جناب اعجاز صاحب
خوب رہاانتخاب، شیئر کرنے کا شکریہ !
جہاں کہ داغ ہے، یاں آگے درد رہتا تھا
مگر یہ داغ بھی جاتا دکھائی دیتا ہے
یعنی رو بصحت ہو رہے ہیں بیماریِ عشق سے
داغ سے درد گیا، اور داغ بھی جاتا دکھائی دیتا ہے
تشکّر ایک بار پھر سے
غزلِ
شفیق خلش
کِھلا نیا ہو کوئی گل تو ہر نظر میں رہے
کسی کے دل میں رہے وہ، کسی کے سر میں رہے
تمام عمر عذابوں کے ہم اثر میں رہے
نہ ذِکر میں رہے کِس کے نہ ہی نظر میں رہے
ہمارا دل نہ سُکوں سے اب ایسے گھر میں رہے
جہاں خیال تمہارا ہی بام ودر میں رہے
زبان رکھتے ہوئے اُن سے مُدّعا نہ کہا...
غزلِ
شفیق خلش
کِھلا نیا ہو کوئی گل تو ہر نظر میں رہے
کسی کے دل میں رہے وہ، کسی کے سر میں رہے
تمام عمر عذابوں کے ہم اثر میں رہے
نہ ذِکر میں رہے کِس کے نہ ہی نظر میں رہے
ہمارا دل نہ سُکوں سے اب ایسے گھر میں رہے
جہاں خیال تمہارا ہی بام ودر میں رہے
زبان رکھتے ہوئے اُن سے مُدّعا...
غزلِ
مرزا اسداللہ خاں غالب
زمن گَرَت نہ بُوَد باور انتظار بیا
بہانہ جوئے مباش و ستیزہ کار بیا
وداع و وصل جداگانہ لذّتے دارَد
ہزار بار بَرَو، صد ہزار بار بیا
رواجِ صومعہ ہستیست، زینہار مَرَو
متاعِ میکدہ مستیست، ہوشیار بیا
تو طفل سادہ دل و ہمنشیں بد آموزست
جنازہ گر نہ تواں دید بر مزار بیا...
طرب آشنائے خروش ہو، تونوائے محرمِ گوش ہو
وہ سرود کیا، کہ چھپا ہوا ہوسکوتِ پردۂ ساز میں
دمِ طوف کِرمَکِ شمع نے یہ کہا، کہ وہ اثرِ کُہن
نہ تِری حکایتِ سوز میں، نہ مِری حدیثِ گداز میں
بہت خوب!
مکرمی نایاب بھائی
باعثِ افتخار ہوا ترجمہ!
آپ کو اور محفل کے دیگر تمام ارکان کو عید کی بہت سی مبارکباد
خدا کرے یہ عید سب کے لئے خوشیوں کا پیامبر ہو
اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں
( وارث صاحب نے غزل اور مفصل ترجمہ یہاں لگایا ہے اس کا علم نہیں تھا، جواب خالد بٹ صاحب کی پوسٹ پر دیا تھا ، چلیں...
جناب خالد بٹ صاحب
مولانا رومی کی اس سادہ غزل کے لئے بہت سی داد قبول کیجیے
بہت تشکّر
.........
غزل مولانا رومی
(ترجمہ)
نہ میں بیہودہ گلیاں اور نہ ہی بازار پھرتا ہوں
مزاجِ عاشقی میں، طالبِ دیدار پھرتا ہوں
خدایا رحم کرمجھ پر، پریشاں خوار پھرتا ہوں
بدولت میں گناہوں کی بہ حالِ زار...
جناب فاتح صاحب
قاسم پیرزادہ صاحب کی بہت ہی اچھی، بہت ہی خوبصورت کی عنایت پر بہت سی داد قبول کیجئے
ہم تو بس یہ کہتے ہیں! روز جینے مرنے کو
آپ چاہے کچھ سمجھیں، زندگی نہ سمجھا جائے
کیا کہنے صاحب
سارے ہی اشعار خوب ہیں، بہت لطف دیا آپ کے اس انتخاب نے
تشکّر
بہت خوش رہیں
کسی کے دل میں جاہ کرنا، بصورت انس اور محبت رہنا
اورکس کے پیار اورخلوص کو دل میں جگہ دینا، اس سے سرشاری کی کیفیت پانا
دونوں ہی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ خصوصی رحمت اور نعمت ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی اس نعمت سے نوازے
بہت سی دعائیں اور نیک تمنائیں
خیراندیش
بہت خوب!
مطلع سے مقطع تک تمام اشعار با معانی، اثر پذیر اور بلا کی روانی لئے ہیں
آپ کی یہاں، عنایت کردہ نصیر صاحب کی تخلیقات نے، جب جب پڑھا، لطف دیا
بہت تشکّر جناب
بہت خوش رہیں
صاحب! محض خواہش کا اظہار تھا، حکم (نعوذ بااللہ ) اور ہم
اسے زندگی کی، کئی نہ پوری ہونے والی خواہشوں میں ایک اوراضافہ سمجھوں گا
جواب کے لئے ممنون ہوں
بہت خوش رہیں