بھئی میں تو یہی کرسکتا ہوں کہ ایک ڈنڈا بردار آپ کیساتھ کر دوں ۔ جب آپ کا دماغ نہیں چلے تو وہ ایک ڈنڈا سر پر رسید کرے ۔Dopamine خود بخود ریلیز ہوجائے گا ۔ :thumbsup:
ارے یہ بھی ہوا تھا ۔۔۔۔۔ اللہ خیر کرے ۔ ابھی پڑھا ۔ کافی عرصہ سےمحفل سے دور رہا ہوں ۔ اس لیئے بہت سے احباب کے بارے میں نہیں جان سکا ۔ اللہ بھلا کرے سیما علی آپا کہ وہ مجھے پھر کھینچ لائی ہیں ۔ میرے پاس فجر کا وقت ہوا چلا ہے ۔ آپ کے لیئے بھی دعا کروں گا ۔
شکر کریں کہ آپ کیساتھ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے کہ نئی چوٹیں آپ کے درد جگا دیتی ہیں ۔ ورنہ تو وہ عالم ہوتا ہے کہ بقول شاعر ۔
ٰ؎ چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
کتنے غم تھے جو تیرے غم کے بہانے نکلے
انا للہ وانا الیہ راجعون!
اللہ رب العزت مغفرت فرمائے۔ آمین۔
میری پسندیدہ آوازوں میں سے ایک آواز اور ختم ہوگئی ۔ عابد علی، شفیع محمد ، فاروق ضمیر ، شکیل اور اب طلعت حسین ۔ اللہ ان سب کی مغفرت فرمائے ۔ آمین