نتائج تلاش

  1. ہما حمید ناز

    تعارف السلام علیکم

    انکل بہت خوشی ہوئی آپکا مراسلہ دیکھ کر۔ اتنے عرصے بعد کسی نے بٹیا کہا تو اور بھی اچھا لگا ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کوبے زوال رکھے۔ آ پ کا سموسے والا واقعہ پڑھ کر مجھے بھی اپنے انٹرن شپ کے دن یاد آگئے ۔ میں نے اپنی ٹریننگ یو ڈبلیو میڈیسن میں کی ۔ جب بھی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی تقریب ہوتی مجھ سے...
  2. ہما حمید ناز

    تعارف السلام علیکم

    میں الی نوائے میں رہتی ہوں ۔ شکاگو سے کوئی دو ڈھائی گھنٹے دور ۔:):)
  3. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    کیا بات ہے !! بہت اعلیٰ ! لگتا ہے اب شاعر دفتر سے گھرآگیا ہے ۔ :):):)
  4. ہما حمید ناز

    آخر نامہ

    بہت شکریہ ۔ آپ کو نظم پسند آئی ۔ نوازش ۔ واقعی بہت دنوں بعد آنا ہوا ۔ بس زندگی کی مصروفیات ، کچھ ذاتی الجھنیں اور کچھ ذہنی عدم یکسوئی ۔ کوشش رہے گی کہ اب زیادہ عرصے تک غیر حاضری نہ رہے۔ یاد رکھنے کا شکریہ ۔:):):)
  5. ہما حمید ناز

    تعارف السلام علیکم

    آپ تمام خواتین و حضرات کا بہت بہت شکریہ ۔ اللہ آپ سب لوگوں کو خوش رکھے ۔:)
  6. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    عاطف علی شعر اچھا ہے! لیکن سوال یہ ہے کہ ہر روز پردہء سیمیں نیا ہے کہ تماشا نیا ہے؟ :):):) سید عاطف علی
  7. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    جناب آسی صاحب ۔ جواب میں تاخیر کے لئے ازحد معذرت خواہ ہوں ۔ کچھ ذاتی الجھنوں نے اس طرف آنے نہیں دیا۔ آپ کا یہ سوال مجھ پر قرض تھا سو تاخیر سے ہی سہی جواب کے لئے یہاں حاضر ہونا پڑا ۔ اگر اپنے جواب کو ایک مصرع میں سمیٹوں تو یہ کہوں گی کہ : اڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے اپنے تمام تر شوق کے...
  8. ہما حمید ناز

    آخر نامہ

    نظم پسند کرنے کا بہت شکریہ حمیرا عدنان ۔ اور اتنی کسرِ نفسی کس لئے بھئی۔ ہر شخص کو کچھ نہ کچھ ضرور آتا ہے اور بہت کچھ نہیں بھی آتا ۔ یہ تو ایک آفاقی حقیقت ہے۔ ویسے اپنی کم علمی کا اعتراف بجائے خود ایک بہت اچھی بات ہے ۔ :)
  9. ہما حمید ناز

    آخر نامہ

    بہت شکریہ محترم ۔ نوازش
  10. ہما حمید ناز

    آخر نامہ

    بہت شکریہ سید عاطف علی ۔ نوازش ۔ اعجاز عبید صاحب کو وضاحتی مراسلہ بھیجنے کا بھی بہت شکریہ ۔
  11. ہما حمید ناز

    آخر نامہ

    بہت شکریہ استاد ِ محترم ۔ آپکی حوصلہ افزائی سے اعتماد بڑھتا ہے ۔نظم کے سیاق و سباق میں آدم کے تین لفظوں سے مراد فارغ خطی ہے ۔ اگر اس بنیادی خیال کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے نظم پڑھیں تو شاید زیادہ مربوط نظر آئے ۔ خلاق کے بارے میں آپکا استفسار پوری طرح سمجھ نہیں سکی ۔ میرا خیال تھا کہ نظم اس طرح...
  12. ہما حمید ناز

