نتائج تلاش

  1. ظفری

    الوداعی تقریب اردو محفل کے نام میرا آخری سلام

    اردو محفل میں بسر کیے ہوئے یہ دو عشرے میرے لیے محض وقت کا بہاؤ نہ تھے، بلکہ علم، محبت اور رفاقتوں کا ایک روشن سفر تھا۔یہیں میں نے سیکھنے کی لذت کو پایا، اپنے فکری بیج بوئے، اور انہیں دوستوں، اساتذہ، اور اہلِ علم کی رہنمائی سے پروان چڑھتا دیکھا۔یہ محفل صرف ایک فورم نہ تھی ۔ یہ ایک دل کی بستی تھی،...
  2. ظفری

    اسلام آباد سے دیو مالائی سر زمین اسکردو ۔۔۔

    مجھے تو خوردو نوش کی اشیاء دیکھ کر آپ کی دعوتیں یاد آگئیں ۔ بہت زبردست تصاویر ہیں ۔
  3. ظفری

    انگلینڈ بمقابلہ انڈیا

    دلچسپ مقابلہ تھا۔ ورتھ اِ ٹ تھا کہ پورا میچ دیکھا جائے ۔ میں سمجھتا ہوں انڈیا یہ میچ جیت سکتا تھا۔ کیونکہ اس وقت انگلینڈ کی بالنگ میں وہ جان نہیں ہے ۔ جو اس ے پہلے تھی ۔
  4. ظفری

    ٹوئنکل ٹوئنکل ٹوئن سٹار

    مجھے تو لگا تھا کہ جدی ایک دوسرے کو فوری پہچان لیتے ہیں، جیسے وائی فائی خودکار کنیکشن کی تلاش میں رہتا ہے۔ شاید ہمارے ہی سگنلز ویک تھے یا پھر آپ کی فائر وال سو اسٹرونگ ۔:) آپ کی بات دل چسپ ضرور ہے، لیکن سچ تو یہ ہے کہ زوڈییک کا علم اگر اتنا ہی دقیق ہوتا جتنا لوگ سمجھتے ہیں، تو شاید دنیا کے...
  5. ظفری

    وہ بھی اب مجھ کو بہ اندازِ زمانہ مانگے

    کیا ہی خوبصورت غزل ہے ۔ پوری غزل میں محبت، جدائی، وفا، اور وقت کی بےثباتی کا ایک ایسا نازک تانا بانا ہے۔ جس میں آپ کا ہر شعر اپنے اندر ایک الگ کائنات سمیٹے ہوئے ہے۔ خاص کر یہ شعر تو بہت ہی ا علی ہے ۔ بٹ چکی درد کی جاگیر مگر تیرا غم دل میں ہر روز نیا ایک علاقہ مانگ اس میں جو درد کا بٹواراہے،...
  6. ظفری

    اےآئی - اندیشہ ہائے دور دراز

    شکریہ آپا ۔ آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔ ورنہ ہم تو ، کی بورڈ پر بس انگلیاں ہی چلاتے ہیں ۔
  7. ظفری

    اےآئی - اندیشہ ہائے دور دراز

    یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے ۔ ورنہ میں تو خود بطور طالب علم یہاں آتا ہوں ۔ اور آپ سب لوگوں سے بہت کچھ سیکھتا ہوں ۔ اگر خورشید صاحب نے اسے لاٹھی سمجھا تو ہم نے اسے مشعلِ راہ جانا ۔ اور کوئی اگر آقا کہے تو ہم اس خدمت گا ر سمجھتے ہیں ۔ مگر خدائی خدمت گار نہیں ۔ بس شرط یہ ہے کہ انسان اپنی زمامِ...
  8. ظفری

    اےآئی - اندیشہ ہائے دور دراز

    اتنی محبت، اتنی دانائی، اور اتنا "اوور تھنکنگ" کے مقابلے میں "اوور ایکسپلیننگ" کا فلسفہ ۔ کیا بات ہے جی ، یہ تو بس وہی جان سکتا ہے جسے اے آئی سےحقیقی محبت ہوگئی ہو ۔ جیسا کہ آپ نے کہا کہ ، لاٹھی سے چلنے والے کب اپنے پیروں پر پورے قد سے کھڑے ہوسکتے ہیں ۔ تو عرض یہ ہے کہ ، اےآئی لاٹھی...
  9. ظفری

