نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    فراز ساقیا ایک نظر جام سے پہلے پہلے

    بہت شکریہ جواب کا، امید ہے اسے اولین پوسٹ میں درست کردیا جائے گا تشکّر
  2. طارق شاہ

    فراز ساقیا ایک نظر جام سے پہلے پہلے

    بلال صاحب اِس مصرع کو دوبارہ دیکھ لیں "خوش ہوا اے دل کی محبت تو نبھا دی تو نے" شاید صحیح لکھا نہیں گیا ہے یہاں فراز صاحب کی کیا بات ہے ، شیئر کرنے کا شکریہ
  3. طارق شاہ

    حسرت موہانی تم نئے کچھ ہو گئے یا میں نرالا ہو گیا ؟

    مزمل صاحب! حسرت موہانی صاحب کی ایک بُہت ہی خوب غزل پیش کی ہے آپ نے۔ اِس حُسنِ اِنتخاب پر ڈھیر ساری داد قبُول کِیجئے تشکّر
  4. طارق شاہ

    فراز وارفتگی میں دل کا چلن انتہا کا تھا ۔ احمد فرازؔ

    احمد صاحب !بہت خوب فراز صاحب کی ایک اچھی غزل شیئر کرنے کا شکریہ
  5. طارق شاہ

    عجب نہیں جو محبت مِری سرِشت میں ہے۔۔۔۔سیدعابدعلی عابد

    دِلی خُوشی ہُوئی، جو یہ اِنتخاب پَسَنْد آیا جِناب اِظہارِ خیال اور اس سِتائِش کا ممْنُون ہُوں تشکّر
  6. طارق شاہ

    عجب نہیں جو محبت مِری سرِشت میں ہے۔۔۔۔سیدعابدعلی عابد

    بہت نوازش جناب! اظہار کے لئے ممنون ہوں
  7. طارق شاہ

    اعتبار ساجد تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لئے کریں - اعتبار ساجد

    تجھ سے بچھڑ کر آنکھوں کو نم کس لئے کریں تجھ کو نہیں ملال تو ہم کس لئے کریں اپنا جنوں داد و ستائش سے بے نیاز پھر بے خودی کا حال رقم کس لئے کریں اچھی غزل ہے تاہم! بالا دونوں اشعار کے پہلے مصرع میں ٹائپو ہے۔ ذیل میں درست لکھ رہا ہوں، اگر کوئی با اختیار اسے درست کرکے میرے اس لکھے کو حذف کردے تو...
  8. طارق شاہ

    تیری گلی سے جب ہم نکلے ہم کو یہی محسوس ہوا

    اِنّا للہِ و اِنّا الیہِ راجِعون۔ اللہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔ آمین اپنی لا علمی پر معذرت خواہ ہوں، ان کا کلام شیئر کرنے پر تشکّر اعوان صاحبہ ! جواب کے لئےانتہائی ممنون ہوں
  9. طارق شاہ

    احمد ندیم قاسمی ابھی نہیں اگر اندازۂ سپاس ہمیں

    غزلِ احمد ندیم قاسمی ابھی نہیں اگر اندازۂ سپاس ہمیں تو کیوں مِلی تھی بھلا تابِ التماس ہمیں اُفق اُفق پہ نقُوشِ قدَم نُمایاں ہیں تلاش لائی کہاں سے تُمھارے پاس ہمیں کبھی قرِیب سے گُزرے، بدن چُرائے ہُوئے تو دُور تک نظر آتے رہے اُداس ہمیں جو ہو سکے تو اِس اِیثار پر نِگاہ کرو ہماری آس جہاں کو،...
  10. طارق شاہ

    تمنّاؤں میں الجھایا گیا ہوں ۔ شاد

    جناب منظور صاحب جناب محمد علی شاد عظیم آبادی کی خوبصورت غزل کے لئے تشکّر غزل پُوری ہیں ہے ، تین اشعار کم ہیں ۔ پُوری غزل لگا رہا ہوں ، دیکھ لیجئے گا تمناؤں میں اُلجھایا گیا ہُوں کِھلونے دیکے بہلایا گیا ہُوں ہُوں اُس کوچے کے ہر ذرّے سے واقف اُدھر سے مُدّتوں آیا گیا ہُوں نہیں اُٹھتے قدم...
  11. طارق شاہ

