نتائج تلاش

  1. ش

    شکیب جلالی جس قدر خود کو وہ چھپاتے ہیں ///شکیب جلالی

    جس قدر خود کو وہ چھپاتے ہیں لوگ گرویدہ ہوتے جاتے ہیں جو بھی ہمدرد بن کے آتے ہیں غم کا احساس ہی جگاتے ہیں عہدِ ماضی کے زرفشاں لمحے شدتِ غم میں مسکراتے ہیں خود کو بدنام کررہا ہوں میں ان پہ الزام آئے جاتے ہیں اجنبی بن کے جی رہا ہوں میں لوگ مانوس ہوتے جاتے ہیں شکیب جلالی
  2. ش

    مصطفیٰ زیدی کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے، مصطفیٰ زیدی

    کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے، غم دل مرے رفیقو! غم رائیگاں نہیں ہے کوئی ہم نفس نہیں ہے، کوئ رازداں نہیں ہے فقط ایک دل تھا اب تک سو و ہ مہرباں نہیں ہے کسی آنکھ کو صدا دو کسی زلف کو پکار و بڑی دھوپ پڑرہی ہے کوئی سائباں نہیں ہے انہی پتھروں پہ چل کر اگر آسکو تو آؤ مرے گھر کے...
  3. ش

    مصطفیٰ زیدی جو دن گزر گئے ہیں ترے التفات میں ۔مصطفیٰ زیدی

    جو دن گزر گئے ہیں ترے التفات میں میں ان کو جوڑ لوں کہ گھٹا دوں حیات میں کچھ میں ہی جانتا ہوں جو مجھ پر گزر گئی دنیا تو لطف لے گی مرے واقعات میں میرا تو جرم تذکرہ عام ہے مگر کچھ دھجیاں ہیں میری زلیخا کے ہاتھ میں آخر تمام عمر کی وسعت سما گئی اک لمحۂ گزشتہ کی چھوٹی سے بات میں اے...
  4. ش

    نفرت کی آگ لگائے ہوئے ہیں لوگ

    نفرت کی آگ لگائے ہوئے ہیں لوگ مہرو وفا کا درس بُھلا ئے ہوئے ہیں لوگ مشکل ہے گلستاں میں گزر عندلیب کا ہراک قدم پہ دام بچھا ئے ہوئے ہیں لوگ اس شہر بے اماں میں تو جینا محال ہے مقتل گلی گلی میں سجا ئے ہوئے ہیں لوگ یہ ارتقائے ذہن کا حدِ کمال ہے سورج کو اک چراغ بنائے ہوئے ہیں لوگ...
  5. ش

    شکیب جلالی گلے ملا نہ کبھی چاند ، بخت ایسا تھا

    گلے ملا نہ کبھی چاند ، بخت ایسا تھا ہرا بھرا بدن اپنا درخت ایسا تھا ستارے سِسکیاں بھرتے تھے، اوس روتی تھی فسانئہِ جگرِ لخت لخت ایسا تھا ذرا نہ موم ہوا پیار کی حرارت سے چٹخ کے ٹوٹ گیا ، دل کا سخت ایسا تھا یہ اور بات کہ وہ لَب تھے پھول سے نازک کوئی نہ سہہ سکے ، لہجہ کرخت ایسا تھا...
  6. ش

    عطا شاد کی ایک غزل

    بڑا کھٹن ہے راستا، جو آسکو تو ساتھ دو یہ زندگی کا فاصلہ مٹا سکو تو ساتھ دو بڑے فریب کھاؤگے، بڑے ستم اُٹھاؤگے یہ عمر بھر کا ساتھ ہے، نبھا سکو تو ساتھ دو جو تم کہوں یہ دل تو کیا میں جان بھی فداکروں جو میں کہوں بس اِک نظر لٹا سکو تو ساتھ دو میں اِک غریبِ بے نوا، میں اِک فقیر بے صدا...
Top