نتائج تلاش

  1. سیما علی

    بجوکا۔۔۔۔۔سعیدنقوی

    رابعہ بہت دل لگا کر تیار ہو رہی تھی۔ پچھلے سال میلے پر زمیندارنی نے اپنا ایک پرانا ریشمی جوڑا دیا تھا جو رابعہ نے بہت سنبھال کر صندوق میں رکھ دیا تھا۔ اب وقت آ گیا تھا کہ اس جوڑے کو صندوق سے باہر کی ہوا لگا ئی جائے۔ صبح بہت سویرے باپ کے اٹھنے سے پہلے نہا چکی تھی۔ ماں کے مرنے سے اچانک جھگی کی...
  2. سیما علی

    اقتباسات ممتاز مفتی کی کتاب ”تلاش”

    ممتاز مفتی کی کتاب ”تلاش” سے اقتباس نقل ہے کہ ایک شہر میں ایک مست بابا آ گیا۔ آتے ہی اُس نے حکم دیا کہ ایک بہت بڑی دیگ لاؤ۔ دیگ آ گئی تو بولا، اس دیگ کے لائق ایک چولہا بناؤ، اس می لکڑیاں رکھ کر بھانبنڑ لگا دو۔ چولہا جل گیا، مست نے حکم دیا کہ دیگ میں پانی بھر دو، اوپر ڈھکنا لگا دو، اسے چولہے پر...
  3. سیما علی

    حضرت یحییٰ علیہ السّلام

    حضرت یحییٰ علیہ السّلام حضرت یحییٰ علیہ السّلام اپنے والد، حضرت زکریا علیہ السّلام کی طرح اللہ کے برگزیدہ نبی تھے۔ آپؑ کا نام خود اللہ جل شانہ نے تجویز فرمایا۔ ارشادِ باری ہے’’اے زکریاؑ! ہم تمھیں ایک ایسے فرزند کی بشارت دیتے ہیں، جس کا نام ’’یحییٰ‘‘ ہو گا۔ اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص...
  4. سیما علی

    گل نو خیز اختر کا کالم:آئیڈیل گرل فرینڈ

    گل نو خیز اختر کا کالم:آئیڈیل گرل فرینڈ میری معصوم سی خواہش ہے کہ میری ایک ایسی گرل فرینڈ ہو جو سال میں چار دفعہ میری سالگرہ منائے اور ہر دفعہ لگ بھگ ڈیڑھ دو لاکھ کے تحفے پیش کرے۔ کبھی یہ نہ پوچھے کہ تم بیوی کے ساتھ شاپنگ پر کیوں گئے تھے۔ کبھی مجھے موبائل کا بیلنس لوڈ نہ کروائے بلکہ میرا پری...
  5. سیما علی

    شاہ رخ خان کا نام اشاروں کی زبان کی لغت میں شامل۔۔۔

    شاہ رخ خان کا نام اشاروں کی زبان کی لغت میں شامل۔۔۔۔ September 23, 2021 نئی دہلی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے نام کو اشاروں کی زبان کی لغت کا حصہ بنا دیا گیا۔ دنیا بھر میں آج اشاروں کی زبان کا عالمی دن منایا گیا وہیں رومانس کے بادشاہ کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا نام بھی...
  6. سیما علی

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا۔۔جناب اعجاز عبید صاحب

    گلے لگ کر مرے وہ جانے ہنستا تھا کہ روتا تھا نہ کھل کر دھوپ پھیلی تھی نہ بادل کھل کے برسا تھا کبھی دل بھی نہیں اک زخم آنکھوں کی جگہ آنسو کبھی میں بھی نہ تھا بس ڈائری میں شعر لکھا تھا وہ ہر پل ساتھ ہے میرے کہاں تک اس کو میں دیکھوں گئے وہ دن کہ اس کے نام پر بھی دل دھڑکتا تھا یہاں ہر کشتیٔ جاں...
  7. سیما علی

