نتائج تلاش

  1. س

    نا سمجھ بچے

    کچھ نا سمجھ بچے کھجور کے درخت پر چڑھ جاتے ہیں لیکن جب زمین کی طرف دیکھتے ہیں تو ان کی سٹی گم ہو جاتی ہے ۔ پھر ان کا مطالبہ یہ ہوتا ہے کہ کھجور کا درخت ہی کٹوا دیا جائے ۔ :)
  2. س

    جگت باز بدلے گئے

    گوجرانوالہ کے پتھروں سے لگی سپیڈ اور ائیر کنڈیشنڈ کنٹینر اس بات کے گواہ ہیں کہ " میں خوف کے بُت توڑنے اور منافقت کی سیاست ختم کرنے آیا ہوں " خان صاحب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لگ رہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کسی شادی کی تقریب میں جگت بازی سے محظوظ ہو رہی ہے :)
  3. س

    مینڈیٹ اور جمہوری ثمرات

    عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے لہذا اب ہم " عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچائیں گے " ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ الگ بات ہے کہ ہماری عوام ہمارے رشتہ داروں تک محدود ہے :)
  4. س

    قائد اعظم کیا کریں گے

    اگر اللہ تعالی ، قائداعظم مرحوم کو ایک بار پھر دنیا میں آنے کا موقع فراہم کر دے تو مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے نہ ہندوستان بلکہ سیدھے برطانیہ پہنچ کر آزادی کی دستاویز برطانیہ کو واپس کر کے خود اللہ کے پاس واپس چلے جائیں گے :)
  5. س

    احتیاط لازم ہے

    وہ بہت خوب صورت تھی ۔ اتنی خوب صورت کہ اس کی ہم عصر اس پر رشک کیا کرتیں ۔ اس کی اعضاء کا تناسب اور جسم کے ابھار پوری تابانی کے ساتھ دیکھنے والوں کو یوں اپنی طرف متوجہ کر لیتے کہ نظر ہٹانا مشکل ہو جاتا ۔ حسن و خوبصورتی کی پوری قوس قزاح کے انگ انگ سے جھلکتی تھی۔ اس کی سبک خرامی کے کیا کہنے ۔...
  6. س

    سراب کے اسیر

    ۔۔۔۔ آج کل "وفاداری بشرط استواری" کا زمانہ ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اب خلیل خاں بھی فاختہ اڑانے کی بجائے بندے" اڑانے" لگے ہیں ۔۔۔ وہ بھی ٹرپل ٹو سے ۔ سنا ہے کہ پہلے وقتوں میں مسلمانوں کے دشمن کسی "مشکوک" کا زیر جامہ اتار کر یہ دیکھا کرتے تھے کہ اگراس کی " مسلمانی" ہوئی ہے تو اسے پار کر دیا جائے...
  7. س

    قحط الکتاب

    "بُک سٹال پر موجود کتابیں کسی قوم کی اجتماعی سوچ اور فکری میلان کی سب سے بہترین نمائندگی کرتی ہیں" ۔ کیا آپ میں سے کسی کو پاکستان میں یا بیرون ملک انٹر نیشنل بُک فئیر جانے کا اتفاق ہوا ؟ ۔ دنیا بھر کے بُک سٹالز پر ہر موضوع پر لکھی گئی بے شمار کتابوں کا ذخیرہ دستیاب ہو گا لیکن پاکستانی بُک سٹال...
  8. س

    گیس کا مسئلہ یا ۔۔۔

    میرے ایک دوست ہیں ۔ ان کا کاروبار ہے بجلی کے سوئچ ساکٹ تیار کرنے کا ۔ ماشاء اللہ کافی پڑھے لکھے اور سوجھ بوجھ رکھنے والے ہیں ۔ سیاست ہو ، مذہب ہو یا اخلاقیات وہ ان پر بڑی معلوماتی دسترس کے ساتھ بات کرتے ہیں اور سامع کو اپنی بات پر قائل کر لیتے ہیں ۔ ملک کی اقتصادی و سیاسی ابتری پر خاصے متفکر...
  9. س

    آزاد کتے

    اپنی بے بضاعتی اور کم مائیگی کا احساس کبھی کبھار شدید ہو جائے تو لگتا ہے کہ ہم نطق کے معاملے میں پتھر واقع ہوئے ہیں ۔۔۔ یک دم صامت و خاموش ۔۔۔ لیکن جب کسی کتے کو اپنے پر بھونکتے دیکھیں تو آشکار ہوتا ہے کہ ہم کہانی کی اس دنیا میں جی رہے ہیں جس کے واقعات میں مذکور ہے کہ ایک بستی ایسی بھی تھی جہاں...
  10. س

    سیاست کے تماشے

    عجب تماشے ہیں سیاست کے اور عجب ہیں وہ لوگ ایسے تماشے کرنے والوں کی ڈُگڈگی پر ناچتے ہیں ۔ جس بندے کا گزرے کل جو مؤقف تھا وہ آج نہیں ہے اور آج کے مؤقف کا ٹھکانہ نہیں ہے کہ کل ہو نہ ہو ۔ ایسا کیوں ہوتا ہے ؟؟؟ اس لئے کہ اب ہم اپنی سوچ میں سطحیت کے مقام پر آ چکے ہیں ۔ دور اندیشی اور رواداری کو تو ہم...
  11. س

    !PROXIES? no more

    (سیاہ سی آت) یہ تسلیم نہ کرنا بہت بڑا جھوٹ ہو گا کہ پاک آرمی آج انہی عناصر پر قابو پانے میں اپنی جان کی بازی لگا رہی ہے جن کو اس نے خود پروان چڑھایا تھا ۔ ماضی کے عالمی سیاسی حالات اور پاک بھارت کشیدگی کے علاوہ مسئلہ کشمیر ان کی تخلیق کی اہم وجوہات میں سے ہیں ۔ گو کہ اب ان عناصر کا صفایا کیا...
  12. س

    کہتا ہوں کہ سچ !

