نتائج تلاش

  1. حمیر یوسف

    رمضان اور ٹی وی گیم شوز

    ماخذ: قوم کو بھکاری مت بنائیے! ہمارے ٹی وی چینلز ہر وقت ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دھن میں لگے رہتے ہیں۔ اس کی ایک مثال مارننگ شوز تو تھے ہی؛ ایک چینل پر جب کسی مارننگ شو میں شادی سیزن شروع ہوتا تھا تو تمام چینلز رسموں اور دھوم دھڑکے کی ریس میں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی تگ و دو میں مصروف...
  2. حمیر یوسف

    اگر زمین سے 5 سیکنڈز کے لئے آکسیجن غائب ہوجائے؟؟

    اگر زمین سے پانچ سیکنڈز تک، جی ہاں محض پانچ سیکنڈز تک کے لئے آکسیجن غائب ہوجائے؟؟؟ ہم سب ایک منٹ کے لئے سانس تو روک ہی سکتے ہیں، لیکن یہاں بات ہماری نہیں ہورہی، پوری زمین کی ہورہی ہے۔ پوری زمین سے محض پانچ سیکنڈز تک کے لئے آکسیجن غائب ہوجائے تو ساحل سمندر پر لیٹے لوگوں کی جلد فورا جھلس جائے گی،...
  3. حمیر یوسف

    لفظوں کی لفاظی

    یہ بات بار بار دہرائے جانے کے قابل ہے کہ کوئی بھی زندہ زبان جامد اور متعیّن شکل میں قائم نہیں رہ سکتی۔ عالمی سیاست کی ہلچل، مقامی سیاست کی اکھاڑ بچھاڑ، عالمی سطح پر آنے والے تہذیبی انقلاب اور مقامی سطح پر ہونے والی چھوٹی موٹی ثقافتی سرگرمیاں یہ سب عوامل ہماری زبان پر اثر انداز ہوتے ہیں یعنی...
  4. حمیر یوسف

    ٹی وی چینلز اور جگت باز ٹاک شوز

    ’’تمہارا منہ ایسا ہے، جیسے کوئی اونٹ بوسہ لے رہا ہو‘‘یہ جملہ پنجابی میں کہا گیا تھا، ایک معتبر نیوزچینل سے نشر ہونے والا ایسا عامیانہ فقرہ مجھے چونکا گیا۔ یوں لگا جیسے تھیٹر پر پیش کیا جانے والا کوئی ڈراما دیکھ رہا ہوں۔فقرہ ادا کرنے والے نے پھر ایسا ہی منہ بنا کے بھی دکھایا، جو اونٹ کاتو کم از...
  5. حمیر یوسف

    انسانی جسم میں عمل تنفس کون کنڑول کرتا ہے؟

    انسانی جسم میں عمل تنفس کون کنڑول کرتا ہے؟ جب ہم عمل تنفس کے بارے میں پڑھ رہے ہوتے ہیں، تو کیا آپکو حیرانگی نہیں ہوتی کہ ہمارے جسم کو یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ توانائی کی ضرورت جسم میں کہاں ہے؟ کتنی مقدار میں اسکی ضرورت ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔ ان سوالات کا جواب ہمارے غدودوں میں افعال میں چھپا ہوا ہے جو...
  6. حمیر یوسف

    ایک پانی کی دنیا

    ایک پانی کی دنیا: اگر آپ کو اپنی دنیا کو خلاء سے دیکھنے کا موقع ملے تو آپکو اسکو دیکھ کر سب سے زیادہ کیا محسوس ہوگا؟ خلاء کی بے کراں وسعت کے مقابلے میں اپنی دنیا کا چھوٹا پن یا بین الاقوامی سرحدوں کا غائب ہونا؟ زمین کے رنگ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ زمین کے نظارے میں جب اسکو خلاء سے دیکھا جائے،...
  7. حمیر یوسف

    روایت پرستی

    روایت پرستی مروج الذہب (ابوالحسن المسعودی۔ خلفائے بنو عباس کا ایک اہل تشیع مورخ) میں خلافت بنو امیہ کی مدت ایک معمہ کی شکل میں بیان کی گئی ہے، ملاحظہ ہو۔ "یہ کل مدت نوے سال گیارہ ماہ اور تیرہ دن ہوئے۔ اگر اسمیں وہ زمانہ بھی شامل کرلیا جائے جس میں کہ مروان (آخری اموی خلیفہ )اپنے قتل ہونے تک...
  8. حمیر یوسف

