نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    افتخار عارف روش میں گردشِ سیّارگاں سے اچھی ہے

    غزل افتخارعارف روش میں گردشِ سیّارگاں سے اچھی ہے زمین کہیں کی بھی ہو آسماں سے اچھی ہے جو حرفِ حق کی حمایت میں ہو، وہ گمنامی ہزار وضْع کے نام ونشاں سے اچھی ہے عجب نہیں، کہ زباں اُس کی کھینچ لی جائے جو کہہ رہا ہے! خموشی زباں سے اچھی ہے بس ایک خوف! کہیں دل یہ بات مان نہ لے یہ خاکِ غیر ہمیں...
  2. طارق شاہ

    یاس مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانا نہیں آتا - یاس یگانہ چنگیزی

    غزلِ مرزا یاس یگانہ چنگیزی مجھے دل کی خطا پر یاس شرمانا نہیں آتا پَرایا جُرم اپنے نام لِکھوانا نہیں آتا بُرا ہو پائے سرکش کا، کہ تھک جانا نہیں آتا کبھی گمراہ ہوکر راہ پر آنا نہیں آتا مجھے اے ناخدا، آخر کسی کو منہ دِکھانا ہے بہانہ کر کے تنہا پار اُترجانا نہیں آتا مُصیبت کا پہاڑ آخر کسی...
  3. طارق شاہ

    حمیرا رحمان "شعور بوئے ہوئے فصلِ دل اُگاتے ہوئے"

    1 غزلِ حمیرا رحمان شعور بوئے ہوئے فصلِ دل اُگاتے ہوئے تھکن خریدی ہے شرطِ سفر نبھاتے ہوئے کئی دنوں سے کسی بام و در پہ کوئی نہ تھا چراغ کس نے رکھے حوصلے بڑھاتے ہوئے یہ کس ملال کی زد میں ہے آب آئینہ کہ عکس ٹوٹ رہے ہیں نظر ملاتے ہوئے بہت سے غیر ضروری بھی لوگ گونج اُٹھے اُس ایک یاد کی زنجیر...
  4. طارق شاہ

    شیفتہ غزلِ نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ "اُس جنبشِ ابروکا گلہ ہو نہیں سکتا"

    غزلِ نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ اُس جنبشِ ابروکا گلہ ہو نہیں سکتا دل گوشت ہے ناخُن سے جُدا ہو نہیں سکتا کچھ تو ہی اثر کر، تِرے قربان! خموشی نالوں سے تو کچھ کام مِرا ہو نہیں سکتا گرغیر بھی ہو وقفِ سِتم تو ہے مُسلّم کچھ تم سے بجزجوروجفا، ہونہیں سکتا کھولے گرۂ دل کو تِرا ناخنِ شمشیر یہ کام اجل...
  5. طارق شاہ

    شفیق خلش "نہ بوجھ یوں دلِ مُضطر پہ اپنے ڈال کے رکھ"

    شیئر کرنا باعثِ مُسرّت رہا میرے لئے! بہت شکریہ اظہار خیال کے لئے
  6. طارق شاہ

    آتے ہوئے ان کو در و دیوار نے دیکھا - زکی کیفی

    طاری ہیں فضاؤں پہ کہیں آپ، کہیں ہم صحرا نے ہمیں، آپ کو گلزار نے دیکھا وہ آئے تو دیکھا ہمیں تاروں نے جھجک کر رک کرمِرا گھر پھول کی مہکار نے دیکھا دیکِھیں مِرے قدموں نے تو بڑھتی ہوئی راہیں کٹتا ہوا رستہ تِری رفتار نے دیکھا بازارِ جہاں میں، ہوں میں وہ گوہرِ یکتا اب تک نہ جسے چشمِ خریدار نے...
  7. طارق شاہ

    فراز کسی کی یاد میں اِتنا نہ رو، ہُوا سو ہُوا --- احمد فراز

    باعثِ مسّرت ہوا پیش کرنا! اظہار خیال کے لئے آپ کا منوں ہوں ، خوشی ہوئی کہ انتخاب آپ کو پسند آیا تشکّر
  8. طارق شاہ

    سلیم کوثر خود کو کردار سے اوجھل نہیں ہونے دیتا

    جناب نیرنگ خیال صاحب ایک بار پھر سے اس انتخاب پر بہت سی داد قبول کیجئے تشکّر
  9. طارق شاہ

    سلیم کوثر خود کو کردار سے اوجھل نہیں ہونے دیتا

    جناب مزمل صاحب میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی بالا باتیں سمجھ نہیں پا یا میں نے اپنی بات کی وضاحت کردی تھی میری کوئی پریشانی نہیں ہے جو آپ سمجھے ہیں میں نے صرف عروض، یا شاعری ہی کی ایک اصطلاح، نقطہ ، یا زبان جوبھی کہیں، استعمال کی تھی کہ الف ادا نہیں ہو رہا ہے کوئی لفظ کا ادا ہونا یا نہ...
  10. طارق شاہ

