شمشاد بھائی اور وارث بھائی کا تو معلوم ہے کہ وہ دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
پر کتنے ہی لوگ جن سے ایک عرصہ تک اچھا تعلق رہا وہ بھی ایسے گم ہوئے ہیں کہ معلوم ہی نہیں کہ کہاں گئے۔
وقت کا پہیہ بہت رفتار سے گھوم رہا ہے۔
18 سال ہوگئے محفل پر! اتنا عرصہ کہ ایک بچہ دنیا میں آکر اپنی شادی کی عمر تک پہنچ جائے۔
اور اس عرصے میں کتنے ہی نئے لوگ ملے اور کتنے ہی چھوڑ چلے۔