    آخر نامہ

    شاہِ شاہاں! تری رضا تسلیم تو ہے خلّاقِ حوّا و آدم تو نے لکھی ہیں قسمتیں سب کی تو ہے بیشک نگارِ شادئ و غم تجھ سے شکوہ نہیں گزارش ہے اک نظر دیکھ میری دنیا کو تیرے آدم کے تین لفظوں نے دربدر کر دیا ہے حوّا کو آگ ایسی لگی ہے جنت میں یہ زمیں آسماں سلگتے ہیں ایسے ٹوٹے ہیں...
  13. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    بہت شکریہ جناب محمد یعقوب آسی صاحب ! ۔ خوش ہوں کہ مصرع آپ کو ٹھیک لگا ۔ میں نے حرف و سخن اور شعر و سخن دونوں پر نظر ڈالی تھی ۔ لیکن ان دونوں صورتوً ں میں " حرف ادا ہوکے رہے گا " کی رعایت چلی جاتی ہے جبکہ میں اس رعایت کو برقرار رکھنا چاہتی تھی اس لئے اپنے مصرع میں صیغہء واحد ہی کو اختیار کیا ۔
  14. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    بے ربط سہی حرف ِ سخن ، اُس کی عطا ہے یہ قرض ِ محبت ہے ، ادا ہو کے رہے گا
  15. ہما حمید ناز

    غزل ۔ تعلق رکھ لیا باقی، تیّقن توڑ آیا ہوں ۔ محمد احمدؔ

    کیا خوبصورت اشعار ہیں !! محبت کانچ کا زنداں تھی یوں سنگِ گراں کب تھی جہاں سر پھوڑ سکتا تھا، وہیں سر پھوڑ آیا ہوں پلٹ کر آگیا لیکن، یوں لگتا ہے کہ اپنا آپ جہاں تم مجھ سے بچھڑے تھے، وہیں رکھ چھوڑ آیا ہوں اُسے جانے کی جلدی تھی، سومیں آنکھوں ہی آنکھوں میں جہاں تک چھوڑ سکتا تھا، وہاں تک چھوڑ آیا ہوں...
  16. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    وہ جو کسی نے کہا تھا نا کہ جب قدرت کسی اچھے شاعر کو سزا دیتی ہے تو اس پر بُرا شعر نازل کردیا جاتا ہے ۔ اور جب کسی اچھے شعر کو سزا دینا مقصود ہو تو اسے کسی بُرے شاعر پر نازل کردیا جاتا ہے ۔ تو بات یہ ہے کہ اس شعر کے پہلے مصرع کو سخت سزا دی جارہی ہے اور بس ۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔ :):):)
  17. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    بھئی بہت بھول بھلیاں ہیں اس ترتیبات کے سیکشن میں تو ۔ ڈھونڈ ڈھانڈ کر اب ٹھیک کر دیا ہے ۔ میں پھر کہوں گی کاش کوئی ایسی جامع لڑی ہوتی کہ جہاں اس ویب سائٹ کی "ترکیب ِ استعمال" ایک ہی جگہ مل جاتی ۔:):) مکرم ابن سعید صاحب ! کچھ چارہ گری کیجئے ۔ کسی کو لگائیے اس کام پر ۔ :):)
  18. ہما حمید ناز

    گرہ لگایئے

    بہت نوازش فاتح صاحب ! آپ جیسے صاحبان ِ علم و ہنر سے یوں حرف ِ قبولیت ملنا ہم جیسوں کے لئے بہت ہمت افزا ہوتا ہے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
  19. ہما حمید ناز

    آدھی رات اور آدھا چاند

    درست فرماتے ہیں آپ استادِ محترم ۔ اس طرف دھیان نہیں دیا تھا ۔ کوشش کرتی ہوں کہ مصرعے توڑ کر کوئی مناسب سی صورت دیدوں اسے۔ جزاک اللہ خیرا۔ ٹیگ استادِ محترم الف عین صاحب
Top