کل عورت کی گواہی آدھی ہونے کے حوالے سے کوئی پوسٹ نظر سے گزری۔ اس میں کوئی صاحب اس کی وجہ عورت کی یادداشت کا ناقص ہونا بتا رہے تھے۔ پوسٹ کی جزئیات تو اب یاد نہیں لیکن اس کی وجہ سے اٹھنے والا سوال ذہن میں رہ گیا۔ میں چونکہ عالم دین تو نہیں ہوں چنانچہ اس نکتہ نظر سے جو بات ہے وہ میں نہیں جانتا۔...
وہارا امباکر ان کا قلمی نام ہے۔ اردو میں سائنس، تاریخ اور دیگر موضوعات پر عمدہ تحاریر لکھتے ہیں۔
وہارا امباکر کا بلاگ
پرسوں ہارپ کے حوالے سے انہوں نے ایک مضمون لکھا جو مفید لگا چنانچہ یہاں نقل کر رہا ہوں کہ اس کے حوالے سے عام پائی جانے والی دیومالائی کہانیوں کی حقیقت پر کچھ روشنی ڈالی جا سکے۔
ان...
ہفتے کے دن کی سرگرمی سے کچھ احباب کا دل نہیں بھرا تھا تو انہوں نے 26 جون کو اپنے طور پر مزید فلکی مشاہدے کی ٹھانی۔ چونکہ کوئی بڑا ایونٹ کرنا مقصود نہیں تھا تو کوئی اپنے گھر کے قریب کسی مقام پر پہنچا اور کسی نے اپنی چھت کا رخ کیا۔ میں نے بھی دوربین اٹھائی اور فلکی سوسائٹی کے خاور علی شیر بھائی کی...
چونکہ اس وقت مشتری رواں سال کے لیے زمین کے قریب ترین پوزیشن پر ہے تو اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے 22 جون 2019ء کو پاک آسٹرونومرز اسلام آباد کی جانب سے ایک فلکی مشاہدے کے سیشن کا انتظام کیا گیا۔ کوشش تھی کہ سیشن چھٹی کے دن ہو اور زیادہ اہم شرط کہ آسمان صاف ہو۔ موسم کی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے...
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ای میل پر ایک پی ایچ ڈی تھیسس ڈیفنس کی اطلاع ملی ہے جس کا موضوع ہاتھ سے لکھے گئے اردو متن کی شناخت ہے۔
میں اس وقت طبیعیات کی ایک کانفرنس کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی لاہور آیا ہوا ہوں چنانچہ اس میں نہیں پہنچ سکوں گا۔ کیا یہاں کوئی ایسے احباب ہیں جو...
لینکس پر اگرچہ کی بورڈ لے آؤٹس ہوتے تو سادہ ٹیکسٹ فائل کی صورت میں ہی ہیں جنہیں ایڈیٹ کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا۔ لیکن پھر بھی نئے صارفین کو اس سلسلے میں پریشانی ہوتی ہے۔ لے آؤٹ تیار کرنے کے بعد اسے انسٹال کرنا بھی ذرا دردِ سر کا سبب بنتا ہے۔
اس کام کے لیے ایک پروگرام تیار کیا تھا جسے پاک...
میں قدرت کو سمجھنے کے اس شغل سے، جسے سائنس کہتے ہیں، خود تو لگاؤ رکھتا ہی ہوں۔ ساتھ ساتھ دیگر لوگوں میں بھی یہ لگاؤ پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ اس مقصد کے لیے ایک ویب سائٹ بھی مخصوص کر رکھی ہے (تجسس سائنس فورم) اور یہاں بھی سائنس کے زمرے میں سرگرم رہتا ہوں۔ لیکن تجربے نے سکھایا ہے کہ سائنس کو "بیچنے"...
درمیانے سائز کا گھریلو پلانٹ جس میں باورچی خانے کا کچرا استعمال کیا جا سکتا ہے
(امیر سیف اللہ سیف)
مکمل تحریر پڑھنے اور پلانٹ بنانے کا مفصل طریقہ سیکھنے کے لیے تھوڑی سی تکلیف کر کے اس صفحے پر تشریف لے جائیے گا۔
http://tajassus.pk/node/341
:)
حال ہی میں کمپیوٹر پر طبیعیات کی ماڈلنگ اور سمولیشن بنانے میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پائتھن پروگرامنگ لینگویج ابتداء کے لیے اچھی محسوس ہوئی۔ کیونکہ پائتھن بحیثیت پروگرامنگ لینگویج آسان بھی ہے اور اس میں سائنسی نوعیت کی پروگرامنگ کے لیے آزاد سافٹ وئیر لائبریریوں کا ایک وسیع و عریض...
