نتائج تلاش

  1. صفی حیدر

    جائزہ

    جائزہ دسمبر کا جانا تو صدیوں پرانی روایت ہے لوگو گزشتہ برس بھی تو ایسا ہوا تھا یہی اب بھی ہو گا تمنا جو اس سال حسرت بنی ہے نئے سال میں پھر وہ امیدِ نو بن کے خوابوں کی صورت دلوں کو منور کرے گی نئے عزم اور حسرتوں آرزوؤں کے انبار ہوں گے دسمبر جو لوٹے گا اگلے برس تو یہ ٹوٹے ارادوں کو ترتیب دے...
  2. صفی حیدر

    کربلا میں حسین

    حق پہ یوں ڈٹ گئے کربلا میں حسین بن کے فاتح رہے کربلا میں حسین زندہ اسلام کو کردیا دے کے خون خود مگر پیاسے تھے کربلا میں حسین عورتیں بچے بوڑھے سبھی اس میں تھے کنبہ جو لے گئے کربلا میں حسین تیر و شمشیر کے تھے مقابل بڑھے ایک پل نہ رکے کربلا میں حسین نقشِ پا جا بجا ان کے موجود ہیں سب کے...
  3. صفی حیدر

    عید مبارک….

    سب سے ملنے ضرور جائیں گے ہاتھ لیکن نہ ہم ملائیں گے تھام کے احتیاط کا دامن عید کی ہم خوشی منائیں گے صبر سے جو رکھے گئے روزے اجر ان کا خدا سے پائیں گے سانحے میں جو ہو گئے ہیں جدا ہم انہیں کیسے بھول پائیں گے ہیں جو چہرے اداس ان پر رنگ شادمانی کے ہم سجائیں گے دلگرفتہ اداس ہیں جو لوگ ہم صفی...
  4. صفی حیدر

    تیرے در پر ہم حاضر ہیں لے کر دستِ دعا مولا

    تیرے در پر ہم حاضر ہیں لے کر دستِ دعا مولا بے شک قادرِ مطلق تُو ہے تُو ہی وبا سے بچا مولا خالقِ کُل ہے رازقِ کُل ہے خلق ہے تیری ہی محتاج اپنی رحمت سے تُو ہی مفلس کی بھوک مٹا مولا نفسا نفسی کا ہے زمانہ اپنی فکر ہی سب کو ہے منظرِ محشر اس ہی دنیا میں ہم کو نہ دکھا مولا لب بستہ ہیں دل ہے شکستہ...
  5. صفی حیدر

    ماہِ سعید آ گیا ماہِ سلام آ گیا…..

    ماہِ سعید آ گیا ماہِ سلام آ گیا قلبِ حزیں کے واسطے لطفِ تمام آ گیا کون ہے روزگار میں لوٹے جو رحمتِ خُدا دینے کو ماہِ پاک یہ دعوتِ عام آ گیا ڈر کے اندھیرے چھٹ گئے پھیل گئی ہے روشنی خاورِ رحمتِ خدا جو لبِ بام آ گیا بیت رہی ہے دل پہ جو اس کے حضور پیش ہو عرضِ نیاز کیجیے وقتِ کلام آ گیا آہ و...
  6. صفی حیدر

    فضل و کرم کے اے خدا .....

    فضل و کرم کے اے خدا لوگ ہیں انتظار میں روگ بھی ہے علاج بھی تیرے ہی اختیار میں لوگ جو ہیں سفید پوش اُن کا بھرم نہ جائے کاش آہ کھڑے نہ ہوں کبھی کاسہ لیے قطار میں ٹوٹ پڑی ہیں آفتیں شہر کے مفلسوں پہ جو خوف زدہ وبا سے ہیں , ہیں غمِ روزگار میں چاروں طرف ہے خامشی خالی پڑے ہیں راستے دہشتِ مرگ کے...
  7. صفی حیدر

