نتائج تلاش

  1. عظیم خواجہ

    ایک مشاہدہ

    مسلمان کب اور کس جگہ مرتا ہے اسکا اس کے اگلے جہان کے سفر سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر غسل خانے میں گر کر موت واقع ہو جائے تو بات تشویش کی حد تک معیوب ہوجاتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔ موصوف غسل خانے میں ہی کیوں مرے وہ تو نجس جگہ ہوتی ہے۔ ہالانکہ وضو بھی وہیں انجام دیا جاتا ہے جسے ہم ان...
  2. عظیم خواجہ

    میں نے بچپن دیکھا ہے

    میں نے بچپن دیکھا ہے ۰ ۰ ۰ فکروں سے آزاد زمانہ خوشیوں سے آباد زمانہ بچپن کا وہ شاد زمانہ آتا ہے اب یاد زمانہ میں نے بچپن دیکھا ہے صبح صبح جلدی اٹھ جانا نیا سبق پھر سے دہرانا ایک دفعہ بہنوں کو سنانا خوشی خوشی اسکول کو جانا میں نے بچپن دیکھا ہے کاپی گھر پر بھول کے آنا کچا پکا سبق سنانا بستے کے...
  3. عظیم خواجہ

    سُر ضروری ہے یا تال

    اگر دونو میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو تو؟
  4. عظیم خواجہ

    شیفتہ انتخاب مصطفٰی خان شیفتہ

    کچھ اور بے دلی کے سوا آرزو نہیں اے دل یقین جان کہ ہم ہیں تو تو نہیں بے اشکِ لالہ گوں بھی میں بے آبرو نہیں آنسو میں رنگ کیا ہو کہ دل میں لہو نہیں پھر بھی کہو گے چھیڑنے کی اپنی خو نہیں عطرِ سہاگ ملتے ہو وہ جس میں بو نہیں یہ کیا کہا کہ بکتے ہو کیوں آپ ہی آپ تم اے ہم نشیں مگر وہ مرے روبرو نہیں...
  5. عظیم خواجہ

    غزل براے اصلاح

    اب مرے سوالوں کا بس جواب باقی ہے نیند ہی نہی آتی پورا خواب باقی ہے خشکیوں پہ رہ کر بھی گھِر گئے تلاطم میں زیست کی مسافت اب زیر آب باقی ہے! اِس جہان و محشر میں فرق صرف اتنا ہے اک عذاب سے گذرے، اک عذاب باقی ہے چن لیا ہےمقتل پھر ہم نے اپنی مرضی کا صرف ایک قاتل کا انتخاب باقی ہے تم نے جس...
  6. عظیم خواجہ

    انتخاب امیر مینائی

    منہ پھر نہ کر وطن کی طرف یوں وطن کو چھوڑ چھوٹے جو بوئے گل کی طرح سے چمن کو چھوڑ اے روح، کیا بدن میں پڑی ہے بدن کو چھوڑ میلا بہت ہوا ہے، اب اس پیرہن کو چھوڑ ہے روح کو ہوس کہ نہ چھوڑے بدن کا ساتھ غربت پکارتی ہے کہ غافل، وطن کو چھوڑ کہتی ہے بوئے گل سے صبا آ کے صبح دم اب کچھ اِدھر اُدھر کی...
  7. عظیم خواجہ

    از خواجہ ریاض الدین عطش

    پتہ رقیب کا دے جام جم تو کیا ہوگا وہ پھر اٹھائیں گے جھوٹی قسم تو کیا ہو گا ادا سمجھتا رہوں گا ترے تغافل کو طویل ہو گئ شام الم تو کیا ہوگا جفا کی دھوپ میں گزری ہے زندگی ساری وفا کے نام پہ جھیلیں گے غم تو کیا ہوگا ابھی تو چرخ ستم ہم پہ ڈھائے جاتا ہے زمیں نہ ہوگی جو زیر قدم تو کیا ہوگا میں ڈر...
  8. عظیم خواجہ

    از میرے والد مرحوم جناب خواجہ ریاض الدین عطش

    ابر چھایا نہ کوئ ابر برستا گزرا اب کے ساون بھی کڑی دھوپ میں جلتا گزرا یا سر راہ کبھی ٹوٹ کے تارے برسے یا کسی چاند کا بجھتا ہوا سایہ گزرا ہم جلاتے رہے ہر گام محبت کے چراغ وہ رہ و رسم کی ہر شمع بجھاتا گزرا ہم کزر جاتے ہیں ہر دور سے ایسے جیسے ایک آنسو کسی جہرے سے ڈھلکتا گزرآ سوچتا ہوں کہ بدلنے...
  9. عظیم خواجہ

