نتائج تلاش

  1. سید عاطف علی

    مبارکباد گل یاسمین بٹیا کا شناختی کارڈ

    اللہ کے بابرکت نام سے ۔ اپنی محفل کی معروف اور ہر دلعزیز رکن گُلِ یاسمیں بٹیا اس ہفتہ اٹھارہ ہزار مراسلات کا اہم سنگ میں پورا کر میں کامیاب ہوئی ہیں سو انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو جلد ہی طباعت کے مرحلے کے بعد پیش کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پرنٹنگ...
  2. سید عاطف علی

    سترھویں سالگرہ محفل کی سترھویں سال گرہ

    اردو محفل کی سترھویں سال گرہ کی منصوبہ بندی جیسا کہ رواں فعال دھاگوں کے خال خال مندرجات کے ذریعے محفلین کومحفل کی عنقریب آئندہ سالگرہ کا اندازہ ہو گیا ہو گا کہ محفل کو اللہ تعالی کے فضل سے سترہ سال پورے ہونے جارہے ہیں سو یہ لڑی اس لیے شروع کی جارہی ہے کہ سترھویں سال گرہ کا جشن منانے کے لیے...
  3. سید عاطف علی

    عید-1443ھ- کے دن میری ایک غزل

    گزشتہ روز چاند رات کو برادرم عرفان علوی صاحب کی پر لطف غزل پڑھی بہت پسند آئی ۔ سو عید کے دن کچھ تحریک ملی اور کچھ فرصت بھی سو ایک غزل ہماری جانب سے بھی اسی زمین میں ۔ لیکن اسے در جواب آں غزل کی جرات نہ سمجھا جائے ۔ آن میں کیا ہے اور آن میں کیا اس نے میرے کہا یہ کان میں کیا سسکیوں کی صدا...
  4. سید عاطف علی

    مبارکباد رمضان 2022- بمطابق 1443/8/29

    آج یہاں سعودیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے اور کل سے رمضان 2022 کے روزے شروع ہو ں گے ۔ سب کو مبارک ہو۔ محفل میں سب کو اور تمام دنیا میں اہل اسلام و ایمان کو رمضان مہینہ کی مبارک ساعتوں کا آغاز خصوصا ََمبارک ۔
  5. سید عاطف علی

    نادرا کا بایو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا، ایف آئی اے کا انکشاف

    نادرا کا بایو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا، ایف آئی اے کا انکشاف نادرا کا بایو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا، ایف آئی اے کا انکشاف ارشاد انصاری جمعرات 25 نومبر 2021 شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرے مزید شیئر مزید اردو خبریں ڈیٹا ہیک ہونے سے مسائل بڑھ گئے، ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں، پکڑنے جائیں تو بوڑھا شخص یا خاتون...
  6. سید عاطف علی

    کھیلوں کے قوانین سے متعلق دلچسپ معلومات ۔

    کئی سال قبل کی بات ہے ، پاکستان میں میری چھٹیوں کے دوران گھر میں کرکٹ سے متعلق عام گفتگو ہوئی۔ اس میں ہمارے براد ربزرگ نے ایک بات یہ بتائی کہ کسی میچ میں مین آف دی میچ کے لیے جو نقد انعام انتظامیہ کی طرف سے منتخب کھلاڑی کے نام سے دی جاتی ہے وہ تمام کھلاڑیوں میں یکساں تقسیم کی جاتی ہے ۔ مجھے...
  7. سید عاطف علی

    تاسف محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال پرملال

    إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ افسوسناک خبر ہے کہ ہماری محفل کے منتظم محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال ہوگیا ہے۔اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین تمام دوستوں سے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گزارش کی جاتی ہے ۔
  8. سید عاطف علی

    جرأت سلام ۔ سید خورشید علی ضیاء ۔السلام اے باعث تجدیدِ وحدت السلام

    والد صاحب سید خورشید علی ضیاء کا سلامِ عقیدت جرأت سلام السلام اے باعث تجدیدِ وحدت السلام باعثِ تجدیدِ توحید و رسالت ! السلام السلام اے رفعتِ بامِ امامت السلام السلام اے رافعِ عرشِ شہادت السلام محورِ رشد و ہدایت مرکزِ صدق و صفا ابنِ مولودِحرم ! محبوبِ محبوبِ خدا اے کہ تو ناز رسالت، نازشِ...
  9. سید عاطف علی

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

    اشرف میاں وقت تو آپ کو حقیقی میاں بننے میں تب بھی درکار ہو گا جب آپ میاں بن چکے ہوں گے ۔ یہ اتنا آسان نہیں ۔:LOL:
  10. سید عاطف علی

    اردو لغات میں تلفّظ املا کی مطابقت

    اس سے پہلے کہ یہ گفتگو کسی اور طرف کو نکل جائے (جس کا امکان ہے :) ) کیوں نہ ہم بحث کو ایسے رخ پر رکھیں جو ہمیں زبان کی ترقی کے مستقبل میں کھڑے مسائل سے نبرد آزما ہو نے میں مدد کا ذرریعہ بنے۔ مثلاََ کتابت کے معیارات، املا کمیٹی کی خوبیاں اور خامیاں اور ایسے امکانات جس میں ڈجیٹائزیشن کے طریق ہائے...
  11. سید عاطف علی

