تاریخ عالم گواہ ہے کہ غرورو تکبر کے نشے میں بدمست لوگوں اورہاتھیوں کا انجام، ہمیشہ ایک سا ہولناک اورعبرتناک ہوا، بت کدوں میں اذان ِ لا الہ دینے والوں کیلئے آگ کے الاؤ جلانے والا نمرود سر میں جوتیاں کھاتا ہوا مرا توخلق ِ خدا پر مسلط خدائی کا دعویدار فرعون دریائے نیل میں غرق ہو کر تا با ابد نشانِ...