    قمر جلالوی وہ مہتمم ہیں جہاں بھی گئے دیوانے

    وہ مہتمم ہیں جہاں بھی گئے دیوانے صراحی جھک گئی اٹھے ادب سے پیمانے جب آئے تھے مجھے وحشت میں لوگ سمجھانے نہ جانے آپ کو کیا کیا کہا تھا دنیا نے سنائے کوئی کہاں تک جنوں کے افسانے نہ جانے ہو گئے آباد کتنے ویرانے زمینِ عشق میں ہیں دفن وہ بھی دیوانے نہ جن کے نام کی شہرت نہ جن کے افسانے کمالِ حسن...
  8. سیما علی

    محسن نقوی کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو

    کوئی نئی چوٹ پِھر سے کھاؤ! اداس لوگو کہا تھا کِس نے، کہ مسکراؤ! اُداس لوگو گُزر رہی ہیں گلی سے، پھر ماتمی ہوائیں کِواڑ کھولو ، دئیے بُجھاؤ! اُداس لوگو جو رات مقتل میں بال کھولے اُتر رہی تھی وہ رات کیسی رہی ، سناؤ! اُداس لوگو کہاں تلک، بام و در چراغاں کیے رکھو گے بِچھڑنے والوں کو، بھول جاؤ...
  9. سیما علی

    دلائل سے خدا تک عقل انسانی نہیں جاتی۔۔۔۔مخموردہلوی

    دلائل سے خدا تک عقل انسانی نہیں جاتی وہ اک ایسی حقیقت ہے جو پہچانی نہیں جاتی اسے تو راہ میں ارباب ہمت چھوڑ دیتے ہیں کسی کے ساتھ منزل تک تن آسانی نہیں جاتی کسے ملتی ہیں وہ آنکھیں محبت میں جو روتی ہیں مبارک ہیں وہ آنسو جن کی ارزانی نہیں جاتی ابھرتا ہی نہیں دل ڈوب کر بحر محبت میں جب آ...
  10. سیما علی

    بناکا گیت مالا - امین سیانی - ماضی کے ریڈیو کا مقبول ترین پروگرام

    بناکا گیت مالا - امین سیانی - ماضی کے ریڈیو کا مقبول ترین پروگرام مضمون رشید انجم "بھائیو اور بہنو! آپ کی خدمت میں امین سایانی کا آداب" 3/دسمبر 1952 بروز بدھ ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے شب ریڈیو سیلون سے سارے ہندوستان میں جو آواز سنی گئی وہ امین سایانی (پیدائش: 21/دسمبر 1932، بمبئی) کی ایسی انوکھی اور...
  11. سیما علی

    رضا اے حبِّ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا

    اے حبِّ وطن ساتھ نہ یوں سوئے نجف جا ہم اور طرف جاتے ہیں تو اور طرف جا چل ہند سے چل ہند سے چل ہند سے غافل! اُٹھ سوئے نجف سوئے نجف سوئے نجف جا پھنستا ہے وبالوں میں عبث اخترِ طالع سرکار سے پائے گا شرف بہر شرف جا آنکھوں کو بھی محروم نہ رکھ حُسنِ ضیا سے کی دل میں اگر اے مہِ بے داغ و کلف جا اے...
  12. سیما علی

    سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جھلک

    سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جھلک از:مفتی صہیب احمد قاسمی‏، استاذ فقہ جامعہ حسینیہ، جونپور (یوپی) رسولِ کائنات، فخرِ موجودات محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو خالق ارض و سما رب العلیٰ نے نسلِ انسانی کے لیے نمونہٴ کاملہ اور اسوہٴ حسنہ بنایاہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کو فطری...
  13. سیما علی

    زندان میں سکینہ عابد سے کہہ رہی ہے۔۔۔۔محب فاضلی

    زندان میں سکینہ عابد سے کہہ رہی ہے دم گُھٹ رہا ہے بھیا یہ رات آخری ہے جَلا میرا کُرتا چھینے گوشوارے ستم گرنے مجھکو طمانچے ہیں مارے ستاتے ہیں مجھکو یہ بابا کے قاتل یہ دُکھیا مصیبت میں کس کو پکارے بابا کے قاتلوں سے ہرگز کفن نہ لینا ہے یہ میری وصیّت خواہش میری یہی ہے سکینہ پہ بھیا کٹھن یہ گھڑی ہے...
  14. سیما علی