لِنڈسے لیبلانک کی تحریر "طبیعیات خوبصورتی ہے" سے اقتباس:
اگر مکمل ترجمہ یہاں لگا دیا تو آپ لوگ میرے سنجیدہ فورم کو گھاس نہیں ڈالیں گے۔ چنانچہ باقی کا ترجمہ وہیں آ کر پڑھیں۔
http://tajassus.pk/node/317
;)
ایسا لگتا ہے کہ یہاں ابھی تک کسی نے فائرفاکس 4 کے باقاعدہ اجراء کی خبر نہیں لگائی۔ (پاکستانی وقت کے مطابق) کل (یعنی 22 مارچ) اس کا اجراء ہوا ہے اور ابھی تک 24 گھنٹے پورے نہیں ہوئے۔ جنہوں نے ابھی تک ڈاؤن لوڈ نہیں کیا، وہ جلدی سے کر لیں تاکہ اس بار کا 24 گھنٹوں کے دوران ڈاؤن لوڈز کا ریکارڈ...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
کافی عرصے سے کچھ لوگوں کا دعویٰ سنتا آ رہا ہوں کہ High Frequency Active Auroral Research Program، جسے مختصراً ہارپ (HAARP) کہا جاتا ہے، کو موسم میں اپنی مرضی کے تغیرات لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ "استعمال کیا جا رہا ہے"۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب آنے کے بعد...
سلام ظالم دنیا!
اپنے ہر دل عزیز جناتی مترجم جناب محمد علی مکی صاحب کو تو آپ لوگ جانتے ہی ہوں گے۔ ان دنوں کوہ قاف کے غاروں میں مراقبہ فرمایا کرتے ہیں۔ آج ان سے بذریعہ انسٹنٹ مسنجر مختصر سی ملاقات ہوئی تو باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ آج کل فارغ وقت میں گنوم (GNOME) ڈیسکٹاپ ماحول کا اردو ترجمہ کر...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
السلام علیکم۔
پتا نہیں کہ اس سے پہلے کبھی کسی کے ذہن میں یہ خیال آیا ہے یا نہیں۔ چونکہ کبھی اس کا ذکر نظر سے نہیں گزرا تو لگا کہ اپنی تجویز یہاں ارسال کر دینی چاہیے۔
تجویز یہ ہے کہ ایک نیا نستعلیق فانٹ ایسا تیار کیا جائے جس کے ترسیمہ جات نفیس نستعلیق کی مدد سے تیار کیے...
السلام علیکم۔
جن لوگوں نے فیڈورا کا استعمال کیا ہے، ان میں سے بہت سے لوگ پہلے ہی جانتے ہوں گے کہ فیڈورا والوں کے آزاد سافٹ وئیر کے ساتھ "انتہا پسندانہ" لگاؤ کی وجہ سے اس میں ابتدائی طور پر غیر آزاد سافٹ وئیر نصب کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اگر آپ ایک عام صارف ہیں جسے غیر آزاد سافٹ وئیر کی ضرورت پڑتی...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔
السلام علیکم۔
آج کی باسی خبر!
جمعہ، 9 اکتوبر 2009ء کو عالمی وقت (UT) کے مطابق دن کے ساڑھے گیارہ بجے (11:30) اور پاکستان کے موجودہ "معیاری" وقت (UT+6:00) کے مطابق ساڑھے پانچ بجے (عصر کی نماز سےکچھ دیر قبل) ناسا کا LCROSS خلائی جہاز چاند کے قطبِ جنوبی کے قریب ایک گہرے...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
یہ مضمون میں نے یہاں سے ترجمہ کیا ہے۔
http://www.allaboutcircuits.com/vol_1/chpt_1/1.html
یہ مضمون Design Science License کی شرائط کے تحت دستیاب ہے جو کہ عوام الناس کو اس کی آزادانہ نقول بنانے، تقسیم کرنے اور اس میں ترامیم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس اجازت نامے کی ایک...
پیارے بچو!
السلام علیکم!
آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ لینکس میں پی ٹی سی ایل کی طرف سے فراہم کردہ Huawei ETS 2552 کا سیٹ کیسے چلانا ہے۔ (اگر آپ کو یہ سبق کچھ نامکمل سا لگے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے پاس خود کوئی وائرلیس کنکشن وغیرہ نہیں ہے۔ چنانچہ تجربہ کار لوگوں اور ان معلومات کو استعمال کرنے...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
جیسا کہ لینکس کے صارفین جانتے ہیں کہ لینکس پر نفیس سلسلے کا کوئی بھی خط نصب کرنے کے بعد اپنے پورے نام کے بجائے صرف "نفیس" کے نام سے ہی استعمال ہوتا ہے۔ جس کے باعث ایک ساتھ نفیس سلسلے کے ایک سے زائد خطوط استعمال کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
کل اتفاقاً مجھے اس...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
کچھ عرصہ پہلے لینکس پاکستان فورم پر کسی بھائی نے تجویز دی کہ انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو متن میں بھی سوال و جواب کا سلسلہ شروع کر دینا چاہیے۔ اس پر ناظمین کا جواب تھا کہ انہیں اگر کوئی ایسا فانٹ مل جائے جو اردو اور انگریزی دونوں کے لیے مناسب ہو تو ایسا کرنا...