میری سوچ اور سمجھ کے مطابق تو ہادی حق ، مالک دوجہاں ، خالق کل المخلوقات کی کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی دوسری سورۃ مبارکہ کے پہلے رکوع میں مالک نے پہلی سورۃ مبارکہ میں سکھائی جانے والی دعا کا جواب دیا ہے ۔ الم حروف مقطعات کے فورا بعد پہلی بات جو کہی جاتی ہے وہ تو کہی جاتی ہے کہ یہ وہ کتاب ہے...