نتائج تلاش

  1. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    صلوٰۃ ، ملک (فرشتہ)، مصحف (الہامی کتاب)، شیطان، صدقہ، زکوٰۃ ، عشر وغیرہ کے الفاظ عبرانی زبان ہی سے عربی میں آئے ہیں۔ یہودیوں کا "شولوم علیخم(تم پر سلامتی ہو) مسلمانوں میں سلام علیکم بن گیاہے۔ متعہ بھی یہودیوں کے ہاں رائج تھا۔ مسلمانوں میں امام مالک اور امام جعفر صادق متعہ کے قائل ہیں کیونکہ عہد...
  2. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    صائبیت یا ستارہ پرستی کی روایت ظاہراً بابلیوں ہی سے ماقبل اسلام کے عربوں کو ملی تھی۔ عرب زمانہء حج میں کعبے کا طواف کرتے تھے جو حجرِ اسود کیلئے تعمیر کیا گیا تھا۔ ان کے یہاں کعبہ کا تقدّس حجرِ اسود کی ہی وجہ سے تھا۔ قدیم زمانے میں طواف کو پوجا کی ایک اہم رسم سمجھا جاتا تھا۔ یہ پجاری مادر...
  3. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    صائبیت کے تہذیبی ، تمدنی ، مذہبی اور دیومالائ اثرات کا مطالعہ دوسری سامی النسل اقوام ما قبل اسلام کے عربوں ، بنی اسرائیل اور کنعانیوں کی دیومالا اور مذہب میں کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ یونان کے فلاسفہ افلاطون اور ارسطو بھی بابلیوں کی طرح سات سیاروں کو ذی شعور ہستیاں مانتے تھے۔ ہومر نے اپنی...
  4. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    اس میں شک نہیں کہ مسلمانوں نے اپنے دور عروج میں سائنس کی نمایاں خدمات انجام دیں تھیں۔ انھوں نے علم الکیمیا ، الجبراو المقابلہ اور علم المناظر میں قابل قدر انکشافات و تجربات کئے اور صناعی کے مختلف شعبوں میں بڑے بڑے حسین اور نادر نمونے تخلیق کئے لیکن یاد رہے کہ خود عربوں نے یونانیوں ، ایرانیوں،...
  5. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    ہمارے علماء کی عادت ہو گئ ہے کہ جس موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں اس کا آغاز دوسری اقوام کی تنقیص و تذلیل سے کرتے ہیں مثلاًآج کل ارباب ِ اصلاح یہ ثابت کرنے کی فکر میں ہیں کہ تمام قدیم اقوام نے عورت کو ذلت اور پستی کے گڑھے میں دھکیل دیا تھا۔ مسلمانوں نے اسے اس گڑھے سے نکال کر عزت و توقیر کے مقام پر...
  6. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    مذہبی اخلاق کے بارے میں ایک بات قابل غور ہے۔ اس کے ساتھ ٹھس قسم کی عصبیت وابستہ ہو جاتی ہے۔ یعنی لوگ مذہبی عقیدے کی بناء پر اپنے ہم مذہبوں کو اپنا سمجھتے ہیں اور غیر مذہب والوں کو برا بھلا کہتے ہیں۔دوسرے الفاظ میں نیک وہ ہے جو میرا مذہب رکھتا ہے، خواہ وہ روزمرہ کی زندگی میں کتنا ہی بدچلن ہو،...
  7. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    رقص اور موسیقی کو علمائے دین نے حرام قرار دے دیا تھا۔ مسلمان گھروں میں سازوں کا داخلہ ممنوع تھا اور سازوں کی مدد سے ناچنے گانے کی اجازت نہ تھی مگر رقص و موسیقی کا جادو مولویوں کے فتوؤں سے بھی ٹوٹ نہ سکا۔ مسلمان امراء اور رؤسااپنے گھروں میں تو ناچ گانا رائج نہ کر سکے البتہ انھوں نے اپنے...
  8. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    ہم ان عقائد کو جو ہمیں ورثے میں ملتے ہیں یا جنہیں ہم اپنے تہذیبی ماحول سے اخذ کرتے ہیں بغیر سوچے سمجھے قبول کر لیتے ہیں ۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ انسان فکری لحاظ سے سہل پسند واقع ہوا ہے اور غوروفکر سے جی چراتا ہے۔ دوسری یہ کہ جامد رسومِ فکر ہمارے مزاجِ عقلی میں اس حد تک نفوذ کر جاتی ہے کہ...
  9. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    فرائڈ کے خیال میں جذبہء مذہبیت سراسر منفی ہے اور محبت پر نہیں بلکہ خوف پر مبنی ہے۔ اس سے کسی محبوب ہستی کے ساتھ قلبی ربط و تعلق پیدا کرنا مقصود نہیں ہوتا بلکہ کسی مافوق الطبع ہستی کی تالیف ِ قلب مطلوب ہوتی ہے ۔ فرائڈ سے بہت پہلے لکریشس نے اس خیال کا اظہار کیا تھا کہ مذہب دہشت کی پیداوار ہے۔...
  10. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    تحلیلِ نفسی کی رو سے نفسِ انسانی کے دو پہلو ہیں۔ 1۔ حظِ فکری 2۔ حقیقتِ فکری۔ مذہب اور تصوف حظِ فکری کی پیداوار ہیں۔ جبکہ سائینس حقیقت فکری کی دست پروردہ ہے۔ حقیقت پسند آدمی خواب و خیال کی دنیا کے بجائے حقائق کی دنیا میں گذر بسر کرتا ہے۔ اور اپنی زندگی میں حقائق کا مردانہ وار مقابلہ کرتا ہے۔ خواہ...
