صبح چھ بجے کے بعد جب ہماری کوٹھڑیوں کے تالے کھلے تو ہم ایک دوسرے سے یوں ملے گویا صدیوں کے بچھڑے ہوئے مل رہے ہیں۔ تیرہ گھنٹے کال کوٹھڑیوں میں گزارنے کے بعد صبح کو باہر نکلتے وقت چہل قدمی کرنے کا خیال سب سے پہلے ظہیر کاشمیری کے دل میں پیدا ہوا۔ چنانچہ وہ احاطے کی چار دیواری کے ساتھ ساتھ اپنے جسم...