    وبا کے ہیں یہ دن…

    احتیاط تو ہے لازم وبا کے ہیں یہ دن مانگ رحمتِ خدا تُو دعا کے ہیں یہ دن جو سفید پوش ہیں ان کا رکھ خیال تُو سوزِ دل کے اور جود و سخا کے ہیں یہ دن خلق کی مدد سے راضی کرو خدا کو تم دوست کاوشِ حصولِ رضا کے ہیں یہ دن ایک دوسرے کا رکھنا خیال ہے ہمیں سُن ! گدازِ دل کے مہر و وفا کے ہیں یہ دن وہ...
  8. صفی حیدر

    رہو گھر میں شفا مانگو خدا سے

    رہو گھر میں شفا مانگو خدا سے بچائے گا وہی موذی وبا سے اٹھائو ہاتھ رب کے سامنے ہی بلا ٹل جاتی ہے زورِ دعا سے درودِ پاک سے مٹ جاتا ہے روگ شفا پائو گے نامِ مصطفی سے صفائی نصف ایماں ہے رکھو یاد یہی عادت بچائے گی قضا سے نجس خوراک تو ہے زہرِ قاتل بچو ناپاک ہر جنس و غذا سے یہ لازم ہے بنو تم نیک نیت کرو...
  9. صفی حیدر

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے

    دل بھی تاثیرِ محبت سے بدل جاتا ہے داد فریاد سے پتھر بھی پگھل جاتا ہے کیسی فطرت ہے الم کیش کی روتا ہے مگر دل پہ جو ٹوٹے قیامت تو بہل جاتا ہے باغباں ہو کے ستم ڈھاتا ہے وہ پھولوں پر جو کلی چٹکے وہ پیروں سے مسل جاتا ہے مجھ کو رسوا نہ کرے اس کی گلی میں جانا کیوں مجھے لے کے وہاں جذبہِ دل جاتا...
  10. صفی حیدر

    زندگی کی اساس کچھ بھی نہیں

    زندگی کی اساس کچھ بھی نہیں حیف صد حیف پاس کچھ بھی نہیں تشنگی کا عذاب مجھ سے پوچھ کیا ہے صحرا کی پیاس ؟ کچھ بھی نہیں روح کو کیسے ڈھانپوں، میرے پاس جزدریدہ لباس کچھ بھی نہیں وہ امیدیں ہوں خواب یا خواہش مجھ کو ان میں سے راس کچھ بھی نہیں گل خزاں برد ہو چکا کب کا یاد جزاس کی باس کچھ بھی نہیں...
  11. صفی حیدر

    در بدر میں ہوں اگر حکمِ سفر اس کا تھا

    در بدر میں ہوں اگر حکمِ سفر اس کا تھا دشت و وادی بھی اسی کی تھی نگر اس کا تھا منہ کے بل گرنے سے مجھ کو نہ بچایا اس نے شب اندھیری بھی اسی کی تھی قمر اس کا تھا باغِ بے فیض سے پایا ہے نہ سایہ نہ ثمر ابر اس کا تھا زمیں اس کی شجر اس کا تھا کیوں مجھے موردِ الزام کیا تھا اس نے گو بغاوت تھی مری حکم مگر...
  12. صفی حیدر

    حرام لحم پہ پلتا ہوں میں ہوں راجہ گدھ

    محترم سر الف عین کیا اس غزل کے قوافی درست ہیں ؟؟ دیگر محفلین سے بھی اصلاح کی درخواست ہے حرام لحم پہ پلتا ہوں میں ہوں راجہ گدھ اجل رسیده ہی کھاتا ہوں میں ہوں راجہ گدھ کوئی جو دشت نوردی میں جان سے گزرے خوشی سے جشن مناتا ہوں میں ہوں راجہ گدھ جہاں پڑے ہوں کسی اجڑے دل میں مرده خواب وہیں ٹھکانہ میں...
  13. صفی حیدر

    مکیں زمیں کے ہیں نہ آسماں کے باسی ہیں

    مکیں زمیں کے ہیں نہ آسماں کے باسی ہیں خیال و خواب کے وہم و گماں کے باسی ہیں ہزار اشک بہائیں رہیں گے پردے میں ملے جو رنج وہ سوزِ نہاں کے باسی ہیں یہ معجزہ بھی زمانے کی کروٹوں نے دیا خدا کے عشق میں شہرِ بتاں کے باسی ہیں حقیقتوں میں انہیں کیوں تلاش کرتے ہو عروج والے تو اب داستاں کے باسی ہیں نہ...
  14. صفی حیدر

