نتائج تلاش

  1. حماد

    ہلکی نیلی دنیا (کارل سیگن) آڈیو اردو ترجمہ

    کارل سیگن کی کتاب سے منتخب کردہ اقتباس کا اردو ترجمہ آواز: ظہیر عالم قدوائ
  2. حماد

    جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے (شکیل جعفری)

    انتخاب پسند فرمانے کیلئے شکریہ نیرنگ خیال صاحب!!!
  3. حماد

    جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے (شکیل جعفری)

    جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا، یہ کافر ہے یہ انساں کو مذاہب سے پرکھنے کا مخالف ہے یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا، یہ کافرہے بہت بے شرم ہے یہ ماں جو مزدوری کو نکلی ہے یہ بچہ بھوک اک دن کی نہیں سہتا، یہ کافر ہے یہ بادل ایک رستے پر نہیں چلتے یہ...
  4. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    مارکس روپے کی اصل حقیقت کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ روپیہ انسان کی محنت اور اس کے وجود کا جوہر بیگانہ ہے، مگر روپیہ انسان کی ذات پر کس طرح اثرانداز ہوتا ہے وہ انسان کی باطنی شخصیت کو مسخ کر دیتا ہے۔ تم جتنا کم کھاؤ پیو، جتنی کم کتابیں خریدو، جتنا کم تھیٹر دیکھو ، جتنا کم سوچو، جتنی کم محبت...
  5. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    اخلاق کی تدوین جدید کے ضمن میں یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ جس طرح بہترین حکومت وہ ہوتی ہے جو کم سے کم حکومت کرے ۔ اسی طرح بہترین اخلاق وہ ہے جو کم سے کم قدغن سے کام لے " یہ نہ کرو ، وہ نہ کرو" کی تکرار سے کسی قسم کا خوشگوار اثر نہیں ہوتا۔ محاسنِ اخلاق کے پیدا کرنے کیلئے ایسے ماحول کی...
  6. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    سیکولرازم کی بنیاد اس کلیے پر قائم ہے کہ ضمیر و فکر اور اظہارِ رائے کی آزادی انسان کا بنیادی حق ہے لہذا ہر فرد بشر کو اس کی پوری پوری اجازت ہونی چاہئے کہ سچائ کا راستہ خود تلاش کرے اور زندگی کے تمام مسائل پر خواہ ان کا تعلق سیاسیات اور اقتصادیات سے ہو یا مذہب و اخلاق سے، فلسفہ وحکمت سے ہو یا...
  7. حماد

    تبسم یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ ۔ صوفی تبسم

    انیس الرحمن صاحب کی مطلوبہ غزل "آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے" غلام علی کی آواز میں ۔۔۔ ایس ٹی این چینل پر
  8. حماد

    تبسم یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ ۔ صوفی تبسم

    انیس الرحمن صاحب آپ کا اشارہ غالب کی اس غزل کی جانب تو نہیں؟ آئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں ‌جسے ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں‌جسے
  9. حماد

    موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے والے قادری کا پورا خاندان ہی پارٹی ہیڈ

    قادری اینڈ سنز نوسربازی :ROFLMAO:
  10. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    یورپ اور امریکہ میں سیکولر ریاستوں کے قیام سے لوگ لا مذہب نہیں ہو گئے۔ نہ گرجا گھر ٹوٹے اور نہ پادریوں کی تبلیغی سر گرمیوں میں چنداں فرق آیا البتہ ہر شخص کو پہلی بار اس بات کا موقع ملا کہ وہ دوسرے مسائل کی مانند مذہبی مسائل پر بھی بلا خوف و خطر غور کرے اور جو عقاید و رسوم خلاف ِ عقل نظر آئیں...
  11. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    ہمارے مورخین تاریخ تمدن پر قلم اٹھاتے ہیں تو اس کا آغاز صدر اسلام سے کرتے ہیں اور ماقبل اسلام کے سارے زمانے کو دورِ جاہلیت سے تعبیر کرتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ ظہور ِ اسلام کے وقت اکثر متمدن اقوام تنزل کا شکار ہو چکی تھیں۔ چھٹی اور ساتویں (ق،م) صدیاں اس ہمہ گیر زوال کی آئینہ دار ہیں لیکن ولادت...
  12. حماد

