوتی

    بزم ِ انساں میں عورت نہ ہوتی خیالوں کی رنگین جنت نہ ہوتی ستاروں کے دل کش فسانے نہ ہوتے بہاروں کی نازک حقیقت نہ ہوتی جبینوں پہ نور مسرت نہ ہوتی نگاہوں میں شانِ مروت نہ ہوتی گھٹاؤں کی آمد کو ساون ترستے فضاؤں میں بہکی بغاوت نہ ہوتی فقیروں کو عرفان ہستی نہ ملتا عطا زاہدوں کو عبادت نہ ہوتی مسافر سدا...
  11. وقار..

    پھول چُن کر کہاں سے لا رہی ہو

    تم جو اِتنے جتن جتا رہی ہو خیر تو ہے کسے بنا رہی ہو تم سے ملنے میں کتنی مشکل ہے کتنی آسانی سے بتا رہی ہو اور کتنوں کو رام کرنا ہے کون سا بُت کدہ بنا رہی ہو یہ تو کانٹوں کا شہر بھی نہيں ہے شاہ زادی ہو اور تم لڑکی اِک جولاہے سے دل لگا رہی ہو شکل دیوی سی ہاتھ پریوں سے تم بھی لگتا ہے اَپسرا...
  12. وقار..

    یہ آدمی ہیں کہ غم سے مری ہوئی چیخیں

    کفن سے منہ کی طرح ہیں ڈھکی ہوئی چیخیں یہ آدمی ہیں کہ غم سے مری ہوئی چیخیں اگر فضا میں گھل گئیں تو کیا ہوگا یہ میرے سینے کے اندر دبی ہوئی چیخیں وہ ریت، ماہ محرم کی تیز دھوپ، وہ پیاس کنار آب ہیں اب تک رکی ہوئی چیخیں فلک سے آگ گری ہے زمین والوں پر نگر میں پھیل گئی ہیں جلی ہوئی چیخیں ہوائے موسم گریہ...
  13. وقار..

    ضبط کا خرچ

    ضبط کو سوچ کر خرچ کرتا ہوں میں ہر کسی پر نہیں ہر جگہ پر نہیں اس لیے میری آنکھیں کبھی خشک ہوتی نہیں ایسا لگتا ہے ہر بات پر جیسے رونے کو تیار بیٹھا ہوں میں دوستوں سے ہوئی بدزبانی پہ بھی دکھ بھری دوسروں کی کہانی پہ بھی یوں کہ میں ضبط کو خرچ کرنا نہیں چاہتا چھوٹی موٹی کسی بات پر ہاں مگر بڑے واقعے جب...
  14. وقار..

    غم وہ سارے خریدنے ہیں مجھے

    مسکراہٹ ادھار دینا ذرا کچھ ستارے خریدنے ہیں مجھے ایک آنسو کا مول کیا لوگے؟؟ آج سارے خریدنے ہیں مجھے بول تتلی کے دام کتنے ہیں؟؟ رنگ پیارے خریدنے ہیں مجھے میں خوشی میں جو بیچ آیا تھا غم وہ سارے خریدنے ہیں مجھے زندگی کے جوار بھاٹے سے کچھ شرارے خریدنے ہیں مجھے میں سمندر خرید بیٹھا ہوں اب کنارے...
  15. وقار..

    ? Counter strike 1.6

    یہاں کوئی کھیلتا ہے کاؤنٹر سٹرائیک ؟؟ محفلین کی ایک ٹیم بنا کے ؟
  16. وقار..

    دھواں ہوتی ہوئی عمروں پہ مٹی ڈالتا جا

    بنیں گے کن صحیفوں کے فسانے بادشاہا یہ میرے رائگاں ہوتے زمانے بادشاہا دھواں ہوتی ہوئی عمروں پہ مٹی ڈالتا جا چلیں تا حشر تیرے کارخانے بادشاہا شکستہ آئینوں کی سسکیاں ہیں اور میں ہوں جہاں تیرے وہیں میرے ٹھکانے بادشاہا پرو جاتا ہے کوئی دستِ بے آواز ہر شب مری تسبیح میں گندم کے دانے بادشاہا بدل کر بھیس...
  17. وقار..

    اِک رات رہوں میں شرمندہ، اِک رات بہت بے باک رہوں

    میں چیر نہ دوں کیوں دامن کو، میں کیوں نہ گریباں چاک رہوں کسی مقتل میں بَس جاؤں کہیں، اور ڈال کے سَر پہ خاک رہوں اِک رات عزّا خانے میں رہوں، اِک رات کسی مسجد میں پڑوں اِک رات رہوں میں شرمندہ، اِک رات بہت بے باک رہوں اِک صبح کسی مندر میں جُھکوں، اِک شام سرِ میخانہ گِروں اِک شام زمیں پر رقص...
  18. وقار..

    بے رونقی سے کوچہ و بازار بھر گئے

    بے رونقی سے کوچہ و بازار بھر گئے آوارگان ۔ شہر کہاں جا کے مر گئے آشوب ۔ آگہی میں گماں کی بساط کیا وہ آندھیاں چلیں کہ یقیں تک بکھر گئے میں خود ہی بد نُمو تھا کہ مٹی میں کھوٹ تھا کھِل ہی نہیں سکا، مرے موسم گزر گئے اب آئے جب میں حال سے بے حال ہو چکا سب چاک میرے سِل گئے، سب زخم بھر گئے جشن ِ...
  19. وقار..

    نیوٹن نے سیب کو گرتے ہوئے دیکھا

    نیوٹن نے سیب کو گرتے ہوئے دیکھا اورکشش کا بھید پا لیا ۔ اس نے سیب کے گرنے عمل کو دیکھا سیب کو نہ دیکھا۔ سیب کو دیکھتا ،تو دیکھتا کہ اتنے چھوٹے سے بیج میں کیا کیا رکھ دیا گیا؟ایک درخت تنا ،شاخیں ، پتے ، پھل۔ سیب کو دیکھتا ۔۔۔تو دیکھتا کہ درخت پر پھل جب تک کچا ہوتا ہے ،سبز رنگ کا ہوتا ہے ، سبز...
  20. وقار..

    کونسی تفسیر پڑھی جاے

    قرآن پاک کے کافی تراجم اور تفسیر موجود ہیں ، کونسی تفسیر پڑھی جاے
Top