نتائج تلاش

  1. محمد ریحان قریشی

    نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

    بہت زبردست سعادت بھائی۔ لِنکس پرlocalectl کا استعمال لے آؤٹ نافذ کرنے کے لیے شاید زیادہ جنیرک ہو، مثلاً: localectl --no-convert set-x11-keymap us,pk pc104 ,urd-navees grp:alt_shift_toggle لے آؤٹ میں اگر ح اور ء کو ھ اور ئ سے تبدیل کر دیں تو اچھا رہے گا۔ ح بہت کم الفاظ میں واقع ہوتا ہے اور ء...
  2. محمد ریحان قریشی

    غزل برائے اصلاح : یہ مشہور مقولہ ہے

    کچھ لوگوں کے مطابق یہ بحر فعل فعول فعول فعل ہے اور تسکینِ اوسط کے ذریعے اس کی دیگر شکلیں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس اصول کے مطابق دو فَعَل اس بحر میں ایک ساتھ واقع نہیں ہو سکتے لیکن ایسا عین ممکن اور جائز ہے، جیسا کہ اس مصرع میں ہے: بچا ہوا کھانا مت پھینک اور میر کا یہ شعر...
  3. محمد ریحان قریشی

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    دوسری قسم کیونکہ یہاں ق ساکن بھی ق متحرک کے برابر ہے۔ بہت سے لوگ ق کو ک ہی پڑھتے ہیں اور اگر ق برقرار بھی رکھا جائے تب بھی ک کے مخرج کے قریب ہے۔ یہاں اگر بجائے ق گ بھی ہوتا تب بھی ہلکا تنافر موجود ہوتا کیونکہ ک اور گ ہم مخرج ہیں۔
  4. محمد ریحان قریشی

    غزل برائے اصلاح : یہ مشہور مقولہ ہے

    یہ ہندی بحر ہے۔ اس کی عددی تقطیع کی جانی چاہیے۔ ہر طویل مصوتے کو 2 اور کوتاہ مصوتے کو 1 کی قیمت دی جاتی ہے۔ اس بحر کا اصول یہ ہے کہ ہر مصرع کی مجموعی قیمت برابر ہونی چاہیے۔ مندرجہ بالا غزل میں ہر مصرع کی مجموعی قیمت 14 ہے، طویل اور کوتاہ مصوتوں کی ترتیب کچھ بھی ہو سکتی ہے۔ کچھ احباب اس بحر کی...
  5. محمد ریحان قریشی

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    تنافر دو صورتوں میں واقع ہوتا ہے: 1) پہلے لفظ کے اختتامی حرفِ صحیح سے قبل اگر حرفِ علت (ا، و، ی) واقع ہو اور اگلے لفظ کی ابتدا اسی حرفِ صحیح سے ہو مثلاً شعور را، فریب باز، خاک کا وغیرہ۔ حروفِ علت طویل مصوتوں (vowels) کو ظاہر کرتے ہیں انھیں عددی تقطیع میں ۲ لکھا جاتا ہے۔ ۲) ایک ہی حرفِ صحیح اگر...
  6. محمد ریحان قریشی

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    وہ تھیم کسی نصب کیے گئے ٹائپ فیس کا استعمال نہیں کرتا۔
  7. محمد ریحان قریشی

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    نستعلیق کے مسائل کے پیشِ نظر اگر ایک نسخ ٹائپ فیس پر مبنی تھیم ہو جائے تو بہتر رہے گا۔ فائرا گو ، آئے بی ایم پلیکس یا نوٹو سانس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
  8. محمد ریحان قریشی

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    بہت شکریہ۔ اس میں پروگرام کا قصور نہیں کیونکہ اسی کو اسّی بھی پڑھا جا سکتا ہے، اُس صورت میں مصرع فاعلاتن فعِلاتن فعلن کے وزن پر درست ہوگا اور دوسرے مصرع کی بھی اسی وزن پر تقطیع کی جائے گی۔ کوشش ہے کہ ایپ کے لیے ایک ایسا رسم الخط وضع کیا جائے جو ان مسائل کا ازالہ کر سکے۔
  9. محمد ریحان قریشی

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    نشاندہی کا شکریہ، یہ جلد درست ہو جائے گا انشاءللہ۔ جو بحریں سنسکرت یا ہندی سے ماخوذ ہیں ان پر فی الحال میری توجہ نہیں ہے۔ چھند اور پنگل کا مطالعہ اگر کبھی کیا تو پھر اس پر غور کروں گا۔ معذرت خواہ ہوں یاسر بھائی مگر آپ کی تشبیہ حقیقت کی عکاس نہیں ہے، ریاضی صرف ڈیسمل سسٹم میں جمع و تفریق کا نام...
  10. محمد ریحان قریشی