    مبارکباد عید الاضحی مبارک ۔ 1442ھ

    سب محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق عید مناتے ہیں عید الاضحی مبارک ہو ۔ اور جہاں 9 تاریخ کا عرفہ ہے انہیں عرفہ بھی مبارک ہو ۔ تمام محفلین کے لیے بہت سی نیک خواہشات اور پر خلوص دعائیں ۔
  12. سید عاطف علی

    بچوں کے فن پارے ۔ اور مشاغل

    اس دھاگے میں بچوں کے مشاغل اور آرٹ کرافٹس وغیرہ پیش کیے جائیں گے ۔
  13. سید عاطف علی

    مبارکباد مبارکباد رمضان مبارک 1442 ہجری بمطابق بارہ اپریل 2021

    آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو بیالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ کل سے یہاں پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔ ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل شروع ہونے...
  14. سید عاطف علی

    یوم پاکستان پر والد صاحب کی ایک نظم ۔ سید خورشید علی ضیاء عزیزی جے پوری۔ جدا ہونے لگے

    یوم پاکستان تیئیس مارچ انیس سو چالیس میکدے میخوار پیمانے جدا ہونے لگے بت پرستوں کے صنم خانے جدا ہونے لگے شہر جنگل اور ویرانے جدا ہونے لگے پیڑ پتے باغ گلخانے جدا ہونے لگے مرحبا انیس سو چالیس کی تیئیس مارچ اپنی منزل اپنے کاشانے جدا ہونے لگے تھی ابھی ذہنوں میں پاکستان کی قوس قزح اپنے رنگا رنگ...
  15. سید عاطف علی

    مبارکباد محترمہ سیما علی آپا کو محفل میں دس ہزار مراسلے کا نمایاں سنگ میل مبارک!!!

    ہماری اردو محفل کی بہت ہی مقبول شخصیت سیما علی آپا کے لیے دس ہزار مراسلوں کا سنگ میل مبارک ۔ کیوں کہ ہمیں فائیو فگر یعنی دس ہزاری اعزاز حال کہی میں بخشا گیا ہے ۔سو ہم یہ اعزاز اپنی سیما علی آپا کو بھی پیش کرتے ہیں ۔ہم ان کی محفلین سے محبت اور سبک رفتاری کی مبارکباد علیحدہ سے دینا ضروری سمجھتے...
  16. سید عاطف علی

    ایک تازہ غزل۔ کوہ کن کے خمار کی باتیں

    کوہ کن کے خمار کی باتیں سنگ،آہن، شرار کی باتیں چھوڑو سب کاروبار کی باتیں دارِ ناپائدار کی باتیں اب فقط راس یہ ہی آتی ہیں زندگی سے فرار کی باتیں پڑھ کے رویا بہت کوئی سرِگور سنگ لوح مزار کی باتیں زندگی نے بتائیں شام کے وقت تنگ ہوتے حصار کی باتیں کس کو دکھلائیں کس کو بتلائیں دامنِ تار تار کی...
  17. سید عاطف علی

    ایک غزل : اک نقشِ سطحِ آبِ رواں ہے یہ زندگی

    اک نقشِ سطحِ آبِ رواں ہے یہ زندگی اے موج ِتیز گام! کہاں ہے یہ زندگی کل تک تھی اپنے آپ پہ نازاں یہ زندگی کیوں آج خود پہ نوحہ کناں ہے یہ زندگی شعلے میں شمع کے جو مسلسل تھی اک صدا پروانے کہہ رہے تھے یہاں ہے یہ زندگی جن کے بیاں کو قفل پڑے ہیں زبان پہ ان کہنہ حسرتوں کا نشاں ہے یہ زندگی کروبیءاجل...
  18. سید عاطف علی

    مبارکباد رمضان مبارک 1441 ہجری

    آج یہاں سعودی عرب میں چودہ سو اکتالیس ہجری کے رمضان کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ کل سے پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔ ان تمام ممالک کے محفلین کو جو سعودی تاریخ کے مطابق رمضان و عید وغیرہ شروع کرتے ہیں بہت بہت مبارکباد ۔ باقی تمام محفلین کے لیے بھی بہت نیک خواہشات اور مبارکباد جن کے ہاں رمضان کا مہینہ کل...
  19. سید عاطف علی

    قرنطینہ ۔ کچھ تازہ واردات ۔اشعار ۔قرنطین

    گزشتہ شب کی بے چینی و بےخوابی ان اشعار کی صورت میں ظاہر ہوئی ۔ ۔عنوان قرنطین ۔ مدت ہوئی اک حشر سا عالم میں بپا ہے اور سامنے انساں ہے جو لاچار کھڑا ہے زنجیر نہیں پاؤں میں محبوس ہے پھر بھی یارب وہ خطا کیا ہے کہ جس کی یہ سزا ہے جو نشہء ِلذاتِ جہاں میں ہوا بدمست اک شورش ِ پیہم میں گرفتار ہوا ہے...
  20. سید عاطف علی

    - Writer: Syeda Sarah Zuha - MISUNDERSTOOD: A Tale of Time

    Children’s Literature Festival 2019 writer: Syeda Sarah Zuha Age: 13 : Word Count: 1994 ------------------------------------------------------------------------------------------------------- .2019 This story, written by my daughter, is selected as short-listed in the CLF Event TITLE...
Top