تہذیب عبارت ہوتی ہے معاشرے کی طرز زندگی سے۔ اس طرز زندگی کی اساس سماجی اعمال و افکار پر ہوتی ہے، اس میں لوگوں کا رہن سہن، رسم و رواج، زبان اور مذہب، رقص اور موسیقی آلات و اوزار، دولت آفرینی کے طریقے، پیداوار کی تقسیم کے ضابطے اور نظم و نسق کے قوانین سبھی شامل ہوتے ہیں۔ درحقیقت تہذیب سماجی اقدار...
بابلی تہذیب کو فنا ہوئے دو ہزار برس سے زیادہ مدت گزر چکی ہے لیکن سچائ کی آنکھوں سے دیکھو تو صاف نظر آتا ہے کہ اہل مشرق ہوں یا اہل مغرب، یہودی ہوں یا عیسائ، پارسی ہوں یا مسلمان سب کے سب عقیدوں اور رسم و رواج کا رشتہ بابلی تہذیب ہی سے ملتا ہے۔
(ماضی کے مزار)
آگ کا استعمال اگرچہ گرم ملکوں کی دریافت ہے مگر آگ سے پیار قدرتی بات ہے کہ سرد ملکوں کے رہنے والوں نے ہی کیا۔ افریقہ اور مصر یا عرب، شام وعراق کے جلتے تپتے صحرا کے باشندوں کے فکرو احساس پر آگ کے تخریبی خصائل ہی نے اپنا اثر جمایا۔ ان کے نزدیک آگ کی نمایاں خصوصیت بس یہی تھی کہ وہ جلاتی اور اذیت...
یہ دعوی کہ اسلام مذہب اور سیاست کا ہم آہنگ ہے جدید تصور ہے۔ اسلام کی تاریخ میں اسکا سراغ نہیں ملتا۔ اسلامی تاریخ میں "اسلامی ریاست" کی اصطلاح بیسویں صدی سے پہلےکبھی استعمال نہیں ہوئ۔ ہماری نام نہاد اسلامی جماعتیں قرآن و حدیث سے اپنے مطلب کے ریاستی نظریے ہی اخذ نہیں کرتیں بلکہ قرآن کی بعض آیتوں...
بعض علمائے دین، دولت اور افلاس کی ذمہ داری خدا پر سونپ دیتے ہیں۔ ان کے بقول خدا جس کو چاہتا ہے دولت مند بنا دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے مفلس و محتاج۔ لہذا امیر غریب کی تفریق مشیت ایزدی ہے اور کوئ شخص نوشتہ تقدیر کو نہیں بدل سکتا۔ یہ حضرات قابل معافی ہیں کیونکہ ان کو اقتصادیات کی ابجد کا بھی علم...
عقیدے کی پرورش ماں کی گود میں اور نشوونما گھریلو روایات اور معاشرتی ماحول میں ہوتی ہے۔اسلامی روایتوں کے ماحول میں پرورش پانے والا بچہ عموماً اسلامی عقائد کا پابند ہوتا ہے، ہندو ماحول کا بچہ ہندو اور یہودی ماحول کا بچہ یہودی ہوتا ہے۔ تعلیم پا کر بھی ہماری یہی کوشش ہوتی ہے کہ علم سے اپنے عقیدوں کا...
تھیوکریسی میں قانون بھی عالم بالا سے نازل ہوتے تھے اور ان کو مقدس اور واجب تعظیم بنانے کیلئے خدا کا نام بڑی کثرت سے استعمال کیا جاتا تھا۔ مثلاً فرعون اول منیز (3400 ق م) جب بالائ اور زیریں مصر کو ملا کر اپنی سلطنت قائم کی اور پہلا قانون نافذ کیا تو یہی دعوی کیا کہ یہ ضابطہء قانون مجھ کو خداند...
"ملوکیت کے اس ابتدائ دور میں بادشاہ اقتدار اعلی کا مالک ضرور تھا، لیکن مقننہ اور عدلیہ کے اختیارات بدستور پروہت طبقے کے پاس رہے۔پروہت طبقہ مذہبی احکام کے مطابق قانون بناتا اور یہ تصفیہ کرتا کہ مذہب کی روح سے کون سا فعل جائز ہے اور کون سا ناجائز، مذہب نے کون سے فعل کی کیا سزا مقرر کی ہےاور رعایا...
"لکھنا ایک عادت ہے، چھٹ جائے تو دوبارہ اسے اختیار کرنے میں دقت ہوتی ہے۔ ای۔ایم۔فوسٹرکہ انگریزی ادب میں انکا بہت بلند مقام ہے، ایک دن فرمانے لگے کہ میں روز کچھ نہ کچھ لکھتا ہوں، اگر ایک دو دن بھی قلم نہ چلاؤں تو ؟؟ "خامے کا ذکر کیا کہ سیاہی رواں نہیں" والا معاملہ ہو جاتا ہے۔ میں نے کہا کہ صاحب آپ...