    عجب نہیں جو محبت مِری سرِشت میں ہے۔۔۔۔سیدعابدعلی عابد

    غزلِ سیدعابدعلی عابد عجب نہیں جو محبت مِری سرِشت میں ہے یہی شرار نِہاں رُوحِ سنگ وخِشت میں ہے نہ بِجلِیوں کوخبر ہے نہ خوشہ چِیں کو پتہ کہ اِک نہال تمنّا ہماری کِشت میں ہے یہ رنگ ونُور کے نغمے یہ دلکشا جلوے صنم کدے ہیں کہ ذوْقِ نظر بہِشت میں ہے ابھی نِگاہ پہ ہیں رسْم و وہم کے پردے ابھی خیال...
  12. طارق شاہ

    تیری گلی سے جب ہم نکلے ہم کو یہی محسوس ہوا

    قرۃالعین صاحبہ صرف آپ کی معلومات کے لئے لکھ رہا ہوں ۔، شاید زکی صاحب بھی، کبھی دیکھ لیں ! کہ اس غزل کے اِس مصرع "محوِ تحیرّ سوچ رہے ہیں اب سرِ منزل اہلِ وفا" میں محْوِ تحیرّ کی اصطلاح و بستگی غلط ہے محْوِ دید، محْوِ نظارہ، محْوِ خواب یا محْوِ مطالعہ وغیرہ میں، محْوِ کی بستگی ہوتی ہے یعنی...
  13. طارق شاہ

    تعارف طارق شاہ

    محترمی جناب شمشاد صاحب ِاس خُوش دِلی کا تہہ دِل سے مَمْنُون ہُوں بُہت بُہت شُکریہ
  14. طارق شاہ

    تعارف طارق شاہ

    بہت بہت شکریہ! ممنون ہوں آپ سب کا
  15. طارق شاہ

    تعارف طارق شاہ

    بہت بہت ممنون ہوں صاحب تشکّر
  16. طارق شاہ

    تعارف طارق شاہ

    محترمی جناب نایاب صاحب بشمول آپ کے، میں یہاں سب کی کشادہ دلی کا ممنون ہوں قوی امید ہے ہم سب کا ساتھ بہت اچھا گزرے گا، انشااللہ بہت نوازش صاحب
  17. طارق شاہ

    افتخار عارف امید وہم کے محور سے ہٹ کے دیکھتے ہیں

    غزلِ افتخار عارف امید وہم کے محور سے ہٹ کے دیکھتے ہیں ذرا سی دیر کو دنیا سے کٹ کے دیکھتے ہیں بکھر چکے ہیں بہت باغ و دشت و دریا میں اب اپنے حجرۂ جاں میں سمٹ کے دیکھتے ہیں تمام خانۂ بدوشوں میں مشترک ہے یہ بات سب اپنے اپنے گھروں کو پلٹ کے دیکھتے ہیں پھر اس کے بعد جو ہونا ہے ہو رہے سردست...
  18. طارق شاہ

    تعارف طارق شاہ

    بہت شکریہ جناب اعزاز ہے میرے لئے تشکّر
  19. طارق شاہ

    تعارف طارق شاہ

    فاتح صاحب بہت شکریہ ! خود کو آپ سب کے درمیاں پاکر خوشی ہوتی ہے ہم سب روز ہی ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سِیکھتے ہیں۔ یہی اُمید میں آپ، اور دیگر احباب سے رکھتا ہوں تشکّر
  20. طارق شاہ

    تعارف طارق شاہ

    اُردو، خاص طور سے شاعری سے دِلی اُنسِیّت ہے اوراِس صنْف میں غزل سے دِلی رغبت اچھی شاعری کی تلاش اور سرگردانی یہاں لائی نِجی تحفّظات اور رازداری کا احترام کرتا ہوں، کون کیا ہے سے قطع نظر کون کیا کہہ رہا ہے پر وقت صرْف کرتا ہوں، بزْم اور انجُمن کو ایک گھرانہ گردانتا ہوں اور سب چھوٹے بڑے میرے...
Top