    طاہر القادری کا سحر؟ - ظہیر اختر بیدری

    محترم الف نظامی صاحب! کیاایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ طاہر القادری کے نام سے ایک دھاگہ کھول لیں اور ان سے متعلقہ تمام تر مواد وہیں شیئر کرتے رہیں۔ طاہرالقادری کےنام سے شروع کئے گئے دھاگوں کی بھرمار کی وجہ سے اب صورتحال یہ ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے اردو محفل طاہر القادری نامہ بن کر رہ گئ ہے۔ منتظمین...
  13. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    ارسطو کی تصانیف بالخصوص "طبیعیات" اور " مابعد الطبیعیات " پر ابن رشد کی شرحیں پیرس پہنچیں تو کلیسائ عقائد کے ایوان میں ہلچل مچ گئ۔ معلم اور متعلم دونوں مسیحی عقیدہء تخلیق ، معجزات اور روح کی لافانیت پر علانیہ اعتراض کرنے لگے۔ حالات اتنے تشویشناک ہو گئے کہ 1210ء میں پیرس کی مجلسِ کلیسا نے...
  14. حماد

    پاکستانی موسیقار شیراز اپل موسیقی سے تائب

    شیراز اپل میوزک کی دنیا میں واپس! ربط
  15. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    اس زمین میں ماضی کے نجانے کتنے مزار پوشیدہ ہیں۔ قومیں جن کا ایک فرد بھی اب صفحہء ہستی پر موجود نہیں ہے، زبانیں جن کا کوئ بولنے والا اب زندہ نہیں ہے، عقائد جن ایک پیرو بھی اب کہیں نظر نہیں آتا۔ پررونق شہر، عظیم معابد اور عالیشان محل جن کے نشان بھی اب باقی نہیں لیکن ماضی کبھی نہیں مرتا۔ وہ...
  16. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    قرونِ وسطی کے جن مسلمان حکما نے مغربی فکر کو سب سے زیادہ متاثر کیا ان میں ابو بکر رازی اور ابن رشد کے نام سرِفہرست ہیں۔ رازی نہایت آزاد خیال اور روشن فکر سائنس دان تھا۔ البیرونی اس کی 56 تصنیفات کا ذکر کرتا ہے لیکن اس کی کتابوں کی تعداد سو سے بھی زیادہ ہے۔ (33 نیچرل سائنس پر، 22 کیمسٹری پر، 17...
  17. حماد

    اقتباسات سید سبط حسن کی کتابوں سے منتخب اقتباسات

    مغربی مورخین قرونِ وسطی ٰ کو عہدِ تاریک سے تعبیر کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک پانچویں صدی اور پندرھویں صدی عیسوی کا درمیانی زمانہ معاشرتی اور تہذیبی سرگرمیوں کے لحاظ سے انتہائ پستی کا زمانہ تھا لیکن معاشرتی ادوار کا سن و سال متعین نہیں کیا جا سکتا ، معاشرتی دور کوئ تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ارتقائ عمل...
  18. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    ثمینہ راجہ کی ایک نظم دل مرا خون ہوا اور مرا تن خاک ہوا پیرہن ذات کا بوسیدہ ہوا چاک ہوا شہر ِجاں مثل ِکراچی سوزاں لرزاں و ترساں و گریاں ویراں شام اترتی ہے تو اندھیارے سے خوف آتا ہے اک دعا چاروں طرف گونجتی ہے لوٹ کر خیر سے گھر کو آئیں'' وہ گل اندام، وہ مہ رُو میرے آنکھ کے موتی، جگر کے...
  19. حماد

    اقتباسات میرے پسندیدہ اقتباسات

    فی زمانہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ دنیائے اسلام میں تحقیقی علوم کا مستقل مقام تسلیم کیا جائے اور انھیں علمِ کلام کے تصرفِ بے جا سے نجات دلائ جائے کیونکہ مذہب اور سائنس کے میدان عمل جدا جدا ہیں۔ مسلمانوں کی موجودہ معاشرتی زبوں حالی اور علمی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے علوم ِ جدیدہ کی تحصیل از بس...
Top