    عید مبارک

    پیام لایا مُسرت کا روزِ عیدِ سعید ہے نامہ بر یہ محبت کا روزِ عیدِ سعید گلے لگانے کا ملنے ملانے کا ہے یہ دن صفی ہے درس اخوت کا روزِ عیدِ سعید
  15. صفی حیدر

    " سانحہِ ساہیوال "

    " سانحہِ ساہیوال " خُدایا ! تُو نےبھی کیا وہ درندگی دیکھی ؟ لہو اُگلتی جو بچوں نے زندگی دیکھی نہ بھول پائے گی چشمِ فلک اسے صدیوں صفی جو خصلتِ انساں کی سفلگی دیکھی
  16. صفی حیدر

    نعت ۔۔۔۔۔

    محترم اساتذہ کرام اور محفلین سے ملتمس ہوں کہ ان نعتیہ اشعار کی اصلاح کریں اور اپنی رائے سے نوازیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھ پر بھی ہو نگاہِ کرم میرے محترم مٹ جائے دل سے داغِ الم میرے محترم ناچیز ہوں حقیر ہوں اوقات کیا مری قائم ہے آپ سے ہی بھرم میرے محترم مجھ کو نکالیں ظلمتِ دنیا سے آپ ہی مجھ میں نہیں ہے...
  17. صفی حیدر

    یومِ اساتذہ پر اساتذہ کے نام ۔۔۔۔۔

    تمھیں علم سے گر بصیرت ملے گی زمانے میں پھر تم کو عزت ملے گی وہ طفلانِ معصوم جو منتظر ہیں انہیں علم دو تو محبت ملے گی نہ میزان میں زر کے تم رزق تولو قناعت کرو گے تو برکت ملے گی نہ گھبرانا بادِ مخالف سے اے دوست یقیں ہے تو اللہ کی نصرت ملے گی جو محنت کی عادت کو اپنائو گے تم تمھیں پھر جہاں میں فضیلت...
  18. صفی حیدر

    عید الاضحیٰ مبارک ۔۔۔۔

    دیتی ایثار کا پیغام ہے عیدِ قرباں رب کا نادار کو انعام ہے عیدِ قرباں کرتی پیدا جو دلوں میں ہے یقینِ کامل وہ دعائے ردِ اوہام ہے عیدِ قرباں رزق ہوتا ہے میسر جو فراوانی سے نعمتِ خلد کا اک نام ہے عیدِ قرباں کرتے ہیں لوگ ادا سنتِ ابراہیمی صبحِ پُر نور حسیں شام ہے عیدِ قرباں تحفے تقسیم کیا کرتے ہیں...
  19. صفی حیدر

    جشن آزادی مبارک ۔۔۔۔۔

    پیش ہے اپنی یہ جاں پاک وطن کی خاطر دل میں ہے عزمِ جواں پاک وطن کی خاطر جس نے کی ہرزہ سرائی نہیں بچ پائے گی کھینچ لیں گے وہ زباں پاک وطن کی خاطر سر نگوں ہو گا عدو جیت ہماری ہو گی رکھتے ہیں تاب و تواں پاک وطن کی خاطر یوں ہی لہراتا رہے سبز ہلالی پرچم عزم و ہمت کا نشاں پاک وطن کی خاطر مشکلیں رہ...
  20. صفی حیدر

    عید الفطر مبارک

    کہتا ہوں دل سے عید مبارک قبول ہو سب کے لبوں پہ عید مبارک کا پھول ہو پائیں صلہ جو روزے رکھے اہلِ صبر نے اللہ کی رحمتوں کا سبھی پر نزول ہو ایثار کا سبق ہے مقدس مہینے کا مفلس کا گر خیال رکھیں کیوں ملول ہو میٹھی سویاں عید پہ کھائیں تو اس کے بعد تلخی نہ ہو مزاج میں بس یہ اصول ہو مہندی کی خوشبوؤں...
Top