نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    جگر شرما گئے، لجا گئے، دامن چھڑا گئے - جگر مراد آبادی

    سب کچھ لٹا کے راہِ محبت میں اہلِ دل خوش ہیں کہ جیسے دولتِ کونین پا گئے صحنِ چمن کو اپنی بہاروں پہ ناز تھا وہ آگئے تو ساری بہاروں پہ چھا گئے اب کیا کروں میں فطرتِ ناکام عشق کو جتنے تھے حادثات، مجھے راس آگئے کیا کہنے صاحب! شیئر کرنے کا شکریہ بہت خوش رہیں
  2. طارق شاہ

    محبت آپ ہی اپنی تباہی کھینچ لیتی ھے

    اچھی غزل ہے مطلع میں" وہ" کو اگر "گو" کردیں گے تو مفہوم زیادہ واضح ہو جائے گا آپ کے مقطع میں بھی بڑے لوگ، بُرے لوگ کے زمرے میں ہیں! :) بڑے لوگوں میں تو ہم بہت اچھوں کو بھی شمار کرتے ہیں مثلاََ ، نیلسن منڈیلا ، مارٹن لوتھر کنگ ۔ مہاتما گاندھی، قائد اعظم اور بہت سے میرے خیال میں، ایسا ...
  3. طارق شاہ

    مولانا اقبال سہیل " کی ہے شبِ غم کس طرح بسر، پچھلا وہ فسانہ کیا کہئے "

    اس ستائشِ انتخاب اور اظہارِ خیال پر آپ کا ممنون ہوں مسرت ہوئی جو انتخاب پسند آیا تشکّر بہت خوش رہیں
  4. طارق شاہ

    اقبال عظیم پروفیسراقبال عظیم " اک خطا ہم از رہِ سادہ دِلی کرتے رہے "

    مکرمی سید صاحب اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا تشکّر بہت شاداں رہیں
  5. طارق شاہ

    عدم دل کے معاملات میں سود و زیاں کی بات

    دل کے معاملات میں سود و زیاں کی بات ایسی ہے جیسے موسمِ گل میں خزاں کی بات اچھا! وہ باغِ خلد جہاں رہ چکے ہیں ہم ہم سے ہی کر رہا ہے تُو زاہد وہاں کی بات باتیں اِدھر اُدھر کی سنا کر جہان کو وہ حذف کر گئے ہیں عدم، درمیاں کی بات بہت خوب! تشکّر شریکِ بزم کرنے کا بہت خوش رہیں
  6. طارق شاہ

    عدم وہ روشنی ، وہ رنگ ، وہ حدّت ، وہ آب لا - عبدالحمید عدم

    ہلکی سی بے حسی بھی بہاروں کی موت ہے تھوڑی سی دیر بھی نہیں واجب ، شراب کا وقاص صاحب بالا شر کے دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے ، اسے درست کردیا جائے تو کیا بات ہو تشکّر شیئر کرنے کا بہت خوش رہیں
  7. طارق شاہ

    عدم میں جس جگہ ہوں مجھ کو وہاں سے بلا تو دے - عبد الحمید عدم

    میں جس جگہ ہوں مجھ کو وہاں سے بُلا تو دے ظالم قریب آ کے کسی دن صدا تو دے اتنی تو قدر کر مِرے حالِ خراب کی تفریح کے لیے ہی ذرا مسکرا تو دے یہ اور بات ہے کہ محبت نہیں تجھے تا ہم ستم ظریف! محبت جتا تو دے دُکھتے ہوے مزاج کی تالیف کے لیے جلتے ہوے حواس میں ٹھنڈک بسا تو دے شاید کمی ذرا سی...
  8. طارق شاہ

    عدم اٹھو ، سبو اٹھاؤ اٹھو ساز و جام لو - عبدالحمید عدم

    یا تم بھی میرے ساتھ ہی گر جاؤ جھوم کر یا پھر مجھے بھی فرط محبت سے تھام لو دوسرے مصرع میں 'بھی' کی جگہ ' ہی' آنا بنتا ہے کہیں ٹائپو تو نہیں۔ غزل شیئر کرنے پر شکریہ قبول کریں بہت خوش رہیں
  9. طارق شاہ

    عدم خط کے سوا وجود دو عالم تھا بے نشاں - عبدالحمید عدم

    بہت نوازش شیئر کرنے پر خوب لطف دیا آپ کے انتخاب نے تشکّر بہت خوش رہیں
  10. طارق شاہ

    عدم اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھے - عبدالحمید عدم

    بہت خوب، کیا کہنے صاحب شکریہ شیئر کرنے کا بہت خوش رہیں
  11. طارق شاہ

    عدم احوال زندگی کو لباس بہار دے

    احوالِ زندگی کو لباسِ بہار دے ساقی معاملات کا چہرہ نکھار دے توہینِ زندگی ہے کنارے کی جستجو منجھدھار میں سفینۂ ہستی اتار دے پھر دیکھ اس کا رنگ نکھرتا ہے کس طرح دوشیزۂ خزاں کو خطابِ بہار دے عمرِ طویل دے کے نہ مجھ کو خراب کر دو چار جھومتے ہوے لیل و نہار دے اک وعدہ اور کر، کہ طبیعت پھڑک اٹھے...
  12. طارق شاہ