  11. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    مذہب کو ریاست سے دور رکھنے میں علاؤالدین خلجی (1296ء-1316ء) بلبن پر بھی سبقت لے گیا۔ وہ مذہبی عالموں اور قاضیوں کے بارے میں کہا کرتا تھا کہ ان میں رموزِ مملکت کی بالکل سمجھ نہیں۔ سلطنت کیلئے قواعد و ضوابط بنانا بادشاہ کا کام ہے۔ شرع اور اہلِ شرع کو اس سے کوئ تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ اس عہد کے...
  12. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    معاشرہ اپنی سماجی قدروں کی پاسبانی اس وجہ سے کرتا ہے کہ سماج کی بقاء کا دارومدار بڑی حد تک انہیں قدروں کے تحفظ پر ہوتا ہے۔ اگر ان قدروں کی طرف سے غفلت برتی جائے تو معاشرے کا شیرازہ ہی بکھر جائے اور اس کی انفرادیت باقی نہ رہے۔ مثلاً عربوں میں ظہور اسلام سے پیشتر ذی الحجہ کے مہینے میں خونریزی...
  13. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    کسی تہذیب کے عروج و زوال کا انحصار اسی بات پر ہوتا ہے کہ تہذیب کو برتنے والوں نے اپنی جسمانی اور ذہنی توانائ سے کس حد کام لیا ہے۔ اس توانائ میں اپنی توانائ آفرین تخلیقات سے کتنا اضافہ کیا ہے۔ اس کو کتنا نکھارا اور چمکایا ہے۔ اگر کوئ معاشرہ افراد کے ذوقِ نمود کو آسودہ نہیں کر سکتا یا ان کی تخلیقی...
  14. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    ہر عہد کا فن روحِ عصر کا ترجمان یا نمائندہ ہوتا ہے۔ اس میں معاشرے کے اجتماعی اور انفرادی ہیجانات و اضطراب کی جھلک پائ جاتی ہے۔ وہ معاشرے کی کلفتوں اور اذیتوں، آرزؤوں اور امنگوں کا اظہار کرتا ہے، اس کی خوشیوں اور کامرانیوں کے گیت گاتا ہے اس کی قدروں کی پاسداری کرتا ہے اور اس کے مروّجہ عقائد و...
  15. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    سیکولرازم کو معاشرتی نظام کیلئے درست سمجھنے سے دین دار بے دین اور خدا پرست دہریہ نہیں ہوجاتا لہذا سیکولرازم سے اسلام کو کوئ خطرہ نہیں ہے اور نہ اس سے پاکستان کی بقا اور سلامتی پر کوئ ضرب پڑتی ہے بلکہ ہمارا خیال یہ ہے کہ سیکولر اصولوں پر ہی چل کر پاکستان ایک روشن خیال، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک...
  16. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    سرمد ایران کا رہنے والا تھا۔ تجارت کے سلسلے میں ٹھٹھہ آیا اور یہاں ایک برہمن زادے کی الفت میں ایسا دیوانہ ہوا کہ ترک لباس کر کے جوگی بن گیا۔ اس عالمِ جذب و مستی میں اپنے محبوب "ابھے چند" کے ہمراہ حیدرآباد دکن کا سفر اختیار کیا اور وہاں سے دہلی چلا گیا۔ دہلی میں داراشکوہ نے اس کی بڑی آؤ بھگت کی...
  17. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    تقدیر یا قسمت ابتدا میں ایک نہایت مفید سماجی عمل، ایک نہایت اہم معاشرتی منصب تھا۔ زرعی دور میں اس منصب نے انسان کی مادی مجبوریوں کے باعث ایک نہایت جابر، ایک نہایت مہلک عقیدے کی شکل اختیار کرلی۔ صاحب اقتدار طبقوں نے جن میں مطلق العنان بادشاہ اور ان کے امراء اور روحانی پیشوا بھی شامل تھے اس عقیدے...
  18. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    جبری زبان بندی کے نتائج بھی معاشرے کے حق میں بڑے مہلک ثابت ہوتے ہیں۔ ملک کی فضا میں گھٹن کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، قوم کی کمر جھک جاتی ہے اور اس کے سجدے بقول اقبال طویل ہو جاتے ہیں، خوف اتنا بڑھ جاتا ہے کہ شاخ گل کا سایہ بھی سانپ بن کر ڈرانے لگتا ہے، لوگ اقتدار کی خوشنودی ہی کو زندگی کا مقصد بنا...
  19. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    "جب ہم عقیدے کی دنیا سے عقل کی دنیا میں آتے ہیں تو "کیا"،" کیوں" اور "کیسے" کے بے شمار سوالات ہم کو ستانے لگتے ہیں۔ بقول غالب شکن زلف عنبریں کیوں ہے نگہ چشم سرمہ سا کیا ہے؟ سبزہء وگل کہاں سے آئے ہیں ابر کیا چیز ہے، ہوا کیا ہے؟ عقیدے کے پاس ان سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ کیوں کہ عقیدہ نام ہے تسلیم و...
  20. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    مسلمانان ہند کی تاریخ شاہد ہے کہ ہمارے بیشتر علماءدین اور مفتیان شرع متین تخت و تاج سے ہمیشہ سائے کی طرح چمٹے رہے۔ ان کا مسلک زرپرستی تھا نہ کہ خدا پرستی۔ وہ تحفظ اسلام کی آڑ میں سدا اپنے ذاتی اقتدار کو بڑھانے کی فکر کرتے تھے۔ اپنی ہوسناکیوں پر شریعت کا پردہ ڈالتے تھے اور مطالبہ کرتے تھے کہ...
Top