5
حالات زندگی لکھنے کی طرف کسی نے توجہ تک نہ کی بلکہ چند مشہور مہمل نقلین جو یقینا اتہام اور بہتان سے بھری ہیں۔ اس کی طرف منسوب کی جاتی ہیں۔ حالانکہ اس کا رتبہ ان حکایتوں سے کہیں بلند تر تھا اور اس کے کارنامے اہل روزگار کے لیے دستور العمل قرار پانے کے قابل ہیں۔
شیخ چلی اپنے زمانے میں مشہور و...