    ان کی آنکھوں کی نذر

    ترے پائے، تری بوٹی، تری چانپوں کا سرور موت نے تجھ کو نہیں چکھا تو چکھا کیا ہے کھا گئے تیری سری بھی تیری زلفوں کے اسیر تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
  10. عظیم خواجہ

    کیا مشترکہ غزل ہوسکتی ہے؟

    یہ واحد شعر کبھی غزل کی صورت نہ اختیار کر سکا۔ آپ سب اگر چاہیں تو ایک ایک شعر لگا سکتے ہیں نہیں کچھ کم تیری الجھی ہوئ لٹ کی اسیری بھی رہائی اور بھی مشکل ہے جب کھل کے بکھرتی ہے
  11. عظیم خواجہ

    آپ نے کیسا یہ سوال کیا

    آپ نے کیسا یہ سوال کیا چاہتے آپ مجھ کو ہیں کہ نہیں ہے تعجب مجھے ملال بھی ہے آپ کے دل نے یہ خیال کیا آپ نے کیسا یہ سوال کیا ہے قسم آپکی آنکھوں کی مجھے اب کسی اور کو جو میں دیکھوں اب کسی اور کو جو میں چاہوں اب کسی اور کو جو میں سوچوں ہو کچھ ایسا کہ دیکھ لے دنیا گر پڑے آسماں زمیں نہ رہے اب میرے...
  12. عظیم خواجہ

    آئینہ

    ہوا ہے ساتھ میرے اشکبار آئینہ وہ میرا دوست میرا غمگسار ، آئینہ اسے ذرا بھی تصنع کا فن نہیں آتا کرے گا کیسے بھلا مجھ سے پیار، آئینہ ادھر ادھر سے کرے مجھ پہ وار آئینہ بنا ہے جب سے تیرا کاروبار ، آئینہ نہ جانےخواب میں کیاکہہ گیا کوئ ان سے بغور دیکھتے ہیں منہ...
  13. عظیم خواجہ

    بلا عنوان

    درخشاں راہ میں تارے بھی ہوں گے کئ بہتے ہوے دھارے بھی ہوں گے بہت سی جگ مگاتی مسجدوں کے بہت سے اونچے مینارے بھی ہوں گے وہاں ہونگے بہت حب آلوطن بھی بہت سے باھنر اور چارہ گر بھی ہجومِ بے خبر بے ہوش بھی اور۔۔۔ بہت سے کھوکھلے نعرے بھی ہوں گے وہاں مذہب کی ٹھیکے دار بھی اور۔۔۔ بہت سے تنگ نظر اہل قلم...
  14. عظیم خواجہ

    شادی کا کھانا

    "شادی کا کھانا" عظیم خواجہ عرفی 1992, Chicago ڈھکّن اُٹھا تو دل میرا تھوڑا بہل گیا دیکھی جہاں قطار کلیجہ دہل گیا پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھگدڑ سی مچ گئ ایسا لگا کہہ ہاتھ سے وقتِ سَہَل گیا میں نے کہا کہ بھايئو موقع تو دیکھيئے کہنے لگے کہ "ہٹ پرے، موقع محل گیا" چمچوں کی کھینچ تان، پلیٹوں کی...
  15. عظیم خواجہ

    فیملی ٹری

    بچپن میں جب کبھی بڑے بھائ بہن یا ابّا فیملی ٹری (family tree) کی بات کرتے تھے تو میں سمجھتا تھا ہمارے گھر کے صحن میں لگے بوڑھے نیم کے درخت کی بات ہو رہی ہے۔ اس عمر میں یہ تو پتہ تھا کہ ہمارے سب سے چھوٹے بھائ کو کسی نے درخت سے توڑ کر امّا کے پاس اسپتال پہنچا دیا تھا اور ہم سب خاندان والے...
  16. عظیم خواجہ

    تعارف شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)

    شکاگو میں رہتا ہوں اور شاعری کا شوق رکھتا ہوں۔ اچھے اور شریف سامعین کی تلاش میں رہتا ہوں :)
Top