    فراز کسی کی یاد میں اِتنا نہ رو، ہُوا سو ہُوا --- احمد فراز

    بلا کشان محبت پہ جو ہوا سو ہوا بالکل درست فرمایا آپ نے فراز صاحب کی بھی کیا بات ہے اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں خوشی ہوئی کے انتخاب پسند آیا تشکّر بہت خوش رہیں
  11. طارق شاہ

    داغ اللہ رے مرتبہ مرے عجز و نیاز کا

    بہت خوب، بہت ہی عمدہ غزل پیش کی ہے آپ نے بہت سی داد اس انتخاب کےخوب کے لئے تشکّر دے مجھ کو داغِ عشق، کہ احسان مان لوں اس دردِ جاں فزا و غمِ دل نواز کا بہت خوش رہیں
  12. طارق شاہ

    سلیم کوثر خود کو کردار سے اوجھل نہیں ہونے دیتا

    جناب وارث صاحب! اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں، جس طرح آپ نے کہا کہ روز اور اک علیحدہ علیحدہ ادا ہو رہے ہیں، یہی میرا بھی کہنا تھا علیحدہ علیحدہ ادا کرنا ہی مصرع کی فطری ادائیگی کے برعکس ہے آپ غزل کے تمام اشعار کو با آواز بلند ادا کریں گے تو اس مصرع کی قلعی کھل جائے گی۔ اس مصرع کی دوسرے...
  13. طارق شاہ

    شفیق خلش "نہ بوجھ یوں دلِ مُضطر پہ اپنے ڈال کے رکھ"

    بہل ہی جائیں گے ایّام ہجرتوں کے خَلِش خلیل صاحب بالا غزل کے مصرع سے ٹائپو درست کردیں گے تو ممنون ہوں گا تشکّر
  14. طارق شاہ

    شفیق خلش "نہ بوجھ یوں دلِ مُضطر پہ اپنے ڈال کے رکھ"

    غزلِ شفیق خلش نہ بوجھ یوں دلِ مُضطر پہ اپنے ڈال کے رکھ دُکھوں کوگوشوں میں اِس کے نہ تُو سنبھال کے رکھ ہرایک شے پہ تو قدرت نہیں ہے انساں کو شکستِ دل کوبصورت نہ اک وبال کے رکھ گِراں ہیں رات کےآثار، ذہن دل کے لئے سُہانے یاد کے لمحے ذرا نکال کے رکھ میں جانتا ہوں نہیں دسترس میں وہ میری ہَوا...
  15. طارق شاہ

    فراز غزل- فقط ہنر ہی نہیں عیب بھی کمال کے رکھ

    فقط ہنر ہی نہیں عیب بھی کمال کے رکھ سو دوسروں کے لیے تجربے مثال کے رکھ بہت خوب !
  16. طارق شاہ

    فراز کسی کی یاد میں اِتنا نہ رو، ہُوا سو ہُوا --- احمد فراز

    بہت شکریہ قرۃالعین اعوان صاحبہ! اظہارِخیال کے لئے ممنون ہوں، خوشی ہوئی انتخاب آپ کو پسند آیا تشکّر
  17. طارق شاہ

    سلیم کوثر خود کو کردار سے اوجھل نہیں ہونے دیتا

    جناب اگر وقت میسر ہو تو ضرورایسا کیجئے گا، ورنہ ویب پر بھی اس بابت قافی مواد پڑھنے کے لئے ہے میری داد آپ کے ذوقِ خُوب کے مقابل کچھ بھی نہیں، بہت خوش رہیں جواب کے لئے تشکّر
  18. طارق شاہ

    سلیم کوثر خود کو کردار سے اوجھل نہیں ہونے دیتا

    جی آپ نے بالکل صحیح کیا، اسی لئے آپ کی مد میں اس پر ١٠٠ فی صد داد نچھاور کی :) لیکن سلیم کوثر صاحب نے ایک مصرع کی بستگی میں بہت سے متاخرین کی طرح، قدما یا پرانے اسکول کا خیال نہیں کیا ایسی مثالیں اساتذہ کے سوا بہت سے شعرا کے کلام میں مل جائیں گی۔ روز اک لہر اُٹھا لاتا ہے بے خوابی کی بالا...
  19. طارق شاہ

    سلیم کوثر خود کو کردار سے اوجھل نہیں ہونے دیتا

    جناب نیرنگ خیال صاحب بہت خوب! بہت سی داد اس انتخاب پر بہت خوش رہیں
  20. طارق شاہ

    فراز غنِیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگی

    جناب فاتح صاحب ! جی آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں لغت کا اندراج صحیح نہیں خود میں نے بھی اس بابت امثال بہ اشعار دیکھے ہیں ! غول کےغول چلے آتے ہیں پُرسے کے لئے گھر میں یہ دھوم دھڑکّا ہے لحد سونی ہے ۔۔۔۔ سحر--- یا یہ: آتش لحد سے اُٹھوں گا کہتا یہ روزِ حشر مشتاق ہوں، میں یار کے حُسنِ جمال کا...
Top