جناب یہ والی تصویر عبد الرحمان کی پینٹنگ ہے جو کہ نقشِ چغتائ ( دیوان ٍغالب مصوَّر سے سکین کی تھی۔ اور یہ تصویراس شعر کے مناسبت ہے:
پھونکا ہے کس نے گوشِ محبت میں اے خدا
افسونِ انتظار، تمنا کہیں جسے
زکریا تو نہیں میں ہی آگئ ہوں۔ زکریا کو نہیں بلاؤں گی۔ ان کے نئے اوتار سے ڈر لگتا ہے۔
اس وقت نبیل بھائ آن لائن ہیں مگر یہاں نہیں آیئں گے۔ اس لیے شمشاد بھائ کو بلا رہی ہوں
پشتو میں شکریے کے لیے تقریبا وہی الفاظ ہیں جو اردو میں مستعمل ہیں۔ جیسے:
شکریہ، مہربانی، تشکر
مگر 15 سال پہلے شکریے کے لیے ایک نیا لفظ وضع کیا گیا تھا جس کا رواج اب بڑھتا جا رہا ہے اور وہ ہے:
مننہ (Manana)
جو کہ “منل“ بمعنی “ماننا“ سے حاصل مصدر ہے