نتائج تلاش

  1. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی قطعات

    ماحول کے خول سے نکل کر یہ نکتہ سمجھتے کاش! ہم لوگ ہر فرد کے اَن گِنت خُدا ہیں اب تک ہیں صَنم تراش، ہم لوگ
  2. Umair Maqsood

    ابن انشا ہماری باتیں ہی باتیں ہیں

    ہماری باتیں ہی باتیں ہیں ایک بی بی نے کہ مشہور صحافن ہیں ایک اخبار میں مضمون لکھا ہے۔ جس میں کاہلی کی خوبیاں گنوائی ہیں۔ کاہل ہم بھی ہیں لیکن یہ کبھی خیال نہ آیا تھا کہ ہمارا تصور جاناں کیے ہوئے لیٹے رہنا بھی ایک کمال ہے اور جس طرح کا بھی کسی میں ہو کمال اچھا ہے۔ یہ بی بی بھی ہماری عادت کی...
  3. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی کون سُنے

    کون سُنے فراز دار سے تا پستیِ حفاظت ذات کوئی نہیں جو احساس کی صدا سُن لے اسی لیے تو ہر انسان کے لب پہ ہے یہ دعا خُدا کرے میری بپتا مرا خدا سُن لے مطالبہ ہے یہ ہم عصر حق پرستوں کا فضا میں چیخ سُنائی بھی دے، دکھائی بھی دے یقیں سے کون کہے نغمے ہیں کہ فریادیں افق افق اگر اک شور سا سُنائی بھی دے...
  4. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی تجھے اظہار محبت سے اگر نفرت ہے

    تجھے اظہار محبت سے اگر نفرت ہے تو نے ہونٹوں کو لرزنے سے تو روکا ہوتا بےنیازی سے مگر کانپتی آواز کے ساتھ تو نے گھبرا کے میرا نام نہ پوچھا ہوتا تیرے بس میں تھی اگر مشعل جذبات کی لو تیرے رخسار میں گلزار نہ بھڑکا ہوتا یوں تو مجھ سے ہوئیں صرف آب وہوا کی باتیں اپنے ٹوٹے ہوئے فقروں کو تو پرکھا ہوتا...
  5. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی لالہ و گُل کے جو سامان بہم ہو جاتے

    غزل لالہ و گُل کے جو سامان بہم ہو جاتے فاصلے دشت و چمن زار میں کم ہو جاتے ہم نے ہر غم سے نکھاری ہیں تمہاری یادیں ہم کوئی تم تھے کہ وابستۂ غم ہو جاتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خود کو کھویا تو نہیں، تم کو نہ پایا، نہ سہی تم کو پاتے تو اسی کیف میں ضم ہو جاتے صرف ہم پر ہی نہ یہ حادثہ ہوتا موقوف تم...
  6. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی سونا

    سونا تم کہتے ہو آفتاب ابھرا میں کہتا ہوں جل رہا ہے سونا پیڑوں سے گزر رہی ہیں کرنیں ہاتھوں سے نکل رہا ہے سونا مشرق کی تمازتِ اَنا سے مغرب میں پگھل رہا ہے سونا
  7. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی دشتِ وفا

    دشتِ وفا دوست کہتے ہیں ترے دشتِ وفا میں کیسے اتنی خوشبو ہے، مہکتا ہو گلستاں جیسے گو بڑی چیز ہے غم خواریِ اربابِ وفا کتنے بیگانۂ آئینِ وفا ہیں یہ لوگ زخم در زخم محبت کے چمن زار میں بھی فقط اک غنچۂ منطق کے گدا ہیں یہ لوگ میں اُنھیں گلشنِ احساس دکھاؤں کیسے جن کی پروازِ بصیرت پرِ بلبل تک ہے وہ نہ...
  8. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی فکر

    فکر راتوں کی بسیط خامشی میں جب چاند کو نیند آ رہی ہو پھولوں سے لدی خمیدہ ڈالی لوری کی فضا بنا رہی ہو جب جھیل کے آئینے میں گھل کر تاروں کا خرام کھو گیا ہو ہر پیڑ بنا ہوا ہو تصویر ہر پھول سوال ہو گیا ہو جب خاک سے رفعتِ سما تک ابھری ہوئی وقت کی شکن ہو جب میرے خیال سے خدا تک صدیوں کا سکوت خیمہ...
  9. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی روایت

    روایت قدموں کے نقوش ہوں کے چہرے قبروں کے گلاب ہوں کہ سہرے تاریخ کے بولتے نشاں ہیں تہذیب کے سلسلے رواں ہیں یہ رسمِ جہاں قدیم سے ہے آدم کا بھرم ندیم سے ہے
  10. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی دعوت

    دعوت اے میری پرستشوں کے حقدار آ، میں تیرے حسن کو نکھاروں چہرے سے اُڑا کے گردِ ایام آ، میں تیری آرتی اُتاروں! تُو میری زباں بھی، آسماں بھی میں تجھ کو کہاں کہاں پکاروں
  11. Umair Maqsood

    احمد ندیم قاسمی تضاد

    تضاد کتنے کوسوں پہ جابسی ہے تو میں تجھے سوچ بھی نہیں سکتا اتنا بے بس ہوں تیری سوچ کو میں ذہن سے نوچ بھی نہیں سکتا مجھ سے تو دُور بھی ہے پاس بھی ہے اور مجھے یہ تضاد راس بھی ہے
  12. Umair Maqsood

    ابن انشا انشائیے انشا جی کے

    ماہنامہ فنون کا دفتر اب تو خیر انارکلی ہی میں اور جگہ چلا گیا ہے۔ پہلے گرجا کے سامنے ایک چوبارے میں تھا۔ اسی میں حکیم حبیب اشعر صاحب مطب بھی کیا کرتے تھے۔ سامنے کے برآمدے میں احمد ندیم قاسمی صاحب تشریف رکھتے اور اہلِ ذوق کا مجمع چائے کے خم لنڈھاتا۔ دوسرے میں حکیم صاحب قارورے دیکھتے اور دوائیں...
Top