    جسم سے روح کی وادی میں اترنا اس کا

    آنکھ پر کُھلتے ہوئے دُور کے منظر سارے سیلِ احساس پہ اُس پار اُترنا اس کا بہت خوب! وقاص صاحب اس عمدہ اور لطیف احساسات کی حامل غزل کی شیئرنگ پر بہت سی داد قبول کیجئے بہت خوش رہیں
  13. طارق شاہ

    حبیب جالب کہیں آہ بن کے لب پر تیرا نام نہ آ جائے

    بلال اعظم میاں ۔ خوب کہیں آہ بن کے لب پر تیرا نام نہ آ جائے تجھے بے وفا کہوں میں وہ مقام آ نہ جائے پہلے مصرع میں ٹائپو ہے، درست کردیں تو ممنون ہوں گا تشکّر شیئر کرنے کا
  14. طارق شاہ

    مخمور دہلوی : محبت میں شب تاریک ہجراں کون دیکھے گا ؟

    محبت میں شبِ تاریکِ ہجراں، کون دیکھے گا ؟ ہم ہی دیکھیں گےیہ خوابِ پریشاں، کون دیکھے گا اِن آنکھوں سے تجلّی کو درخشاں کون دیکھے گا اُٹھا بھی دو نقابِ رو ئے تاباں، کون دیکھے گا یہی اک رات ہے بس کائناتِ زندگی اپنی بنے پھرتے ہو یوسف، شامِ زنداں کون دیکھے گا حقیقت کا تقاضا بھی یہی ہے پردہ داری...
  15. طارق شاہ

    غزل ۔ دور جاتے ہوئے قدموں کی نوا میں گُم ہوں از نویدظفرکیانی

    کھوچکا جن میں کبھی چین ، سبھی موزونی ہائے اب بھی، اُنہیں گلیوں کی ہوا میں گُم ہوں یا کھوچکا اپنا جہاں چین ، سبھی موزونی ہائے اب بھی اُنہیں گلیوں کی ہوا میں گُم ہوں
  16. طارق شاہ

    غزل ۔ دور جاتے ہوئے قدموں کی نوا میں گُم ہوں از نویدظفرکیانی

    نوید ظفر کیانی صاحب ! ایک اچھی غزل پر داد قبول کیجئے تعام اشعار خوب اور مربوط ہیں ، سوائے پی لیا جس نے مرے چین کو سگریٹ کی طرح ہائے اب بھی اُنہیں گلیوں کی ہوا میں گُم ہوں بالا شعر کا پہلا مصرع اس غزل میں' مخمل میں ٹاٹ کا پیوند' کی طرح ہے اسے بدل دیں گے تو مناسب ہوگا! کھوچکے جن میں کبھی چین ،...
  17. طارق شاہ

    حسرت موہانی غضب ہے کہ پابندِ اغیار ہوکر

    تقاضۂ غیرت مولانا حسرت موہانی غضب ہے کہ پابندِ اغیار ہوکر مُسلمان رہ جائیں یوں خوار ہو کر سمجھتے ہیں سب اہلِ مغرب کی چالیں مگر پھر بھی بیٹھے ہیں بیکار ہو کر اُٹھے ہے جفا پیشگانِ مُہذّب ہمارے مِٹانے پہ تیار ہوکر تقاضائے غیرت یہی ہے عزیزو! کہ ہم بھی رہیں اِن سے بیزار ہو کر ابھی ہم...
  18. طارق شاہ

    جگر ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں - غزل جگرمُرادآبادی

    گیلانی صاحبہ! بہت ممنون ہوں اظہارِ خیال اور توجہ دلانے کے لئے غزل! پوری پوسٹ کردی ہے ، اُس وقت جتنا یاد تھا لکھ دیا تھا، اب کلّیات کی مدد سے لکھ دی ہے تشکّر بہت خوش رہیں
  19. طارق شاہ

    جگر ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں - غزل جگرمُرادآبادی

    غزل جگرمُرادآبادی ہم کو مِٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں ہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیں بے فائدہ الم نہیں، بیکار غم نہیں توفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں میری زباں پہ شکوہٴ اہل ستم نہیں مجھ کو جگادیا، یہی احسان کم نہیں یا رب! ہجوم درد کو دے اور وسعتیں دامن تو کیا، ابھی...
  20. طارق شاہ

    مولانا اقبال سہیل " کی ہے شبِ غم کس طرح بسر، پچھلا وہ فسانہ کیا کہئے "

    بہت نوازش! اظہارِ خیال کے لئے تشکّر بہت خوش رہیں
Top