    ہم نے ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ اردو محفل کا کوئی مذہب نہیں ہے اور ہر شخص اپنی بات کہنے میں آزاد ہے بس وہ بات اخلاق کے مرووجہ اصولوں سے متصادم اور منافرت پر مبنی نہ ہو ۔ پھر بھی ، ہم بندے بشر ہیں اس لئے غلطی کر بیٹھتے ہیں اور اپنے نظریات و خیالات کی تشریح کے لئے اس حد کو توڑ جاتے ہیں جو...
  13. س

    منطقی انجام

    حکومت کی ایک بڑی کامیابی ۔ اب تحریک طالبان عملی طور پر دو متحارب گروپوں میں تقسیم ہو چکی جس کا اعلان نئے دھڑے کے سربراہ نے پریس کانفرنس میں کر دیا ہے ۔ دنیا بھر کی متشدد تحریکوں کا انجام اسی داخلی لڑائی پر ہوتا رہا ہے اور جب کسی ملک میں ایسی کوئی تحریک چلی تو وہاں کے حکومت نے اسی طرح سے اس تحریک...
  14. س

    روشن مستقبل

    رانا ثناء اللہ صاحب کا مستقبل بہت روشن ہے ۔ کبھی رکن اسمبلی منتخب نہ ہو سکے تو سٹیج ڈراموں میں دھوم مچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں :)
  15. س

    محب وطن ؟

    مولانا سمیع الحق صاحب فرماتے ہیں کہ طالبان محب وطن ہیں ۔ ----------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ان کے معیار سے پرکھا جائے تو ہر وہ مجرم جو قتل ، ڈکیتی ، اغواء اور راہزنی میں ملوث ہے اسے حب الوطنی کا خصوصی سرٹیفکیٹ دے دیا جانا چاہئے :)
  16. س

    نفرت کے چناب چڑھ آئے

    وطن عزیز میں جاری فکری کشمکش اور اس پر بعض حلقوں کے غیر سنجیدہ رویوں پر ایک خیال ۔ نفرت کے چناب چڑھ آئے محبت کا "راوی" روٹھ گیا کچھ ایسا تغافل چھایا ، کہ تحقیق کا دامن چھوٹ گیا "ساجد"
  17. س

    کہو نا پیار ہے

    بیوی شوہر سے : تم میرے لئے بہت محترم ہو تم جہاں بیٹھو گے میں اس سے نچلے مقام پر بیٹھوں گی ۔ شوہر: اگر میں بیڈ پر بیٹھوں تو ؟ بیوی : میں سٹول پر بیٹھوں گی شوہر : اگر میں سٹول پر بیٹھوں تو ؟ بیوی ؛ میں پیڑھی پر بیٹھوں گی ۔ شوہر : اگر میں پیڑھی پر بیٹھوں تو ؟ بیوی : میں زمین پر بیٹھوں گی ۔ شوہر ...
  18. س

    جادو ؟؟؟؟ :)

    مجھے تو پتہ بھی نہیں تھا کہ مجھ پر میرے رشتہ داروں نے جادو کر دیا تھا ۔ میرے کچھ خیر خواہوں نے اس طرف میری توجہ دلائی اور میں اتنا بدھو ثابت ہوا کہ کسی بنگالی باوا سے جادو کی کاٹ کروانے کی بجائے ٹیڑھی میڑھی انگریزی بولنے والے ڈاکٹروں کے پاس چلا گیا ۔ انہوں نے کچھ دن مشاہدہ کرنے کے بعد مجھے ماہر...
  19. س

    یہ ہم ہی ہیں ناں ؟

    یاد ہے ناں کتنی دانش وری بکھیری گئی تھی ۔ بھلا کس بات پر؟ جلوسوں ، جلسوں اور اجتماعات پر ۔۔۔۔۔ اور یہ ساری دانشوری محرم اور ربیع الاول کے جلوسوں پر تنقید کے تناظر میں تھی ۔ اور تنقید کرنے والوں کا مؤقف تھا کہ راستے بند ہو جاتے ہیں ، کاروبار تباہ ہو جاتے ہیں ، دہشت گردی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔...
  20. س

    سعودی عرب نے ہندو لفظ "راما" سمیت 50 ناموں پر پابندی لگادی

    مقامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ’’محکمہ شہری امور‘‘ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کئی ایسے نام بھی شامل ہیں جن کا استعمال سعودی عرب سمیت کئی دیگر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جب کہ فہرست میں کچھ نام ایسے بھی شامل کئے گئے ہیں جن کا استحقاق صرف شاہی خاندان کے علاوہ مملکت کے کسی اور شہری...
Top