    ہنسنے میں رونے کی عادت کبھی ایسی تو نہ تھی ۔۔ جناب اعجاز عبید صاحب

    ہنسنے میں رونے کی عادت کبھی ایسی تو نہ تھی تیری شوخی غم فرقت کبھی ایسی تو نہ تھی اشک آ جائیں تو پلکوں پہ بٹھاؤں گا انہیں قطرۂ خوں تری عزت کبھی ایسی تو نہ تھی کشت غم اور بھی لہرانے لگی ہنسنے لگی چشم نم تیری شرارت کبھی ایسی تو نہ تھی کتنے غم بھول گیا شکریہ تیرا غم یار یوں مجھے تیری ضرورت کبھی...
  15. سیما علی

    میڈیکل طلبا کیلئے اچھی خبر

    میڈیکل طلبا کیلئے اچھی خبر گلبرگ (حسن خالد) میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے اچھی خبر، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز سے منسلک کرنے کا فیصلہ، کمشنر سوشل سکیورٹی کا کہناہے کہ ٹیچنگ کیڈر سے ہسپتالوں کی سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔ پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے منسلک تمام ہسپتالوں...
  16. سیما علی

    اسلام اور سلام

    اسلام اور سلام از: مولانا عبداللطیف قاسمی‏، استاذ جامعہ غیث الہدیٰ بنگلور دنیا کی تمام متمدن ومہذب قوموں میں ملاقات کے وقت پیار ومحبت، جذبہٴ اکرام وخیراندیشی کا اظہار کرنے اورمخاطب کو مانوس ومسرور کرنے کے لیے کوئی خاص کلمہ کہنے کا رواج ہے، ہمارے ملک میں ہمارے برادران وطن ملاقات کے وقت ”نمستے“...
  17. سیما علی

    اگر بینک کے لاکر سے ہی سامان چوری ہو جائے تو کیا کریں؟

    اگر بینک کے لاکر سے ہی سامان چوری ہو جائے تو کیا کریں؟ ثنا آصف اور تنویر 14 ستمبر 2021 ،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES جب بھی بینک اور خاص طور پر اس کے لاکرز کا ذکر آتا ہے تو عمومی طور پر تحفظ کا احساس اور چیزوں کے محفوظ ہونے کا خیال آتا ہے۔ تحفظ کے اسی احساس کے تحت اکثر افراد اپنی زندگی کی جمع...
  18. سیما علی

    احمد مشتاق کہاں کی گونج دل ناتواں میں رہتی ہے

    کہاں کی گونج دل ناتواں میں رہتی ہے کہ تھرتھری سی عجب جسم و جاں میں رہتی ہے قدم قدم پہ وہی چشم و لب وہی گیسو تمام عمر نظر امتحاں میں رہتی ہے مزہ تو یہ ہے کہ وہ خود تو ہے نئے گھر میں اور اس کی یاد پرانے مکاں میں رہتی ہے پتہ تو فصل گل و لالہ کا نہیں معلوم سنا ہے قرب و جوار خزاں میں رہتی ہے میں...
  19. سیما علی

    ساحر یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں

    یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں انہیں پانے کی دھن میں ہرتمنا بھول جاتے ہیں تم اپنی مہکی مہکی زلف کے پیچوں کو کم کرلو مسافر ان میں گِھر کر اپنا رستہ بھول جاتے ہیں یہ آنکھیں جب ہمیں اپنی پناہوں میں بلاتی ہیں ہمیں اپنی قسم ہم ہر سہارا بھول جاتے ہیں تمہارے نرم و نازک ہونٹ جس دم...
  20. سیما علی

    ضمیر جعفری فرد ہو یا ملک تنہائی کا یارا بھی نہیں

    فرد ہو یا ملک تنہائی کا یارا بھی نہیں بھائی چارے کے بہ جز کچھ اور چارہ بھی نہیں ہم نے یہ مانا اکیلے میں گزارا بھی نہیں بات ہو جائے کسی سے یہ گوارا بھی نہیں ہم عجب آزاد ہیں ہم کس قدر آزاد ہیں ہم زمانے سے بہ انداز دگر آزاد ہیں آج کل دنیا سمٹ کر ایک کاخ و کو میں ہے ایک قدم لاہور میں ایک...
Top