    کولمبئین تبادلہ

    وکی پیڈیا کا یہ مضمون پڑھ رہا تھا، کافی معلوماتی مضمون لگا مجھے، سوچا اسکا ترجمہ کرکے دیکھوں شائد آپ لوگوں کے لئے یہ معلومات نئی ہوں یا آپ لوگ شائد انکو جانتے ہوں https://en.wikipedia.org/wiki/Columbian_Exchange...
  9. حمیر یوسف

    ایگزیکٹ اور منی لانڈرنگ فراڈ:

    اسلام آباد (مانیٹیرنگ ڈیسک ) ایگزیکٹ بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے، غیر ملکی بینکوں نے لین دین منقطع کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کے واضح ثبوت ملے ہیں۔ جعلی اکاؤنٹس میں موجود جعلی ڈگریوں کی آمدنی کا بھی سراغ لگایا جائیگا۔ جعلی ڈگری کے اسکینڈل کے بعد مختلف غیر ملکی بینکوں...
  10. حمیر یوسف

    سرن نئی دریافتوں کی تیاریوں میں

    سوئٹزرلینڈ کا یورپی جوہری ریسرچ سنٹر سرن ہگس بوسن کی دریافت کے بعد ،نئی دریافتوں کی تیاریوں میں مصروف ہے۔سوئٹزرلینڈ کا یورپی جوہری ریسرچ سینٹر 'CERN '، مادوں کو ٹھوس بنانے اور گاڈ پارٹیکل کے نام سے پہچانے جانے والے ہگس بوسن کی دریافت کے بعد ،نئی دریافتوں کی تیاریوں میں ہے اور اس طرح گرینڈ...
  11. حمیر یوسف

    ایک اردو فورم پر پنجابی کا استعمال؟

    بعض لڑیوں میں، میں نے دیکھا ہے کہ بعض محفلین جو اچھی خاصی اردو لکھ سکتے ہیں، خومخواہ پنجابی میں لکھ کر اپنے اردو پن کو ضائع کررہے ہیں۔ اب وہ یا تو "جانے بوجھے" بغیر یہ حرکت کررہے ہیں یا پھر جان بوجھ اپنے پنجابی زبان کی مہارت جتا کر ہم جیسے افراد کو سمجھنے کے لئے ایکسٹرا ٹائم دے رہے ہیں، جنکو...
  12. حمیر یوسف

    نامور مسلم سائنسدان ، قسط اول

    اس لڑی میں میری کوشش ہوگی کہ دنیائے اسلام کے ان قدیم مایہ ناز سائنسدانوں کا تعارف کروایا جائے ، جنکی خدمات کے متعرف آج بھی سائینسی دنیا خصوصا مغرب حصہ کرتا ہے اور اپنی کتب میں انکا تذکرہ بہت واضح الفاظ میں کرتا ہے۔ یہ وہ سائنسدان تھے ، جنہوں نے اس وقت دنیائے اسلام میں سائنس کا جھنڈا گاڑا جب...
  13. حمیر یوسف

    تعارف میرا تعارف

    نام میرا محمد حمیر یوسف ہے۔ اکثر لوگ میرے نام کے سلسلے میں دھوکہ کھاتے ہیں اور حمیر کو عمیر سمجھتے ہیں۔ یہ لفظ حمیر جسکے اصل تلفظ کے لئے انگریزی اسپیلنگ HUMAIR پر توجہ کریں، جسکے مطابق حومےر بنتا ہے۔ یعنی اردو میں حُمیر، ح کے اوپر پیش کے ساتھ۔ اصل میں یہ لفظ ایک عربی لفظ ہے جو ایک جنوبی یمن میں...
  14. حمیر یوسف

    اہرام مصر اور مستقبل بینی

    مصر کے اہرام اور انکی تفضیلات: کتاب: سفر نامہ ابن بطوطہ (ترجمہ انیس احمد جعفری صفحہ 50۔ ناشر نفیس اکیڈمی) )فرعون مصر خیفرے کا اہرام ابوالہول کے ساتھPyramid of Khafre with Great Sphinx of Giza) اہرام بھی عجائبات میں سے ایک ہیں۔ لوگوں نے انکےمتعلق بہت لکھا ہے اورغور وغوص کیا ہےکہ انکی تعمیر و...
Top