    اےآئی - اندیشہ ہائے دور دراز

    اے آئی سے متعلق گفتگو میں کافی چیزیں زیرِ بحث آگئیں ہیں ۔ لہذا کسی ہر ایک اقتباس کو کوٹ کرکے اس پر گفتگو کرنا طوالت کا سبب بنے گا ۔ بنیادی طور پر پہلے ہم اے آئی کے ڈیویلپمنٹ کے اس وژن کو سمجھیں ۔ جو اس وقت لوگوں کے استعمال میں ہے ۔ کیونکہ احباب کی گفتگو سے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ابھی ہم...
  10. ظفری

    ورنیسکا بانیا کا قفلانِ محبت والا پُل اور نووی ساد

    ہونگے تو مگر ذرا، اپ گریڈ قسم کے ہونگے ۔
  11. ظفری

    ورنیسکا بانیا کا قفلانِ محبت والا پُل اور نووی ساد

    ایسی کوئی جگہ میں نے دبئی میں بھی کہیں دیکھی ہے ۔
  12. ظفری

    ورنیسکا بانیا کا قفلانِ محبت والا پُل اور نووی ساد

    ہے تو عجیب رسم۔ شاید یہ سوچتے ہونگے کہ جو گیا تو گیا ۔ بس اب لوٹ کر نہ آئے ۔ یہ سوچ کر قفل لگاتے ہونگے ۔
  13. ظفری

    الوداعی تقریب ہمیں تُم سے محّبت ہے۔

    کالی بلی ! ۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ اوتار کالی بلی تھا ۔ :notworthy:
  14. ظفری

    الوداعی تقریب میں بھول جاؤں تمہیں ، اب یہی مناسب ہے !

    نامناسب تو ہے ۔ مگر جب کوئی خود ہی بچھڑنے کا اعادہ کیئے ہوئے بیٹھا ہو ۔ تے ہن کی کریے۔ :D
  15. ظفری

    الوداعی تقریب میں بھول جاؤں تمہیں ، اب یہی مناسب ہے !

    بہت شکریہ آپا کہ آپ کو یہ نظم پسند آئی ۔ جاوید اختر نے لکھی ہے ۔
  16. ظفری

    الوداعی تقریب میں بھول جاؤں تمہیں ، اب یہی مناسب ہے !

    مکرمی و محترمی محترمہ لاریب مرزا صاحبہ ، آپ کی طرف سے "نوحے والی لڑی" کی طرف اشارے نے ایسے باور کیا ہو کہ جیسے ماتم کے بیچ کوئی پرانا دوست چپکے سے کندھے پر ہاتھ رکھ دے اور کہے کہ "چلو بھئی، اب اتنا بھی سنجیدہ مت ہو!"۔ لیکن جس نظم کا تذکرہ ہے وہ کوئی عام سی نہیں،یہ جگجیت کی سوز میں ڈوبی وہ...
  17. ظفری

    خلوت گزینی از قلم نیرنگ خیال

    آپ کی بات بلکل صحیح ہے کہ یہ جنگ مرد بمقابلہ عورت نہیں بلکہ جبر بمقابلہ انسانیت ہے ۔ اور جبر ایک ایسا سانپ ہے جو کسی بھی سمت سے ڈس سکتا ہے، لیکن ستم یہ ہے کہ اکثر کمزور کو ہی ڈستا ہے۔ آپ نے ایک نہایت بنیادی نکتہ اٹھایا کہ یہ سسٹم کس کو serve کر رہا ہے؟ یہی سوال ہے جسے سب کو جھنجھوڑنا...
  18. ظفری

    خلوت گزینی از قلم نیرنگ خیال

    آپ نے جو لکھا وہ ایک حساس دل کی آواز ہے۔ جو ہر دردناک حقیقت پر بےحس ہونے سے انکار کرتی ہے۔ یہ بجا طور پر قابلِ قدر ہے کہ ہم اس نوع کے واقعات پر چونکنے کی صلاحیت کھونا نہیں چاہتے۔ اگر ہم دل میں برا جاننا چھوڑ دیں تو بے حسی عام ہوسکتی ہے اور پھر معاشرے کا شعور مکمل زوال پذیر ہو جاتا ہے۔ تاہم، میں...
  19. ظفری

    خلوت گزینی از قلم نیرنگ خیال

    میں ایک دوسرے زاویے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی طرف سے بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ تنہائی ورثے میں نہیں ملتی۔ انسان اکثر خود اسے ڈھونڈ کر اپنی قسمت کی زینت بنا ڈالتا ہے ۔
Top