"ہندو مسلم فساد کے دنوں میں ہم لوگ جب باہر کسی کام سے نکلتے تھے تو اپنے ساتھ دو ٹوپیاں رکھتے تھے۔ ایک ہندو کیپ ، دوسری رومی ٹوپی۔ جب مسلمانوں کے محلے سے گزرتے تو رومی ٹوپی پہن لیتے تھے اور جب ہندووں کے محلے میں جاتے تھے تو ہندو کیپ لگا لیتے تھے۔۔۔۔۔ اس فساد میں ہم لوگوں نے گاندھی کیپ خریدی۔ یہ...
" اس ذہنیت کا نتیجہ یہ ہے کہ اب ہر وہ فرد جو طاقت و جبر سے اقتدار پر قابض ہوتا ہے، وہ ملک کو ایک مفتوحہ علاقہ سمجھتا ہے اور یہاں لوٹ مار، قتل و غارتگری کو ماضی کی روایات کا ایک حصہ سمجھتے ہوئے اسے جائز قرار دیتا ہے۔ اب فرق صرف یہ ہے کہ ماضی میں فاتحین اور حملہ آور لوٹ کی دولت کو دمشق، بغداد اور...
"اگر تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو ہمیں اس ذہنی پسماندگی کی ابتدا اس وقت سے ملتی ہے کہ جب اٹھارویں صدی میں مسلمانوں کی تین بڑی سلطنتیں، مغل، عثمانی ترک اور صفوی زوال پزیر ہونا شروع ہوگئیں تھیں، اور اسکے ساتھ ہی اکثر مسلم ممالک یورپی طاقتوں کے اقتدار میں آکر انکی نوآبادیات بن گئے تھے۔ شکست، محرومی...
رابرٹسن سمتھ کے خیال میں قربانی کی رسم قدیم مذہب کی اساس تھی۔ وہ کہتا ہے کہ قربانی وہ نذرانہ یا تحفہ تھا جو قدیم زمانے کے لوگ ان دیوتاؤں اور دیویوں کو پیش کرتے تھے جو ان کے عقیدے کے مطابق ان کے مقدر پر تسلط رکھتے تھے۔ وہ قربانی دے کر ان کی خوشنودی حاصل کیا کرتے تھے۔ لہو کو حیات اور توانائ کی...
"مورخوں نے ان مسائل کی جانب بھی اشارہ کیا ہے جو لوگوں کے تبدیلئ مذہب یا مسلمان ہونے کے نتیجے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائ فتوحات کے نتیجے میں جب ایران کے لوگ مسلمان ہوئے تو ان کے لئے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ عرب معاشرے میں خود کو کس طرح اور کیونکر ضم کریں۔ عربوں نے انہیں موالی کے خطاب سے پکارا، جس کی...
"کہتے ہیں کہ سقراط کی ماں پیشہ ور دایہ تھی اور اس کا باپ سنگ تراش تھا۔ سقراط بھی آفرینش افکاری میں تمام عمر اپنی ماں اور باپ کے ہی انداز میں کام کرتا رہا۔ اس کا عقیدہ تھا کہ صداقت نفسِ انسانی میں اسی طرح پنہاں ہے جس طرح بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے، یا ہر قسم کا ناتراشیدہ بت سنگ کے اندر مضمر ہے۔...
اکبر الہ آبادی نے نئ تعلیم کا اسقدر خاکہ اڑایا ہے کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ جہاں تک انکا بس چلتا ہوگا، وہ لوگوں کو نئ تعلیم سے باز رکھتے ہونگے یا نئ تعلیم دلاتے وقت اپنے خاص نقطہءنظر کا خیال رکھتے ہونگے۔ درحقیقت ایسا نہیں ہوا۔ اکبر کے تین لڑکے تھے۔ ایک اوائل عمری میں ہی دماغی امراض میں مبتلا رہے۔...
"جذبہء مذہبیت کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ ہر اہل مذہب اپنے آپ کو راستی پر سمجھتا ہے اور دوسروں کو گمراہ خیال کرتا ہے جس سے تعصب، منافرت اور مذہبی جنون کو تقویت ملتی ہے۔ بعض اوقات ایک ہی مذہب کے مختلف فرقے معمولی اختلافات کی بناء پر ایک دوسرے کو مردود اور شقی ازلی قرار دیکر ان کا گلا کاٹنے پر مستعد...
ساجد بھائ دیکھتا ہوں کہ کچھ اصحاب کیلئے قانون کی یاددہانی کچھ زیادہ ہوتی ہے جبکہ اسی نوعیت کی خلاف ورزی کوئ دوسرے صاحب کرتے ہیں تو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ سب کیلئے ایک ہی پیمانہ ہونا چاہئے!