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ نیٹو ایپس کی طرح انسٹال ہونے کے بعد مکمل طور پر آف لائن استعمال کی جا سکتی ہے۔ میرے نزدیک اردو ایپس کے لیے یہی بہترین روش ہے ۔ اس ایپ میں لغت، شاعری اور تحاریر محفوظ کر نے کی سہولت اور دیگر کئی فیچرز بھی شامل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔لغات اور اوزان سے متعلق...
  11. محمد ریحان قریشی

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    لاژورد بنیادی طور پر مری تقطیع کار ویب ایپ کا دوسرا ورژن ہے۔ یہ ایک progressive web app ہے جو کہ سبھی پلیٹ فارمز پر انسٹال کی جا سکتی ہے۔ ایپ کو از سرِ نو Typescript میں لکھا گیا ہے تاکہ سرور کی ضرورت باقی نہ رہے۔ ایپ کی ظاہری شکل و صورت کو بھی مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، چند تصاویر...
  12. محمد ریحان قریشی

    تاسف محمد تابش صدیقی بھائی کی ساس صاحبہ کا انتقال پرملال

    انا للّٰہ و انا الیہ راجعون ربِ کریم مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔
  13. محمد ریحان قریشی

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    میرا قیاس ہے کہ یہ بحر مفتعلن مفاعلن ہی ہے لیکن مصرع سہوِ کاتب یا سہو شاعر میں سے کسی ایک چیز کا شکار ہے۔ اردو بحریں میر کی ہندی بحروں کو چھوڑ کر تمام فارسی سے مستعار لی گئی ہیں، یہ بحر چونکہ فارسی میں مستعمل نہیں اس لیے اردو میں بھی نہ آ سکی۔ فارسی بحور خود عربی سے ماخوذ نہیں ہیں، صرف عروض کا...
  14. محمد ریحان قریشی

    برائے اصلاح " ڈھونڈیں بھی تو اس شخص سا اب کوئی کہاں ہے "

    اس معاملے میں احسن بھائی سے متفق ہوں۔ یہ تراکیب مستند شعرا کے ہاں عام مستعمل ہیں۔ حافظ کا مشہور شعر ہے: قدم دریغ مدار از جنازۂ حافظ که گر چه غرقِ گناه است می‌رود به بهشت
  15. محمد ریحان قریشی

    محفل فورم کی واپسی

    اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں لوگ کم پیسوں پر کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں۔ آئے ٹی کا ڈھنڈورا بہت ہے‌ لیکن کوئی قابلِ ذکر کام میری نظر سے نہیں گزرا۔ میرا تاثر تو یہ ہے کہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کا بہت سا وقت سوشل میڈیا پر گزرتا ہے۔‌ یہ مسائل تکنیکی پس ماندگی کا ہی نتیجہ ہیں، tls صرف سرور...
  16. محمد ریحان قریشی

    محفل فورم کی واپسی

    سرور کے اخراجات پورے کرنا اور ساتھ میں نگہداشت بھی کرتے رہنا بہت مشکل ہے۔
  17. محمد ریحان قریشی

    محفل فورم کی واپسی

    کیا ڈسکورس یا کسی اور اوپن سورس کوڈ بیس پر منتقلی کا ارادہ رکھتے ہیں؟
  18. محمد ریحان قریشی

    "جیسے" کی جگہ "ایسے" کا استعمال

    ہر استعارہ تشبیہ ہوتا ہے مگر ہر تشبیہ استعارہ نہیں ہوتی۔ استعارہ تشبیہ کی ایک قسم ہے جس میں مشبہ یا مشبہ بہ میں سے کسی ایک کا ذکر موجود نہیں ہوتا۔ مشبہ کو مشبہ بہ پکارنا استعارہ بالتصریح کہلاتا ہے۔ دبیر کا مشہور مصرع ہے: کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے اگر مشبہ بہ موجود نہ ہو تو اسے...
  19. محمد ریحان قریشی

    "جیسے" کی جگہ "ایسے" کا استعمال

    تلاش کرنے پر میر کا یہ شعر نظر سے گزرا ہے: خار و خس الجھے ہیں آپھی بحث انھوں سے کیا رکھیں موج زن اپنی طبع رواں سے جب ہم جیسے دریا ہوں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ جیسا قدیم اردو میں بھی مستعمل رہا ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایسا، آسا کی بگڑی ہوئی شکل ہو؟
Top